مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت:یوپی میں الہ آباد نام والے چار اسٹیشنوں کے نام تبدیل

'پریاگ راج رام باغ'، الہ آباد چھیوکی 'پریاگ راج چھیوکی'، اور پریاگ گھاٹ 'پریاگ راج سنگم' کے نام سے موسوم کئے جائیں گے۔

الہ آباد: بھارت ریلوے نے اتر پردیش کے ضلع الہ باد کے چار ریلوے اسٹیشنوں کا نام تبدیل کردیا ہے۔

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اب الہ آباد جنکشن ‘پریاگ راج جنکشن’ کے نام سے جانا جائے گا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق الہ آباد میں واقع الہ آباد سٹی اب ‘پریاگ راج رام باغ’، الہ آباد چھیوکی ‘پریاگ راج چھیوکی’، اور پریاگ گھاٹ ‘پریاگ راج سنگم’ کے نام سے موسوم کئے جائیں گے۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت نے پریاگ راج میں واقع چار اسٹیشنوں، الہ آباد جنکشن، الہ آباد سٹی، الہ آباد چھیوکی اور پریاگ گھاٹ اسٹیشنوں کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا نام اب پریاگ راج سے شروع ہوگا۔

حکومت کا یہ فیصلہ شہر کی پرانے شناخت کو واپس لائے گا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے قبل 18 اکتوبر 2018 کو اترپردیش حکومت نے 2019 کمبھ میلہ سے عین قبل الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج کردیا تھا اس کے بعد جنوری 2019 میں مرکزی حکومت نے اسے منظوری فراہم کردی تھی۔

تاہم اسٹیشن کا نام حکومت نے ضلع کا نام تبدیل کرنے کے ڈیڑھ سال بعد تبدیل کیا ہے۔

%d bloggers like this: