دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت دریائے سندھ تونسہ بیراج 22 والی پل پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا،طلباء میں پودے بھی تقسیم کیے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کوآگے بڑھانا ہے، ملک کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کے لئے گرین پاکستان مہم کا حصہ بنیں تاکہ آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے،وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر شخص اپنے حصہ کا پودا لگائے

اور یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر درخت لگائیں اور پاک سرزمین کو سرسبز و شاداب بنائیں،انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے کنارے 8 ہزار پودے لگائے گئے ہیں،ڈی جی خان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ جلد پورا کرلیا جائے گا،

نشاندہی پر انکا کہنا تھا مظفرگڑھ میں جلد ڈی جی انوائرئمنٹ کے ہمراہ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی،اس موقع پر ڈی سی ڈی جی خان کا کہنا تھا ڈی جی خان ڈویژن کو مزید کلین اینڈ گرین بنانے کے حوالے انتظامیہ متحرک ہے،

جلد شہر کو خوبصورت بنادیا جائے گا،اس موقع پر ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق،محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او سعید، اسد عمران،فاریسٹ آفیسر مجیب الرحمن سمیت محکمہ جنگلات کے افسران کے ہمراہ تھے،اس موقع پر طلباء میں پودے بھی تقسیم کئے گئے۔


کوٹ ادو

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حبیب بنک سے معاہدہ بھی غریب لاچار بیوہ مسحقین خواتین کی قسمت نہ بدل سکا،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کیلئے خواتین یرغمال،مخصوص پوائنٹ والوں نے لوٹ مار کی انتہا کردی،

خواتین کی لمبی لائنیں،دوکانداروں نے کٹوتی بھی معمول بنالی،مستحق خواتین کا شدید احتجاج، ادائیگی اسان بنانے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے رقوم کی ادائیگی کو بائیو میٹرک سسٹم پر منتقلی کے فیصلے کے بعد

تحصیل کوٹ ادو کو حبیب بنک کے ساتھ رقوم وصولی کو منسلک کرنے سے تحصیل کوٹ ادو کی 70ہزار سے زائد غریب لاچار بیوہ مسحقین خواتین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم کیلئے خواتین یرغمال ہوگئی ہیں،

کوٹ ادو شہر میں رقوم کی ادائیگی کیلئے بنائے جانے والے مخصوص پوائنٹ پر خواتین کا رش ہے،حبیب بنک نے رقوم کی ادائیگی کے لیے تحصیل بھر میں بائیو میٹرک مشینیں فراہم کرکے صرف26پوائنٹس بنائے ہیں جسکی وجہ سے رقوم کی ادائیگی عملے کے لیے انتہائی مشکل اور تقریبا نا ممکن ہو چکی ہے،

گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے9ہزارروپے کی قسط آنے کے بعد شہر کے علاوہ دور دراز کے دیہی علاقوں سے سینکڑوں غریب اور نادار خواتین رقوم وصولی کے لیے روزانہ متعلقہ پوائنٹوں کا رخ کررہی ہے، لیکن گھنٹوں تک لائن میں کھڑی ہونے کے باوجود مایوس لوٹ جاتی ہیں،

مستحقین میں سے بہت سے ایسے ضیف العمر خواتین ہے جو بمشکل سے متعلقہ پوائنٹوں تک پہنچتی ہے جوکہ انتظامیہ کے لیے لمہ فکریہ ہے، دوسری طرف کٹوتی بھی معمول ہے اور خواتین کی قسط میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار جاری اور فی کارڈ 3 پرسو روپے سے5سوروپے کٹوتی بھی جاری ہے،

جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت نے سختی سے ہدایت جاری کی تھی کہ خواتین کو پورے9 ہزار روپے کی قسط کی رقم دی جائے،اس بارے رقم لینے کیلئے آئی خواتین نے بتایاکہ عملہ ان سے بدتمیزی کے علاوہ کٹوتی بھی کرتا ہے

کل رقم کی رسید بھی نہ دی جاتی ہے پوچھنے پر دھکے دیکر بھگادیا جاتا ہے،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ

تحصیل بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں غیرقانونی طور پر ہونے والی کٹوتی اور کرپشن پر نوٹس لیا جائے اور انہیں اس عمر میں ان دھکوں سے نجات دلائی جائے اور رقم کی ادائیگی کو آسان بنایا جائے تاکہ وہ دھکے کھائے بغیر اپنی امداد وصول کرسکیں


کوٹ ادو

وفاقی حکومت کی جانب سے چھان بین کے بعدبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والے 8 لاکھ 20 ہزار لوگوں کے کارڈ بند کرنے کا معاملہ، تحصیل کوٹ ادو میں بھی ساڑھے8 ہزار خواتین کے کارڈ بند کردیے گئے،متاثرہ خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں دھکے کھانے لگیں،

اکثریت غریب بیوہ مستحق خواتین کی ہے، متاثرہ خواتین انتہائی پریشان، اس بار تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے چھان بین کے بعد بی آئی ایس پی پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والے 8 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو نکال دیا ہے

جن میں تحصیل کوٹ ادو کی ساڑھے8 ہزار خواتین بھی شامل ہیں، تحصیل کوٹ ادو جہاں پر70 ہزار سے زائد خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے مستفید ہو رہی تھیں،

حکومت کی جانب سے فراڈ سامنے آنے پرجہاں غیر مستحق استفادہ حاصل کرنے والے لوگوں کے کارڈ بند ہوئے وہاں پر بیوہ لاچار غریب مستحق خواتین بھیشامل ہیں،

اس حوالے سے موضع پرھاڑ غربی کی رہائشی بیوہ 70سالہ بیوہ مہر مائی نے بتایا وہ ایک غریب بیوہ خاتون ہے جو کہ بیمار اور لا چار ہے کھانے بنانے سے بھی قاصر ہے،

اور لوگوں کے گھروں سے کھانا منگوا کر اپنا گزر اوقات کر رہی تھی،مہر بی بی نے بتایا کہ علاقہ کے زمیندار نے اس کی خواہش پر اسے گزشتہ سال عمرہ کرایا تھا،

عمرہ کرنے کے بعد بھی اسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سے وظیفہ کی رقم ملتی رہی تھی وہ گزشتہ روز جب اپنا وظیفہ لینے کے لیے گئی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا نام کاٹ دیا گیا ہے،

مہرمائی نے الزام عائد کیا کہ اس کے ساتھ جانے والی دوسری خواتین جو بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لے رہی تھیں تاحال وہ وظیفہ وصول کر رہی ہیں

جبکہ وہ ایک غریب بیوہ اور مستحق خاتون ہے اور بیماری میں مبتلا ہے، وظیفہ بند ہونے سے وہ اپنی دوائی لینے سے بھی قاصر ہے۔


کوٹ ادو

چوری کی نیت سے بھانہ مویشی میں داخل ہونے والے مویشی چور مالک کے آنے پرفرار، مزاحمت پر مالک پر تشدد،تعلقدار نے پٹرول پمپ سے لاکھوں کا تیل لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،پٹرول پمپ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر مالک کے خلاف مقدمہ درج،

رکشہ میں تیز آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے والا سر کا شوقین رکشہ ڈرائیور تھا نے بند، پولیس نے ایل پی جی ری فیلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2دکانیں سیل کردیں، غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے والا بھی گرفتار،

پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ 7 مرلہ سکیم میں عبدالعزیز سیال کے بھانہ مویشی میں عبدالروف سہواپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مال مویشی چوری کی نیت سے داخل ہوگیا،

عبدالعزیز سیال کے موقع پر آنے پر اسے زدوو کو ب کرکے فرار ہوگئے، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالا میں وسیم احمد آرائیں کے پراچہ پٹرول پمپ سے پل مگسن کے رہائشی شہباز رند پٹرول وڈیزل ادھار لیتا رہا،

مالک کے رقم مانگنے پر پٹرول ڈیزل کی رقم 5 لاکھ 34 ہزار کا جعلی چک تھما دیا جو کہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس انر ہوگیا، پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر پیرجگی موڑ پر قائم ہے چودھری برادر فلنگ اسٹیشن کے مالک تنویر احمد بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس کوٹ ادو نے گزشتہ روز رکشہ پر تیز آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے سر کے شوقین رکشہ ڈرائیور منڈی مویشی کے رہائشی فہدقریشی کو رکشے سمیت تھانہ بند کر دیا،

پولیس دائرہ دین پنا نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایل پی جی ری فیلنگ کرنے والے 2دکانداروں عرفان تھہیم اور اسد قریشی کو گرفتار کرکے انکے سلنڈر قبضہ میں لے کر دکانیں سیل کردیں جبکہ

نورشاہ طلائی میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے والے امجد سلیم چانڈیہ کو گرفتار کرکے اس کی ایجنسی بھی سیل کر دی، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،


علی پور:

نا زمین پھٹی نا آسمان گرا، علی پور میں غیرت کے نام پر قتل کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے، باپ اور بھائیوں نے مل کر ماں اور اس کے 40 دن کے بیٹے کو قتل کر کے کھیتوں میں دبا دیا، مقتولہ کی ساس کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ اور اس کے شیر خوار بچے کی لاش کو برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نا زمین پھٹی نا آسمان گرا، غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی اور اس کا شیر خوار 40 دن کا بچے کو قتل کر کے کھیتوں میں دبا دیا گیا، تھانہ کوٹ ادو کی حدود کے رہائشی مختیار حسین نامی نوجوان نے ایک سال قبل علی پور کے علاقے باقر شاہ شمالی کی رہائشی ایمن بی بی نامی لڑکی سے بھاگ پسند کی شادی کی تھی،

9 فروری 2020 کو لڑکی کے بھائی باپ سمیت 5 ملزمان نے لڑکے کے گھر میں گھس کر لڑکی کو اغوا کیا پھر علی پور کے علاقے لے آئیے مقتولہ کی ساس صغراں بی بی نے تھانہ کوٹ ادو میں اپنی بہو اور پوتے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا،

جس پر پولیس تھانہ کوٹ ادو نے تفتیش شروع کی کل مخبر کی اطلاع پر پولیس تھانہ کوٹ ادو نے علی پور کے علاقے باقر شاہ شمالی میں مقتولہ کے باپ عبدالقیوم، بھائی، محمد اویس اور محمد احمد کو گھر پر ریڈ کر کے گرفتار کر لیا،

ملزمان کی نشاندہی پر قریبی کھیتوں سے مقتولہ ایمن بی بی اور اس کے 40 دن کے شیر خوار معصوم بچے کی لاش کو برآمد کر لیا گیا تھا

پولیس ملزمان اور نعشیں لے کر کوٹ ادو روانہ ہو گئی تھی جہاں نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے فائر مار کر اپنی بہن کو دیگر ملزمان کے ہمراہ تھانہ صدر علی پور کے علاقے قتل کیا ہے

تھانہ کوٹ ادو میں درج مقدمہ میں قتل کی دفعہ ایزاد کردی گئی ہے ملزمان نے اپنی کھیتی والی زمین پر مقتولہ اور اس کے بیٹے کو دفن کیا تھا پولیس نے 5 نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز شروع کردیا ہے۔

About The Author