مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17فروری2020:آج ضلع رحیم یار خان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یار سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

صادق آباد

خون سفید ہو گیا صادق آباد میں جائیداد کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے مبینہ طور پر باپ کی جان لے لی 73 سالہ اللہ بخش کی گلے میں پھندہ لگی لاش گھر میں پڑی تھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے

خون سفید ہو گیا صادق آباجائیداد کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے مبینہ طور پر باپ کی جان لے لی
73 سالہ اللہ بخش کی گلے میں پھندہ لگی لاش گھر میں پڑی تھی اطلاع ملنے پر

ریسکیو ٹیم نے موقع پہنچ کر لاش۔ کو تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کردیا ہے

جبکہ پولیس نے بیٹے بشیر احمد اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاو تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے سردار گڑھ میں نئے پیٹرول پمپ کٹپال پیٹرولیم سروس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

رزق حلال عین عبادت ہے. کاروبار کرنے والے لوگ اپنی معاش کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کا ذریعے بنتے ہیں. سرائیکی وسیب اور تحریک سے وابستہ لوگوں کو اپنے اپنے وسائل کے مطابق کاروبار اور انڈسٹری کی طرف آنا چاہئیےاللہ تعالی نے رزق کا زیادہ حصہ تجارت و کاروبار میں رکھا ہے.میزبان حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ

معیار اور مقدار دونوں کا میں ضامن ہوں.میں حلال رزق پر یقین رکھتا ہوں بےشک تھوڑا کیوں نہ ہو. آخرت اپنے ایمان اور اپنی عاقبت کی فکر بہت ضروری ہے. قبل ازیں جام ایم ڈی گانگا، حاجی نذیر احمد کٹپال کے والد حاجی اللہ وسایا کٹپال، ملک اللہ نواز مانک. میاں ممتاز احمد رحمانی،

سردار در محمد مستوئی، سید عامر مشہدی، صغیر احمد احمدنی، اعجاز خان دشتی، مقصود احمد لغاری، سردار ندیم خان کھوسہ، حبیب اللہ خیال، امان اللہ ارشد، اختر شاکر ملک، شاہد بھٹہ و دیگر کر مل کر اللہ تعالی سے خیر و برکت اور کامیابی کی اجتماعی دعا مانگ کر پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا.

جام ایم ڈی گانگا نے موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈال کر باقاعدہ سیل کا آغاز کیا. افتتاحی تقریب کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل ڈالونے والے 30خریدداروں میں بذریعہ قرعہ اندازی 10سرائیکی اجرکیں، 10کاٹن سوٹ، 10ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے.

موٹر سائیکل اور دیگر بڑے انعامات کی بڑی قرعہ اندازی 17مئی کو ہوگی. اس موقع پر طارق رحمانی، میاں خالد رحمانی،شیر محمد مستوئی، غضنفر مانک، منور کٹپال سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی خیرات و کنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔


رحیم یار خان

ڈپٹی کمشنر نے ٹی بی ایسوسی ایشن خان پور کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا.جام ایم ڈی گانگا کے کالم اور وسیم دھریجہ کی درخواست پر کاروائی عمل میں لائی گئی

اسسٹنٹ کمشنر خان پور کو قانونی کاروائی اور زمین کی واگزاری کے احکامات جاری
محکمہ ریونیو کا عملہ 18فروری کو صبح دس بجے موقع کا جائزہ اور رپورٹ مرتب کرنے آئے گا

6کنال 14مرلے زمین ٹی بی ایسوسی ایشن کو1994 میں وقف کی گئی تھی.زمین انعام الحق، احتشام الحق، اکرام الحق نے وقف کی تھی

زمین خان پور کے علاقہ غریب آباد میں واقع ہے ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے ضلع کے عوام کو اچھی امیدیں وابستہ ہیں… جام ایم ڈی گانگا. کالم نگار

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ فلاحی مقصد کے کیے عطیہ کی گئی زمین قبضہ گیر رضاکارانہ طور پر فوری چھوڑ دیں.

اب زمین کسی کو بھی  ہضم نہیں کرنی دی جائے گی..
یہ غریب ٹی بی کے مریضوں کی زمین ہے یہاں ادارہ بنایا جائے… وسیم دھریجہ. درخواست گزار

فوری ایکشن لینے پر ہم ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہیں… وسیم دھریجہ

%d bloggers like this: