اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے علاقے نہالی جت، شاہوالی ، کن ، گڈھاناڑ ، میرانپور انڈس ہائی وے ٹول پلازہ بستی لنجوانی کے مقیم ایران سےقانونی اور غیرقانونی راستوں کے زریعے آتے جاتے رہتے ہیں

انکی خاص طور پر سکریننگ کی جائے ایسا نہ ہو کہ دیر ہوجائے کیونکہ مقامی طور پر اجناس اور مویشی منڈیوں’ بازاروں جیسی عوامی جگہوں پر لوگ آتے جاتے رہتے ہیں

اور اگر خدا نہ کرے کوئی انفیکٹڈ ہوا تو جب تک پتہ لگے گا یہ وائرس تباہی پھیلا چکا ہوگا ۔ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ان علاقوں کے باشندوں کی سکریننگ کرنی چاہیے ۔


روجھان

وزیراعظم کامیاب پروگرام لون سکیم میں پنجاب بنک سیلکٹ کرنیوالے نوجوانوں کو کالیں آبے کا سلسلہ شروع نشینل بنک سیلکٹ کرنیوالے نوجوانوں کو کالیں نہ آنے پر مایوسی

کامیاب پروگرام لون پروگرام میں روجھان پنجاب بنک سیلکڈ کرنیوالے افراد کو بنک سے لون ملنے کی کالیں آنا شروع ہوگئ ہیں جس کے باعث عوام خوشی کی لہر دوڑ گئ ہے اور پنجاب بنک کی عمدہ کارکردگی اور تعاون پالیسی کو سینکڑوں نوجوانوں اور عوامی وسماجی حلقوں نے سراہا ہے

جبکہ نشینل بنک سیلکٹ کرنیوالے نوجوانوں کو کالیں نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا نشینل بنک کی سست پالیسی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ

کاش وہ پنجاب بنک جیسا عمدہ اور اعلی بنک سیلکٹ کرتے تو انکے لون جلد منظور ہوجاتے نشینل بنک کو درخواست دینے والے نوجوانوں نے وزیراعظم کامیاب پروگرام کے چیرمین عثمان ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری درخوادستیں نشینل بنک سے لے کر پنجاب بنک جیسے عمدہ اور عوام دوست بنک کو دی جائے

یا نشینل بنک کو ہدایت کی جائے کہ نشینل بنک اپنا نیٹ ورک تیز کریں عوام دوست پالیسی اپناتے ہوئے وزیراعظم کامیاب پروگرام سے روجھان کے نوجوانوں کو ریلف فراہم کریں تاکہ

روجھان جیسے پسماندہ علاقے کے نوجوان قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کریں اور اپنے پاوں پر کھڑے ہوسکے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا یے کہ وزیراعظم عمران خان اور چیرمین کامیاب پروگرام عثمان ڈار روجھان میں بے روزگاری اور غربت کو دیکھتے ہوئے روجھان کے نوجوانوں کے لیے خصوصی کوٹہ مقرر کیا جائے


روجھان:

روجھان بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت بیوہ ،بے سہارا غریب خواتین سے فی خاتون پانچ سو روپے غیر قانونی کٹوتی کا سلسلہ جاری کھک پتی اومنی شاپس والے لکھ پتی بن گئے تمام کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنیوالے ادارے خاموش اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینے والی غریب ،بیوہ بے سہارا مظلوم خواتین کی امدادی رقوم سے دس سال سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے

یونائیڈ بنک سے ایچ بی ایل بنک میں تبدیلی بھی بے سود ثابت ہوئی دس سال سے بیوہ بے سہارا غریب مظلوم خواتین کو لوٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا عوامی وسماجی حلقوں نے کرپشن کا ایکشن لینے والے تحقیقاتی اداروں کی کروڑوں روپے کی اس کرپشن پر خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ

دس سال سے جاری یہ لوٹ مار انکو نظر نہیں آرہی ہے ایسا لگتا ہے کہ انکی بھی خوب مٹھی گرم ہورہی ہے جس پر انھوں نے بیوہ بے سہارا غریب خواتین کو لوٹنے والوں کو کھلے عام اجازات دے رکھی ہے

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینی والی خواتین سے اومنی شاپس والے انگوٹھے لگا کر من مرضی رقم دے دیتے ہیں مظلوم خواتین کو علم نہیں کہ بیوہ بے سہارا خاتون کی امدادی رقم کتنی آئی ہوئی ہے عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ

بیوہ بے سہارا غریب مظلوم خواتین کو رسید جاری کی جائے کہ انکی کتنی امدادی رقوم آئی ہوئی ہیں دوسری طرف یونائیڈ بنک کے بعد ایچ بی ایل بنک نے اومنی شاپس روجھان والوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینی والی خواتین کو لوٹنے کی کھلی اجازات دی ہوئی ہے

نشینل تحصیل پریس کلب روجھان نے بیوہ بے سہارا غریب مظلوم خواتین کو انصاف فراہم کرنے عزم کیا ہوا ہے  تمام قومی چینلز پر اس کرپشن کو ہائی لائیٹ کرنے عزم کیا ہے ہماری وہ بہنیں جن سے اومنی شاپس والے ان سے پانچ سو روپے فی امدادی رقوم میں کٹوتی کررہے ہیں انکی کرپشن کے خلاف ہمارے دفتر نشینل تحصیل پریس کلب روجھان تشریف لائے ہم انکو انصاف کی فراہمی کے لیے انکی آواز بنے گا۔


روجھان

کرونا وائرس کے خدشات اور خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذولفقار علی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی صدارت میں کرونا وائرس کے ممکنہ بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق دفتر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان میں اجلاس منعقد ہوا

جس میں جملہ مکاتب فکر کے علماء کرام چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال، ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب ، ڈپٹی کمشنر راجن پور کے نمائندہ نثار احمد مزاری ،

اہل سنت کے قاری محمد یونس سعیدی، فقہ جعفریہ کے زوار غلام مصطفیٰ حیدری، جمعیت علمائے اسلام کے قاری غلام مرتضیٰ حیدری، غلام یسین سومرو، ایڈیشنل سب انسپکٹر روجھان کاظم حسین کھوسہ، عبدالروف مزاری، انچارج ریسیکو 1122 اعجاز احمد کے نمائندے احسان اللہ ملک،

غلام بنی ریسکیو1122 روجھان ، محمکہ صحت کے ملک جاوید احمد، تحصیل رپورٹر نیاکل ضامن حسین بکھر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی تلاوت کلام پاک کے شرف حاصل کرنے کے بعد انہوں نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرات و خدشات کے پیش نظر یہ اجلاس ڈی سی راجن پور کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ہے جیسا کہ

آج میڈیا کی توسط سے یہ بات سامنے آئی کہ روجھان کے کچھ خاندان کے لوگ جو زریعہ معاش کے لئے ایران جاتے ہیں جبکہ میڈیا کے ذرائع کی نشاندہی پر انکشاف ہوا ہے کہ ایران سے آنے والے پاکستانی جو روجھان کے مختلف علاقوں کے سکونتی ہیں نہالی، کن،

ڈنڈا کوٹ، گڈا ناڑ، انڈس ہائی وے ٹول پلازہ میراں، بستی لنجوانی کے لوگ ایران سے اپنے آبائی گاؤں میں آئے ہیں ان کی کرونا وائرس کے متعلق ان کی سکریننگ کی جائے گی جس کے لئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر روجھان اپنی ٹیم کے ساتھ مزکورہ علاقوں میں جاکر ان ٹیسٹ ہونگے اور وائرس کے خدشات کے پیش نظر بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی

اس سلسلے میں ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور علماء کرام جمعہ کے دن اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو شعور آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو احتیاطی تدابیر بتائے جائیں

اس دوران اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے ریڈیو کال کے ذریعے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو اجلاس کی کارروائی کے متعلق ان کو آگاہ کیا گیا اس دوران ایران سے آنے والے افراد کے متعلق معلومات سے آگاہ کیا

ڈپٹی کمشنر راجن پور نے ہدایت دی کہ پٹی جتاں و مزکورہ جگہوں سے ایران سے آنے والے لوگوں کے سکریننگ کی جائے اور ان کو ممکنہ وائرس کے خطرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار اور ان علاقوں میں طبی کیمپ لگانے کی ہدایت کی

اجلاس کے آخر میں پاکستان میں وبائی امراض و قدرتی آفات سے پاکستان اور پاکستانیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے حفاظت میں رکھنے کی دعا اور جن ممالک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ۔


ٹکز

راجن پور:

ضلع بھر کو صاف اور سبز بنانا حکومت پنجاب کا مشن ہے۔
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک

ضلع راجن پور میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک

بند واٹرفلٹریشن پلانٹس کو چالو کیا جائے ۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت

اشیائے خوردونوش کے ریٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے مجسٹریٹس کو ڈیوٹیاں تضویض کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقارعلی


روجھان

روجھان کے جملہ مساجد میں علماء کرام نے اپنے جمعہ کے خطاب میں ممکنہ خطرات و خدشات کے پیش نظر کرونا وائرس کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے مطالق عوام کو آگاہ کیا

اور روجھان کی عوام کو احتیاط برتنے کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور اس سے احتیاطی تدابیر پر زور دیا گیا بعداز نماز جمعہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے متاثرہ خاندانوں کے لئے دعا صحت کی کی گئی اور اس وبائی قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لئے

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں التماس دعا کی گئی
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے حکم اور سی او ہیلتھ راجن پور کی ہدایت پر اور میڈیا کی نشاندہی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل روجھان کی

ٹیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب کی سربراہی بمعہ عملہ میں جاویداقبال سی ڈی سی انسپکٹر تحصیل روجھان، عبدالستار سی ڈی سی آفیسر ضلع راجن پور کے ہمراہ گزشتہ روز نشاندہی کیے گئے علاقوں میں ممکنہ خطرات کے پیش نطر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے روانہ ۔

%d bloggers like this: