کرونا وائرس کے منڈلاتے خطرے سے کیسے بچیں؟ اہل لاہور پریشانی کا شکار،، شہر بھر سے فیس ماسک نایاب ہو چکے،، شہریوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا،
دنیا بھر میں پھیلتے موذی کرونا وائرس کے باعث جہاں شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، وہیں فیس ماسک کی قلت نے وبائی مرض سے محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا مشکل بنا دیا ہے
شہر میں کسی جگہ اگر ماسک دستیاب بھی ہیں تو منہ مانگے دام وصول کئے جا رہے ہیں،خصوصی ماسک این نائنٹی فائیو کی قیمت میں دو سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،،
دوکاندار کہتے ہیں کہ چائنہ میں کرونا وائرس کے باعث ماسک شارٹ ہیں جبکہ شہریوں نے ماسک کی عدم دستیابی کو حکومت کی غفلت قرار دیا ہے
فیس اور سرجیکل ماسک نایاب ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں طبی عملے کو بھی ماسک کے ھصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اے وی پڑھو
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! چودہویں قسط||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی
نیلے والی تیری، پیلے والی میری!||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی