دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سماجی خدمات کے افق کا درخشاں ستارہ عبدالستار ایدھی

عبد الستار ایدھی 8 جولائی کو دنیا سے رخصت ہوئے تو ایدھی ولیج میں کھڑے لاوارث بچوں کی زبان پر بے ساختہ آیا کہ ہم ایک بار پھر یتیم ہوگئے۔۔۔

خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ انسانی خدمت کو اپنا مقصدحیات بنا رکھا انہوں نے اپنی  ساری زندگی  ضرورت مند نادار اور مسکین افراد کے دکھ سمیٹے ۔
ایدھی صاحب کا انسانیت سے محبت کا پیغام اور خدمات  آج بھی زندہ ہیں آج  عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش ہے ۔

سماجی خدمات کے افق کا درخشاں ستارہ عبدالستار ایدھی

قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کرنے والے عبدالستار ایدھی نے 1951 میں ایک چھوٹے کمرے سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا۔۔۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی گئی تو۔۔
لاوارث بچوں اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کو سہارا مل گیا۔۔
ایدھی کی ایمبیولنس سروس نے بڑے سانحات سے لیکر چھوٹے حادثات میں انسانی خدمت کی وہ مثالیں پیش کی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔۔
ایدھی صاحب کی اہلیہ ہر مشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔۔

عبدالستار ایدھی نے سماج کی خدمت کا جذبہ خود تک محدود نہیں رکھا۔۔ اسے آئندہ نسل تک منتقل کیا۔۔۔

عبد الستار ایدھی 8 جولائی کو دنیا سے رخصت ہوئے تو ایدھی ولیج میں کھڑے لاوارث بچوں کی زبان پر بے ساختہ آیا کہ ہم ایک بار پھر یتیم ہوگئے۔۔۔

About The Author