دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شوکت بسرا کی جانب سے سابق وزیر اعجاز الحق کے خلاف تحقیقات کے لئے نیب کو درخواست

شوکت بسرا کی جانب سے چئیرمین نیب کو لکھے گئے خط میں جلد تحقیقات شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے سابق وزیر اعجاز الحق کے خلاف تحقیقات کے لئے نیب کو درخواست دے دی. اعجازالحق پر دوستوں کے نام اثاثے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے

شوکت بسرا کی جانب سے چئیرمین نیب کو لکھے گئے خط میں جلد تحقیقات شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ شوکت بسرا نے خط میں لکھا ہے کہ

اعجاز الحق نے عزیز و اقارب اور دوستوں کے نام پر اثاثے بنا رکھے ہیں. سابق ناظم ہارون آباد حاجی یاسین اور سابق ایم پی اے غلام مرتضی اعجاز الحق کے شراکت دار ہیں.

شوکت بسرا نے ڈی جی نیب ملتان کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر چئیرمین نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا. خط میں کہا گیا ہے کہ

ڈی جی نیب ملتان کے خلاف کرپشن کی متعدد درخواستیں ہے اس کے علاوہ سپریم کورٹ سے بھی پانچ سال سزا پا چکے ہیں.

About The Author