دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مودی کامتعصبانہ نظریہ عمران خان کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے،فردوس عاشق

مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

اسلام آباد:

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے،

مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازعہ ہے، خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا

خوش آئند ہے، عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا ہندوستان ہندتوستان میں تبدیل ہو چکا ہے، صدر ٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد

اور قتل عام بھارتی قیادت کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو پوری دنیا پر عیاں کر رہا ہے

جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھر میں پر امن اور رواداری پر مبنی معاشرے کا تاثر ابھر رہا ہے۔

About The Author