دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک سرکاری رقبہ پر ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات فوری منہدم کرنے کے آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کادورہ کرتے ہوئے شہر کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ کے ملحقہ 80 کنال پر جنرل پارک کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے جوگنگ ٹریکس کے نشانات دئیے۔

انہوں نے روڈز کے پیچ ورک کا بھی جائزہ لیا کمشنر نے کہا کہ پیچ ورک میں معیار برقرار رکھا جائے غیر معیاری کام نہیں ہونے دیا جائیگا۔

کمشنر نے مانکا کینال کی ڈریسنگ،گرین بیلٹس کی تیاری اور شجرکاری کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کارپوریشن کے وئیر ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے سکریپ سے کارآمد اشیاء کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز 234559 بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی گئی جن میں 6446 خانہ بدوش بھی شامل تھے مجموعی طور پر ٹارگٹ کا 99اعشاریہ04 فیصد کور کیا گیا یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت پہلے روز کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ٹیمیں مائیکرو پلان کے مطابق کام کریں۔مہم کی کامیابی کے علاؤہ کوئی اور آپشن ہمارے پاس نہیں ہے۔ خانہ بدوش اور مہمان بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے روز 236818 بچوں کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا۔ گھروں میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو سیکنڈ ٹائم تلاش کرکے 28518 بچوں کو بھی حفاظتی ویکسین پلائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ279080 بچوں کو او پی وی ڈوز بھی دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران موجود تھے.

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پولیو ٹیموں کو چیک کیا انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں قائم فکسڈ ٹیم کا ریکارڈ چیک کیا انہوں نے پولیو ٹیموں کو محنت سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر اختر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال میں انتظار گاہ کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مرد اور خواتین کیلئے الگ انتظار گاہ اور بیت الخلاء کی تعمیر کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے گرلز ہائی سکول گدائی کا دورہ کیا۔سی ای او تعلیم شمشیر احمد،ڈی ای او سکینڈری مہر سراج الدین اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے سکول کی مختلف کلاسز کا معائنہ کیا۔طالبات سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات کئے۔انہوں نے سکول میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

ریونیو معاملات میں بہتری کیلئے افسران کردار ادا کریں انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ریونیو معاملات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتقالات فیس،سٹیمپ ڈیوٹی،آبیانہ،مالیہ اور دیگر واجبات کی سو فیصد وصولی کرائی جائے۔وراثتی انتقالات چھان بین کے بعد درج کرائے جائیں

کسی کو ان کے حق سے محروم کرنے کی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سائلین کی سہولت اور بہتر رہنمائی کا خیال رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو کے دیگر معاملات پر ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع مظفر گڑھ میں ڈرائیوروں سے جعلسازی اور دھوکہ دہی سے غیر قانونی و جبری ٹیکس وصولی پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ضلع کونسل کے ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے کیس انٹی کرپشن کو بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے گئے

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ معاملہ کی چھان بین کرکے پیشرفت رپورٹ پیش کریں۔کمشنر نسیم صادق نے شہری و ٹھیکیدار محمد اسلم کی درخواست پر اے سی جی محمد صفات اللہ کو تحقیقات کی ہدایات بھی جاری کیں۔

درخواست کے مطابق پرائیویٹ افراد محمد اکرم،محمد اسلم،محمد آصف،اسرار احمد اور دیگر ضلع کونسل کی طرف سے جعلی لائسنس دکھا کر گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے پانچ ہزار روپے تک غیر قانونی و جبری ٹیکس وصولی کررہے ہیں۔

جس پر چاروں افراد کے خلاف تھانہ سول لائنز مظفر گڑھ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے ضلع کونسل مظفر گڑھ کے ملوث ملازمین اور پرائیویٹ افراد کے خلاف بھی تحقیقات اورمقدمات درج کرانے کا حکم دیا.

کمشنر نے غیر قانونی و جبری ٹیکس کی وصولی کا کیس انٹی کرپشن کو بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر نسیم صادق نے روز کے معمول کے مطابق اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی۔اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سائلین کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران موجود تھے. کمشنر نسیم صادق سے شہریوں نے بھی ملاقات کی۔عید گاہ چوک اور روڈز کی کشادگی سمیت دیگر معاملات پر کمشنر نسیم صادق کے اقدامات کو سراہا گیا۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کے معاملات کی بہتری کے لئے شہری تعاون کریں۔شہر میں ڈیوائیڈر کی مرمت کرکے ایک ہی رنگ کیا جائیگا تاکہ خوبصورتی اور یکسانیت کے ساتھ ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کے اقدامات بہتر ہوں۔

کمشنر نسیم صادق سے پینٹ کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی اور نمونے کے طور پر ڈیوائیڈر کا رنگ شروع کردیا

کمشنر نے ڈیوائیڈر کا معائنہ کرکے ہدایات جاری کیں.کمشنر نسیم صادق نے ای اے ڈی اے اطہر جلیل اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

سبزی منڈی کے پھڑیوں کو مناسب جگہ پر منتقل کیا جائیگا۔مجوزہ جگہ کا معائنہ کرکے تیاریاں شروع کریں۔کاشتکاروں،آڑھتیوں اور عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان :

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان سردار احمد علی خان دریشک نے قبائلی علاقے کا دورہ کیا انہوں نے رونگھن کے مختلف علاقوں کامعائنہ کیا اور وڈیرہ محمد بخش شاہانی کے ڈیرہ پر کھلی کچہری لگائی۔

لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے.سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کے مسائل ان کے دہلیزپر حل کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کھلی کچہری کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہو کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ دودراز علاقوں میں جاری رکھا جائے گا اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ عوام سے رابطہ قائم رکھیں تاکہ سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موقع چیک کرکے مسائل کا ممکنہ حل تلاش کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی سے کام کررہی ہے عوام کی رہنمائی سے مسائل کم وقت میں حل ہو سکتے ہیں انہوں نے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے ترقیاتی کاموں کے مٹیریل کا جائزہ لیتے ہوئے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام کو تیز رفتار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرنگ،ورک آرڈر اور دیگر معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر جعفر جلالانی،حافظ شاہنواز،نذیر احمد،میوہ خان،منظور احمد اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے مٹیریل کا معیار برقرار رکھا جائے۔ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کیلئے اراکین اسمبلی سے قریبی رابطہ رکھا جائے

انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران موجود تھے۔

لیہ،راجنپور اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا لیہ میں دورہ متوقع ہے۔افسران انتظامات کو حتمی شکل دیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل سطح پر پولیو،پرائس کنٹرول،آٹا کی دستیابی اور دیگر امور پر نظر رکھیں۔

چاروں اضلاع میں واٹر سپلائی اور ڈسپوزل ورکس کی مشینری چیک کرکے بحال کرائی جائے۔خرابی کی صورت میں اضافی مشینری موجود ہونی چاہیئے۔

گرمیوں میں پانی کی ڈیمانڈ اور استعمال بڑھ جاتا ہے جس سے پانی کی قلت اور ڈسپوزل ورکس کے مسائل بڑھ جاتے ہیں اس لئے افسران ابھی سے تیاری شروع کردیں۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا.


ڈیرہ غازیخان :

سرائیکی زبان و ثقافت کے فروغ کیلئے جمعرات 20فروری کو گیارہ بجے دن آرٹس کونسل ڈی جی خان میں سرائیکی میلہ کا اہتمام کیاگیاہے.

آرگنائزر احسان احمد چنگوانی نے بتایا کہ ماہنامہ اوتا اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والے سرائیکی میلہ میں عارف ملغانی کمپیئرنگ کریں گے

جبکہ میلہ میں محفل مشاعرہ، موسیقی، گال مہاڑ، علاقائی جھومر، میجک شو، تھیٹر، ڈرامہ اور تقسیم ایوارڈ سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوں گے.


ڈیرہ غازیخان :

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک جذبے اور احساس کا نام ہے معاشرے کے طاقتور افراد کمزوروں کا ہاتھ تھام لیں تاکہ کوئی یتیم اور بے سہارا نہ رہے

یہ پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے مٹھے والی تحصیل تونسہ میں فری ہیپاٹائیٹس اسکریننگ اور میڈیکل کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

اس سال الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ غازیخان میں ایک سو سے زائد یتیم بچو ں کی کفالت غرباء میں اجناس خوردونوش اور بیواؤں میں سلائی مشینیں اور معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کا ہدف ہے الخدمت نے لوگوں سے اپیل کی کہ

یتیم بچو ں کی کفالت،غرباء اور بیوؤں کی امداد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن سے تعاون کریں اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل تونسہ فدا محمد گجر، وہوا،کوٹ قیصرانی اورمٹھے والی کے ذمہ داران حاجی نعمت اللہ خان،

ملازم حسین اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی انہوں نے الخدمت کے اقدامات کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔کیمپ میں ڈاکٹر ربنواز چشتی اور محمد اعجاز نے مریضوں کے خون کے ٹیسٹ بھی کیے۔

About The Author