دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سویا بین ڈسٹ الرجی کیا ہے؟

ایک رپورٹ کے مطابق سویا بین کی ان لوڈنگ کیلئے خاص طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے تاکہ اس کی ڈسٹ کے اثرات باہر نہ پھیلیں۔

کراچی میں کیماڑی میں زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کے خون میں سویا بین ڈسٹ کے ذرات پائے گئے ہیں، سویا بین ڈسٹ الرجی کیا ہے؟

یہ کیسے پھیلتی ہے اور اس سے قبل کون سے ممالک اس الرجی سے متاثر ہوئے اس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

غذائی ماہرین نے سویا بین ڈسٹ الرجی کو 8 بڑی  الرجی پیدا کرنے والی اشیا میں شامل کیا ہے۔

سویابین میں پائے جانے والے خاص ذرات یا الرجنز انسانی مدافعتی نظام کو نشانہ بناتے ہیں

اس الرجی کی ابتدائی علامات میں جسم میں درد، قے، چکر اور ڈائریا شامل ہیں۔

دمے کے مریض اس الرجی سے متاثر ہوسکتے ہیں اور ان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں 1981 سے 1987 کے درمیان  26ایسے واقعات ہوچکے ہیں

انیس سو چھیانوے میں  بارسلونا میں ایک بار پھر دمے کی وبا پھوٹ پڑی اس بار زیادہ تر ایسےافراد تھےجو پہلے بھی اس مرض کا شکار ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ فرانس، اٹلی اور امریکا میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں جو سویابین ڈسٹ سے تعلق رکھتے تھے

ایک رپورٹ کے مطابق سویا بین کی ان لوڈنگ کیلئے خاص طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے تاکہ اس کی ڈسٹ کے اثرات باہر نہ پھیلیں۔

About The Author