مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23فروری2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

کمشنر ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے وزیر اعلی پنجاب کو ملتان ائر پورٹ سے رخصت کیا۔

ملتان،

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ملتان ائر پورٹ سے خصوصی ہیلی کاپٹر پر میانوالی روانہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ گرین ہاوسنگ کالونی میں قیام کیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے مظفر گڑھ، علی پور اور ہیڈ پنجند کے دورے کئے

کمشنر ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے وزیر اعلی پنجاب کو ملتان ائر پورٹ سے رخصت کیا۔


ملتان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جو کرکٹ پاکستان سے جا شکی تھی لوٹ آئی ہے دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو چکا ہے ،،،

حکومت کو ڈیڈ لائن دینے والے اپنے غریبان میں جھانکیں ،،، حکومتی کوشش سے پاکستان جلد گرے لسٹ سے باہر آ جائے گا

ملتان میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی مہائدہ ہونے جا رہا ہے

پاکستان نے ایک سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کیا اور خاموشی سے مزاکرات کا ماحول بنایا۔۔۔ افغانستان میں امن سے تجارت کو فروغ ملے گا جس سے پاکستانی معیشت پر خوشگوار اثرات پڑیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ

بھارت کی خواہش تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جائے مگر فرانس میں ہونے والے اجلاس میں تمام فریقین نے پاکستان کی کوشش کو سراہا پاکستان جلد گرے لسٹ سے باہر آ جائے،،، انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کی واپس خوش آئند ہے کل تک پاکستان کے حوالے سے ٹیررایزم کی بات کرنے والے

آج ٹورایزیم کی بات کرتے ہیں، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بروقت کرونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کئے پاکستان پوری کوشش کر رہا ہے کہ چین میں پاکستانی بچے محفوظ رہیں۔۔۔۔

آتے اور چینی کے بحران کی وجوہات جاننے کے لیے وزیر اعظم نے انکوئری کمیٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔۔۔

جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کشمیر پر اپنا ٹھوس موقف پیش کرے گا۔

%d bloggers like this: