مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا،سائلین کے مسائل سنے اور عملہ کو ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنرنے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں سائلین کی داد رسی کی جائے۔

فرد ملکیت کے اجراء اور دیگر ریونیو معاملات میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔سائلین کے مسائل بروقت حل کئے جائیں۔سائلین کو ناجائز تنگ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ایکسائز،ہیلتھ اور دیگر دفاتر کا اچانک دورہ کیاڈپٹی کمشنر نے ایکسائز آفس کے معائنہ کے دوران واجبات کی وصولی کیلئے بنک آف پنجاب کی برانچ قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن،منتقلی،نمبر پلیٹ کے اجراء،ٹوکن ٹیکس اور دیگر امور کے شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے بریفنگ لی۔

انہوں نے مختلف کاؤنٹرز پر جاکر موجود سائلین سے مسائل سننے کے ساتھ دفتر کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

سرکاری فرائض میں بدنیتی اور بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔سائلین کی بہتر رہنمائی سے بیشتر مسائل فوری حل ہوسکتے ہیں

تاخیری حربوں سے اجتناب کیا جائے۔گاڑیوں کی دستاویزات،رجسٹریشن بک اور نمبر پلیٹس کی فراہمی کا شیڈول نمایاں مقامات پر آویزاں کیاجائے۔

دفتر میں عوامی شکایات سنٹر کے قیام اور داد رسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کے آفس کا بھی دورہ کیا انہوں نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ دفاتر کے گراونڈ کو صاف کرکے لانز میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم میں سب دفاتر کے ملازمین کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ای۔لائبریری میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تمام مکاتب فکر کے علماء نے ”اسلام میں ماں اور بچے کی صحت”کے موضوع پر خطاب کیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت اور کردار سازی کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

بچوں کی پیدائش میں کم سے کم دو سال کا وقفہ کرکے دونوں کی صحت کا خیال رکھا جائے۔حکومت پنجاب ماں اور بچہ کی صحت کیلئے کردار ادا کررہی ہے

تاہم وسائل کے مطابق آبادی نہ ہونے سے معاشی اور سماجی مسائل جنم لیتے ہیں۔علمائے کرام محراب و منبر سے ماں اور بچہ کی صحت،تربیت اور حقوق کے دفاع کیلئے اسلامی نقطہ نظر سے آگاہ کریں۔

بہتر منصوبہ بندی نہ ہونے سے ماں اور بچہ کی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔بچوں میں غذائی قلت اور ذہنی کمزوری کی بیماری کی شرح زیادہ ہے۔

وسائل کے مطابق خاندان تشکیل دینے سے متعدد مسائل احسن طریقے سے حل ہوسکتے ہیں۔ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری،انچارج ای۔لائبریری شفقت رفیق اور دیگر نے کہا کہ

بچوں کی بہتر تعلیم،تربیت اور کردار سازی ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔،سید سجاد حسین نقوی،قاری جمال عبدالناصر،سلیم الیاس اور دیگر علماء،

مذہبی سکالرز اور متعلقہ افراد نے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن پروگرام سمیع اللہ اور لیاقت علی نے اڈہ فیصل موورز پر ڈرائیوروں غلام اکبر،

محمد ایوب، راشد حسین اوردیگر کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی. انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ اوورلوڈنگ، تیز رفتاری،

موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے. انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے

حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہدایات پر ریسکیورز پر مشتمل ٹیمیں تمام سرکاری دفاترکا معائنہ کریں گی

اور فائر سیفٹی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گی اس کے علاوہ سیفٹی آفیسر ز ہنگامی انخلاء کی مشقیں بھی کرائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آگ سے بچاؤ کیلئے بجلی اور گیس کی معیاری فٹنگ کو یقینی بنایا جائے. دفتر سے جاتے وقت بجلی اور گیس کے کنکشن کو مکمل طور پر بندکر دیاجائے،

دفاتر اور سٹور رومز میں سگریٹ نوشی سے اجتناب کیا جائے تمام سرکاری عمارات میں سموک ڈٹیکٹر،فائرالارم اورآگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے

اورہنگامی اخراج کے لیے عملے کی تربیت اور عمارتوں میں ہنگامی لائٹس اور اخراج کے منصوبہ کی تنصیب نمایاں جگہ پر کی جائے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اولین ترجیح ہونی چاہئے۔پانچ کے بجائے ایک کام کریں

تاہم معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے یہ بات گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کی بریفنگ کے دوران کہی۔

ایکسئین لوکل گورنمنٹ خلیل احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ وہ ہر منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیں گے

خامیوں کو بروقت دور کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں عوام کے سرمایہ کا ضیاع نہیں ہونے دیا جائیگا۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کڑی مانیٹرنگ متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔

دفاتر میں بیٹھ کر اندازہ نہیں ہوتا لہذا فیلڈ میں نکل کر منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

سالانہ میلہ منڈی مویشیاں و اسپاں ڈیرہ غازیخان کا افتتاح آج ہوگا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر نسیم صادق دو بجے دن میلے کا افتتاح کریں گے

یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی یونس خان کھتران نے یہاں اپنے آفس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ

سات روزہ میلہ دو مارچ تک جاری رہے گا میلہ منڈی مویشیاں و اسپاں میں جنوبی پنجاب بطورِ خاص اور دیگر شہروں سے مال مویشی اسپ (گھوڑے)کی منڈی کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے شاندار رنگا رنگ پروگرام بھی ہونگے

جبکہ تھیٹر، سرکس، کھلونوں اور کھانے پینے کے سٹال، جھولے وغیرہ بھی ہونگے انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں روایتی لوکل رقص،

جھومر، تلوار رقص، کے علاوہ اونٹ،گھوڑا ڈانس اور گھڑ دوڑ،بیل دوڑ اور نیزہ بازی کا

مظاہرہ بھی ہوگا مزید برآں دیسی کشتی،کبڈی اور مقابلہ حسن برائے بھیڑ،بکری،بیل بھی ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان :

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے حکومت کی ناکام حکمت عملی نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا ان کو سمجھ نہیں آ رہی کے ملک کو کیسے چلانا ہے عمران نیازی نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنا ے گئے

طیب اردگان ہسپتال ڈیرہ ملتان روڈ کے منصوبوں کی چوری کی جنوبی پنجاب کی عوام کو صوبہ نہیں ملا معیشت کا جنازہ نکالنے والے اب عوام کو مر غی اور انڈوں سے خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے ملک پر موجود مسلط ٹولے سے متعلق جن خدشات کا اظہار ہم نے پہلے دن کیا تھا

وہ اب پوری قوم کا بیانیہ بن گیا ہے ان کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ جبکہ ہو شربا مہنگائی کے ہاتھوں لوگ خود کشی پر مجبور ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سید سجاد حسین بخاری کی کارروائی۔ایس ایچ او سجاد حسین بخاری نے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پولیس نے بس میں بیٹھے مسافروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔شاہد اقبال اویسی سے 800 گرام چرس اور واجد علی سے ساڑھے 3 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

شاہد اقبال اویسی بہاولپور اور واجد علی لاہور منشیات لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ملزمان بلوچستان سے منشیات خرید کر آرہے تھے۔گرفتار کیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.


ڈیرہ غازیخان :

سالانہ چورہٹہ T-20کر کٹ لیگ کا میچ بمقام قادریہ کرکٹ گراؤنڈمیں ٹویلوز کرکٹ کلب بمقابلہ ڈی جی خان جمخانہ کر کٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

ٹویلو ز کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر ڈی جی خان جمخانہ کر کٹ کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ڈی جی خان جمخانہ کر کٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے

مقررہ 20اوورز میں مقصود احمد 39اورباقر 29رنز کی بدولت 119رنز بنا سکی۔ ٹویلوز کر کٹ کلب کی طرف سے نمایاں باؤلنگ کر تے ہوئے

محمد طاہر نے 4اوورز میں 32رنز کے عوض 03کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد میں بیٹنگ کر تے ہوئے ٹویلوز کر کٹ کلب نے مقررہ ہدف شعیب احمد کے54رنزناٹ آؤٹ،

عثمان گشکوری 29رنز کی بدولت یہ میچ آسانی سے07وکٹوں سے جیت لیا۔اس میچ کے مین آف دی میچ شعیب احمد قرارپائے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی جی خان کی کمبئین ٹیم بنانے کیلئے ضلع بھر سے 45 کھلاڑیوں نے ٹرائیل میں حصہ لیا اور جن میں سے 16کھلاڑی سلیکٹ کئے گئے ان کا24سے29 فروری تک تربیتی کیمپ جامع ہائی سکول کے فٹبال گراونڈ میں لگایاجا ئے گا

چیف کوچ استاد مجاہد فرید، اسسٹنٹ کوچ صداقت شبیر احمد کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیل کے قوانین کے بارے میں ٹریننگ دیں گے

نامزد کھلاڑیوں کے نام حسنین اصغر،تیمور احمد، ثناء اللہ،طارق،فیضی، حمزہ احمد خان گول کیپر، عدیل عارف، نبیل یحیی،

عبدالمالک، عرفان حیدر آصف ہیں بعدازاں ڈی جی خان کے عہدیداران نے مخدوم سید فیصل صالح حیات کو 2023 تک ایشین فٹبال فیڈریشن کا بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی

اور پاکستان فٹ بال کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبار حاصل کر سکے گا

اور پاکستان میں فٹبال کھیل گراس روڈ پر ترقی کر سکے گا کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ سید فیصل صالح حیات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

وکلا ووٹرز سے اچھی توقعات ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر وکلا کی امیدوں پر پورا اترو ں گی وکلا کے وقار اور حقوق کے لے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گی

خاص طور پر وکلا کے لے سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے گا اور ان کی پیشہ ورانہ مشکلات حل کی جائیں گی

ان خیالات کا اظہار لاہور ہائیکورٹ بینچ ملتان بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں امیدوار برائے لائبریری سیکریٹری میڈم نوشین خان جتوئی بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ بار

ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے موقع پر ووکلا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کر کے

آئین اور قانون کی حکمرانی اور میرٹ پر انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ووکلا ووٹرز تعاون کریں

انہوں نے وکلا سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔


ڈیرہ غازیخان:

محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی ایک کروڑ روپے سے زائدریکوری وصول تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ انٹی کرپشن ڈی جی خان کیفوکل پرسن شمشیر خان گورمانی نے بتایا کہ

امیر تیمور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے ڈائریکٹ ریکوری مختلف محکمہ جات سے کروا کر32 اے چالان کے تحت ڈاریکٹر جنرل گوہر نفیس کے اکاونٹ میں جمع کرا دی ہے

ڈائریکٹ ریکوری کی رقم ایک کروڑ دو ہزار ایک سو چوبیس روپے ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

ڈیرہ پولیس کی کاروائیاں 230 گرام چرس 30 لیٹر شراب آتش بازی کا سامان دوران تفتیش قتل کے ملزم سے پسٹل 30 بور گولیاں برآمد کرلی ہے

تفصیل کے مطابق پولیس صدر تونسہ کے سب انسپکٹر ہدایت اللہ نے مکول کلاں کے علاقے سے ملزم مذکور نور شاہ سے چرس 110 گرام برآمد کر لی

پولیس صدر تونسہ کے سب انسپکٹرجاوید نے ریاض حسین علاقہ ہیرو غربی ملزم مذکور سے120بوتل گرام چرس برآمد کر لی

صدر ڈیرہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسحاق نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 40/20 بجرم 302 ملزم مذکور محبوب عرف بچو سے دوران تفتیش پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں برآمد کرلی

سٹی پولیس کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے بلاک نمبر 7 سے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزمان محمد اقبال وغیرہ 2 ملزمان سے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا

دراہمہ پولیس کاسب انسپکٹر امجد علی نے مخبر کی اطلاع پر ملزم عبدالرشید سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کاروائیاں کرتے ہوئی سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ملاوٹی مصالحوں،ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر02فوڈپوائنٹس کو سربمہر کیا

متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر27,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ،رحیم یارخان کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے

سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے،ٹیسٹ رپورٹ پازیٹوآنے،کھلے مصالحوں،ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے،

فوڈآئٹمز کے ساتھ نان فوڈ آئٹمز رکھنے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے،سٹوریج ایریا میں غیر ضروری سامان کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مظفرگڑھ میں واقع مولا داد کریانہ سٹور،

رحیم یارخان میں واقع ناصر برادرز گھی ڈیلر اینڈ کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیاعلاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان ڈویژن کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں،

ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر مظفرگڑھ میں 05فوڈ پوائنٹس کو14ہزار روپے،

راجن پور میں 8ہزارروپے،لیہ میں 3500اور ڈی جی خان میں 2000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

غیر معیاری دودھ،زائدالمیعاد ڈرنکس،ملاوٹی مصالحہ جات،اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔

فوڈسیفٹی ٹیمز نے چیکنگ کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر99

فوڈ پوائنٹس وزٹ کرتے ہوئے 76کو بہتری نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان :

کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2020چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور اسپیشل سکواڈ کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے دوران امتحان 10بچے نقل کرتے ہوئے جب کہ

ایک لڑکا دوسرے طالب علم کی جگہ پرسردار کوڑے خان سکول میں پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا یہ بات انہوں نے میٹرک امتحان سالانہ کے سلسلہ میں گذشتہ روز انگلش کے پرچہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہی انہوں نے مزید بتایا کہ

امسال 78ہزار کے قریب امیدواران امتحان جماعت دہم میں شامل ہو ئے جس کے 113مردانہ، 83زنانہ اور کمبائن 45مجموعی طور پر 241امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ حساس امتحانی مراکز کو خصوصی طور پر فوکس کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاران اور بورڈ عملہ کی خصوصی تعینات کیا گیا

انہوں نے بتایا کہ امتحان کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیے چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا، سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی،ممبر اسپیشل سکواڈ،سربراہان ادارہ اجات،

اسسٹنٹ کمشنر زڈیرہ اسد اللہ و دیگر ممبران نے اچانک مختلف امتحانی مراکزکا معائنہ کیا اور دوران معائنہ بوائز ہائی سکول کوٹ قیصرانی سے دوطلبہ،

بوائز ہائی سکول کرم داد قریشی سے پانچ، بوائز ہائی سکول شاہ جمال سے ایک جبکہ بوائز ہائی سکول سخی سرور کمبائنڈ سے دو طلبہ کو نقل /قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موقع پر پکڑ کر یو ایم سی بنائے

جس پر محکمانہ کاروائی عملی میں لائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020میں تعینات کیے موبائل انسپکٹر ز اور امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں

اور انشاء اللہ آخری پرچے تک اپنی ذمہ دار ی سر انجام دیتا رہیں گے بوٹی مافیا اور امتحانی عمل کو نقصان پہنچانے والوں کوکسی صورت کامیابی نہیں ہوگی

انہوں نے بتایا کہ امتحانی عمل کے دوران محکمہ ایجوکیشن، انتظامیہ کمشنر، ڈسی سی اور ڈی پی او عملہ کا بھی بھر پور تعاون حاصل ہے اورکارکردگی قابل ستائس ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی کا مختلف پیٹرول پمپوں کے نوزل /پیمانے چیک کیے پیمانہ کم ہونے پر ایک پیٹرول پمپ سیل کرکے چالان عدالت بھیجا دیا

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے مختلف پٹرول پمپ پر جاکر پمپوں کے نوزل/پیمانے چیک کیے اور دوران انسپکشن ایک پٹرول پمپ کی ڈیزل کی نوزل /پیمانہ کم پایا

جس پر اس پمپ کو موقع پر سیل کر دیا اور چالان عدالت میں بھیجوا دیا انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ فرور ی کے دوران 5پمپوں کے چالان عدالت بھیجوائے گئے تھے

جس پر تقریباً30ہزار کے قریب جرمانے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیٹرول پمپ مالکان پمپس کے پیمانے/نوزل درست کر لیں

خلاف ورزی کی صورت میں سختی سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ انڈسٹریز کا یہ مشن ہے کہ

وہ پیمانوں اور کمی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کررہی ہے اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

%d bloggers like this: