لاہور:
لاہور پولیس نے تھانوں کو کمپوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، آن لائن درخواست اور ایف آئی آر کے بعد اب چالان اور مثل بھی آن لائن ہوگی۔
تمام تھانوں کے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگز کے افسران آن لائن مثل لکھیں گے۔ عدالت میں ضمنی، مثل اور چالان اب کمپیوٹرائزڈ پیش کیا جائے گا۔
ہر تھانے کے پولیس افسران کو سافٹ ویئر کے لاگ ان دے دیئے گئے۔ پولیس افسران اب اپنے لاگ ان کے ذریعے آن لائن ضمنی اور چالان لکھیں گے۔
ہاتھ سے لکھا گیا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ تھانے سے لیکر آئی جی آفس تک تمام چالان او ریکارڈ آن لائن ہوگا۔
اسے قبل سائل کی درخواست اور ایف آئی آر کو آن لائن کیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،