مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

25فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان کی عوام کے لیے اہم خوشخبری نیوز

روجھان کے ہرالعزیز دبنگ لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری کی کاوش سے روجھان کے لیے نئے 567 سوئی گیس کے میڑز کی فراہمی کے لیے منظور کی گئ لسٹ پر دفتری کام شروع کردیا گیا

سوئی گیس زرائع کے مطابق سوئی گیس کی فراہمی کے لیے منظور کیے گئے 567 افراد کے ایگرمنٹ فارم رحیم یار خان آفس میں ٹاپنگ کے بعد آئندہ دو ہفتے میں روجھان پہنچ جائے گئے

جن کو پر کرکے متعلقہ افراد دوبارہ سوئی گیس محکمہ کو جمع کراینگے جس کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کا مراحلہ شروع ہوگا ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کے فوری بعد 567 افراد کے میٹرز لگائے جائے گئے جبکہ پہلے سے ڈیمانڈ نوٹس جمع کیے گئے

164 افراد کے میٹر لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری کے مطابق عوامی ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کوشیش ہے کہ نئے منظور کیے گئے

افراد کے سوئی گیس کے میٹرز لگانے کا مراحلہ جلد از جلد مکمل کرائے تاکہ جلد 567 افراد کے میٹرز لگ سکے دوسری طرف جن افراد کے میٹرز منظور ہوچکے ہیں

ان سینکڑوں افراد نے سوئی گیس کے میٹرز منظور کرانے پر دبنگ عوامی ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری کا شکریہ ادا کیا ہے اور خراج تحسین پیش کیا۔


روجھان

ہم ممنون و مشکور ہیں سردار میر بلخ شیر مزاری گروپ اور پی ٹی آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمد مزاری کے جن کی کاوشوں اور کوششوں اور مسلسل جدوجہد کی بدولت آج روجھان میں گیس کی سہولت کی فراہمی کو ممکن بنایا

ہم اپنے دبنگ لیڈر کو روجھان میں ترقیاتی منصوبوں پر انہوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں. شاہ غلام پی ٹی آئی کے سابق کونسلر روجھان ۔

ہم رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور جملہ میر بلخ شیر مزاری گروپ کو روجھان میں مفاد عامہ ترقیاتی منصوبوں جن میں روجھان میں گیس کی فراہمی گیس صارفین کے میٹروں کا اجراء و ترسیل، نادرہ رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر کا قیام،

میٹھے پانی کے منصوبے، دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی ، دیہی علاقوں کو شہروں سے ملانے کے لئے سرکاٹ کی تعمیر ، سٹیل پل کا کچہ چوہان منتقل اور چالو ہونا، روجھان مٹ واہ اور ٹیل کے کسانوں کو نہری فراہمی ،

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں مریضوں کی سہولت کے لئے طبی مشینری، ہسپتال میں آر او پلانٹ، مزید روجھان اور اس کے گرد و نواح میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 بستیوں میں میٹھے پانی کے منصوبے،

روجھان میں شہر کی گلیوں محلوں میں ٹف ٹائل کا منصوبہ، وغیرہ شامل ہیں ہم رکن قومی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری کرنے پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان باتوں کا اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق سنیئر کونسلر شاہ غلام جاڑا نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں کہا کہ

جو کام گزشتہ سے پوستہ ادوار میں بزوگ لیڈر سردار میر بلخ شیر مزاری کی کاوشوں اور سفارش کی بدولت عربی کے تعاون سے ترقیاتی منصوبے جو تحصیل روجھان میں پائے تکمیل کو پہنچے جن میں روجھان میں عوام کی طبی سہولت کے لئے روجھان تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ہسپتال کاڈیک سنٹر،

شاہ والی میں ہسپتال بمعہ طبی سہولیات، شاہ والی میں کالونی کا قیام، گوٹھ مزاری میں ہسپتال اسکول کا قیام ، عمرکوٹ میں ہسپتال کا قیام، ابوظہبی کے تعاون سے پختہ پل کی تعمیر کشتیوں کے پل کا منصوبہ، اوزمان میں ترقیاتی منصوبوں، روجھان میں سیوریج کا نظام، میٹھے پانی کے منصوبے،

عربی روڈ، ائرپورٹ، روجھان شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، شیخ خلیفہ ڈگری بوائز کالجروجھان ، وغیرہ یہ جملہ ترقیاتی منصوبے سردار میر بلخ شیر مزاری کی مرہون منت ہیں شاہ غلام نے مزید کہا کہ ہم اب بھی امید رکھتے ہیں کہ

روجھان نئی سیوریج لائینوں کے لئے اور روجھان میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کے لئے بھی اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے روجھان کی عوام کو ان سہولیات سے بہرمند فرمانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے،

علاوہ ازیں گیس کے میٹروں کی فراہمی پر اہلیان روجھان نے رکن قومی اسمبلی کا دل سے شکریہ ادا کیا جن میں سید برادری ، چیف مزاری ، ملکانی برادری، کھوگانی،

میہانی، وریام، سیکھانی، پاہی، پنوار، بھٹی،ڈوگر،کنڈیانی،آڈوانی ۔ راجپوت، سومرہ، آرائیں، وینس، بکھر، سیال، ڈاہا، سومرہ ، (موچی) لکھانی، ساکھانی، جوئیہ،

پٹھان، خواجہ ،لاشاری، (لوہار) مغل، سومرہ (درکھان) و دیگر اقوام ساکنان روجھان نے گیس کی فراہمی ہر رکن قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔


ٹکر ز

راجن پور:

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فتح پور کا دورہ ۔

صفائی کے ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار ۔ڈپٹی کمشنر راجن پور

سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سیکرٹری تعلیم کو خط لکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی سی او تعلیم کو ہدایت۔

ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقارعلی کا بنیادی مرکز صحت فتح پور کا بھی دورہ۔

پیرامیڈیکل اسٹاف کو 24 گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر راجن پور

مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقار علی۔


روجھان

میں روجھان کی عوام سے روجھان میں صفائی ستھرائی میں عملہ صفائی سے تعاون کی اپیل اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ہماری مدد کریں۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال نے روجھان کی صفائی ستھرائی کی حالت بہتر بنانے میں عوام کو عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ

ہم آپ کی مدد سے شہر کو صاف ستھرا رکھیں گے انہوں یہ بھی کہا کہ یہ میرا درج ذیل نمبر پر صفائی ستھرائی کے بارے میں مجھ سے بروقت رابطہ کر سکتے ہیں

اور آپ اپنے شہر کی صفائی کے متعلق معلومات اور میسج اس نمبر پر سنڈ کریں محلہ یا وارڈز کی لوکیشن بھی لکھ کر سنڈ کریں نمبر درج ذیل ہے

0301 2288814چیف آفیسر کے نمبر یا 7333700 0342 محمد شاہد سنیئر سب انجیئنر
سے رابطہ کر کے صفائی کی صورتحال سے آگاہ کر سکتے ہیں ہماری عملہ صفائی کی ٹیم مطلوبہ جگہ موقع پر پہنچ کر آپ کا مسئلہ حل کرے گی

انہوں نے کہا کہ اہلیان شہر کو چاہیئے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا کرنے میں ہماری مدد کریں جتنا آپ شہر کا خیال رکھ سکتے ہیں

ہم تنہاء نہیں رکھ سکتے یہ آپ کے تعاون ہی سے ممکن ہے اس سلسلے میں آپ ایک پاکستانی شہری ہونے کا حق ادا کریں شہر میں صفائی ستھرائی میں ہماری مدد اور تعاون کریں۔

%d bloggers like this: