نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سی سپارک دوہزار بیس کے دوران مشق کے کمانڈ سینٹر کا دورہ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ سینٹر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا اور انہیں بریفنگ دی ۔
دورے کا مقصد مشق کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں اور کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل پلانز کا جائزہ لینا تھا۔
انہیں مشق کے دوران آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف نےکریکس ایریا اور اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا،، اور کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔
شاہ بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،