مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29 فروری2020: ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کی تفریح او رمعاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ڈیرہ غازیخان میں میلہ مویشیاں کی تقریبات جاری ہیں.چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سرداراحمد علی دریشک نے چوتھے روز کی تقریبات کا افتتاح کیا.

اس موقع پر انہوں نے دنگل کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطالرحمن، ایم ڈی کیٹل کمپنی محمد یونس کھتران اور دیگر موجود تھے. ریسلنگ میں پہلوانوں عثمان، عبدالرحمن، زبیر جھارا،

جاوید، شعیب، کالو، منیر حسین، یونس اور جمیل نے اپنے جوڑ جیت لیے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایل آر اے سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کئی سالوں بعد میلہ مویشیاں کو بحال کیا گیا جس سے مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ لوگوں کو مویشیوں کی اقسام کے بارے میں آگاہی ملی ہے. عوام نے حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے میلہ کو کامیاب قرار دیا.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بور ڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020کے امتحانی مراکز میں سنٹر سپرنٹنڈنٹ کیلئے لازم ہے کہ سربراہ ادارہ،

ریذیڈنٹ انسپکٹر کے علاوہ دو امیدواروں کی گواہی میں سوالیہ پرچہ جات کے لفافے کھولیں اور قبل ازیں سنٹر سپرنٹنڈنٹ متعلقہ بنک سے ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر شیڈول کے مطابق سوالیہ پرچہ جات حسب ضابطہ اٹھائیں گے.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے یہ بات فزکس او راسلامیات اختیاری کے پیپرز کے انعقاد کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دائرہ دین پناہ اور گورنمنٹ ہائی سکول احسان پور کے دورہ کے دوران کہی.

شیخ امجد حسین نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام امیدوار بالخصوص پرائیویٹ امیدوار اپنا ایک پاسپورٹ سائزتصدیق شدہ فوٹو گراف اپنے پاس رکھ لیں اور اصل رول نمبر سلپ بھی موجود ہونا ضروری ہے.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت اللہ خان کے سکیورٹی انتظامات،

سربراہان ادارہ اور امتحانی عملہ کی طرف سے امیدواروں کو بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنے اور شفاف انتظامات کو سراہا.


ڈیرہ غازیخان :

شاہراہوں پر محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں ہیلمٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کردیاگیا.

ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال نے گزشتہ روز مہم کی قیادت کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو خود ہیلمٹ پہنائے.

اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ لیاقت علی، نجی موٹر سائیکل کمپنی کے نمائندہ محمد وحید، حاجی عبدالعزیز عمرانی او ردیگر موجو دتھے.

اس دوران ٹریفک چوک میں موٹر سائیکلوں سواروں کو آگا ہی دی گئی کہ وہ ٹریفک حادثات میں جانی ضیاع سے بچنے کیلئے ہیلمٹ لاز می استعمال کریں

جبکہ فرنٹ اور بیک لائٹس کے استعمال سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے.


ڈیرہ غازیخان:

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ کسی بھی حلقہ انتخاب میں صحت کی سہولیات بنیادی حیثیت کی حامل ہوتی ہیں

اپنے عوام کے صحت سے متعلق حقیقی مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد کے ہمراہ سٹی پارک، ظفر چوک، پرانا فوارہ چوک کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

ہماری حکومت کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو خاص توجہ دی جارہی ہے۔ عوام کے مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں

اور انشاللہ اپنے حلقے کے تمام مسائل کے خاتمے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا حنیف خان پتافی نے کہا کہ

گرین بیلٹس ہی کسی بھی علاقے کی صحت کا ضامن ہوتی ہیں سٹی پارک، ظفر چوک، پرانا فوارہ چوک اور شہر کی مختلف شاہراہوں کی گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ

پارکس کو کلین اینڈ گرین کرنے کا اسپیشل ٹاسک ڈی جی پی ایچ اے کو دے دیا ہے اور ہم بنائیں گے نیا ڈیرہ غازیخان بدلیں گے ڈی جی خان۔


ڈیرہ غازیخان :

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورد کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2020کے امتحانی مراکز میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او لیہ، ڈپٹی ڈی ای او ز موبائل انسپکٹر کا اچانک معائنہ انتظامات اور امتحانی عمل تسلی بخش قرار،

بورڈ کی جانب سے جماعت نہم کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں تفصیل کے مطابق کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے بتایا کہ

بورڈ ہذا کے زیر اہتمام دہم کے سالانہ امتحان کے ساتویں روز ایجوکیشن اور ہسٹری آف پاکستان دو مضامین کے پرچے لیے گئے

جس سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی انکی سہولت کے لیے 127فرسٹ ٹائم اور 10امتحانی مراکز سکینڈ ٹائم قائم کیے گئے

امتحانی عمل پر امن اور شفاف رہا کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں پائی گی طلبہ و طالبات نے پر امن ماحول میں امتحان دیا کنٹرولر حبیب الرحمن نے مزید بتایا کہ

جماعت نہم کے سالانہ امتحان کا انعقاد 10مارچ سے ہوگا جس کے لیے بورڈ کی طرف سے تمام پرائیویٹ امیدواروں کو رولنمبر سلپس انکے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ پتہ پر ارسال کر دی ہیں اور مستقل امیدواران کی رولنمبر سپلس انکے متعلقہ ادارہ کے اکاؤنٹ میں بذریعہ بورڈ کی ویب سائٹ WWW.bisedgkhan.edu.pkپر آن لائن جاری کر دی ہیں جو ریگولر امیداران کے ادارہ جات اپنے اکاؤنٹ امیدواران کی رول نمبر سپلس پرنٹ کر سکتے ہیں

جن امیدواران کی رول نمبر سپلس بوجہ اعتراضی خطوط کا جواب نہ دینے یا بقایا فیس جمع نہ کرانے سے رکی ہوئی ہیں وہ جلد از جلد اپنے اعتراضات دور کروا کر دفتر کو مطلوبہ کوائف /دستاویزات /بقایا جات جمع کروا کر اپنی رولنمبر سپلس جاری کروائے

اور اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ 6مارچ تک نہ ملے وہ دفتر ہذا ڈیرہ غازی خان بورڈ آکر متعلقہ برانچ سے رابطہ کرکے ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتا ہے واضح رہے کہ رول نمبر سلپ کے بغیر کمرہ امتحان میں داخل ہونے یا امتحان دینے کی اجازت نہیں ملے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

مریم نواز کی والد کے علاج اور تیمارداری کیلئے باہر جانے کی درخواست انسانی بنیاد پر ہے نا کہ کسی سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جو ہر انسان کا لازم حق ہے ان خیالات کااظہار

مسلم لیگ (ن)پنجاب کے جنرل سیکرٹری و ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز (مرحوم) کی رہائش گاہ پر ان کی وفات پر ان کے بھانجے فہد نصیر سے اظہار تعزیت کے مو قع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کی ملک میں عدم موجودگی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پارٹی اپنی سیاسی اور قومی ذمہ داریوں سے غافل ہے مسلم لیگ (ن) پوری طرح متحرک اور تمام تر قومی معاملات میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

شہباز شریف اپنی خاندانی سیاسی اور قومی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کر رہے ہیں ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ

یو ٹرن حکومت عوام کو فاقہ کشی کی طرف لے گئی مہنگائی سے پوری قوم پریشان جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام پر عوام کو کیا

منہ دکھائیں گے مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی یوٹیلیٹی بلز میں بے پناہ اضافہ نے عوام سے جینے کی امنگ بھی چھین لی ایف بی آر کا ادارہ بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے

تبدیلی کے نام پر برسراقتدار آنے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

انٹی کرپشن مظفر گڑھ کی کاروائی ، میڈیکل سٹور کے لائسنس کے اجراءاور سٹور کھولنے کے لیے رشوت وصول کرتے ہوئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ،

نائب قاصد سمیت گرفتار،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن آفس ڈی جی خان کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق

موضع مڈ والا علی پور کے محمد یوسف پنوہاں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ محمد فیصل ندیم کو درخواست دی کہ

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر (ڈرگ انسپکٹر) طارق مسعود فاروقی نے حامد رضا نائب قاصد بی ایچ یو گھلواں کے ذریعے رشوت کی رقم وصول کرے گا

جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے جس پر محمد فیصل ندیم نے ریڈ نگ پارٹی تشکیل دے کر ڈرگ انسپکٹر طارق مسعود فاروقی اور نائب قاصد حامد رضا کو رشوت کی رقم مبلغ تیس ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا

ملزمان کے خلاف زیر دفعہUS 161 PPC 5/2/47 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

%d bloggers like this: