دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹیوب ویل پلید کرنے کا الزام:مسیحی نوجوان تشدد سے ہلاک

گاؤں کے لوگ اسے جانوروں کے باڑے میں لے گئے جہاں سلیم کے ہاتھ پاؤ ں باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر چونیاں میں 22 سالہ کرسچن نوجوان سلیم مسیح کو ٹیوب میں نہانے پر بدترین تشدد کرکے زخمی کردیا جسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان سلیم مسیح جمعرات 27 فروری کو بھوسے سے بھری گاڑی اتارنے کے بعد گاؤں بگیانا میں ٹیوب ویل پر نہانے گیا وہاں گاؤں کے کچھ افراد نے اسے مارنا شروع کردیا اور کہا کہ تم نے ہمارا ٹیوب ویل پلیت (ناپاک) کردیا ہے۔

گاؤں کے لوگ اسے جانوروں کے باڑے میں لے گئے جہاں سلیم کے ہاتھ پاؤ ں باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اسے لوہے کے راڈ سے پیٹتے رہے،اور پھر اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے، پولیس نے چار گھنٹے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
لواحقین نے شیر ڈوگر، اقبال، الطاف، جبار اور حاجی محمد کو نامزد کیا ہے، لواحقین کے مطابق پولیس قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے اور قاتلوں کو پکڑنے کے بعد انہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
واضح رہے قصور میں 2014 میں کنوئیں سے پانی پینے پر حاملہ شمع مسیح اور اس کے شوہر شہزاد مسیح کو زندہ جلادیا گیا تھا۔

About The Author