دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: نشہ کرنے کیلئے دوستوں نے اپنا ہی دوست قتل کردیا

ملزمان مقتول کا موبائل فروخت کر کے نشہ آئس ڈرگ خریدنا چاہتے تھے

نشہ کرنے کیلئے دوستوں نے اپنا ہی دوست قتل کردیا، لاہور میں امام مسجد کے بیٹے حافظ حمدان کو دوستوں نے قتل کر کے نعش گندے نالے میں پھینکی تھی۔ ملزمان مقتول کا موبائل فروخت کر کے نشہ آئس ڈرگ خریدنا چاہتے تھے

لاہور میں کچھ روز قبل اغواء ہونے والے انیس سالہ حافظ حمدان کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔ حافط حمدان کے چار جگری دوست ہی اسکے قاتل نکلے۔

پولیس نے چاروں دوست گرفتار کر لئے۔ ایس پی نوید ارشاد کے مطابق آئس کے نشے کی لت میں مبتلا دوستوں نے حمدان کو قتل کرنے کے بعداس کا قیمتی موبائل بیچ کر حاصل ہونیوالی رقم سے نشہ خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

چاروں ملزمان منصوبہ بندی کے مطابق مقتول حافظ حمدان کو بہانے سے مقیط کے خالی گھرمیں لے گئے تھے۔ جہاں اسے بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ایس پی نوید ارشاد کے مطابق ۔ ملزموں نے حافظ حمدان کی نعش بکس میں ڈال کر گندے نالے میں پھینک دی تھی۔ گرفتار ملزمان میں محمداویس، عبداللہ، مقیط اور اسامہ شامل ہیں۔۔

About The Author