نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17فروری2020:آج ضلع بہاول نگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

بہاولنگر انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی سکیل11 کا اہلکار گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات، سیکرٹری ایگریکلچر نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ریکمنڈیشنز مسترد کر دیں۔
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر کی سیٹ پر غیر قانونی تعیناتی کامعاملہ تاحال حل نہ ہوسکا جودن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے,

تفصیلات کیمطابق محکمہ زراعت آفس نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر آفس کے اس لیٹر پر کوئی رسپانس نہیں دیا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی پوسٹ پر تعینات اہلکار کو مذکورہ پوسٹ کے لیے نااہل بتایا گیا ہے۔

محکمانہ ریکمنڈیشنز کو نظر اندز کرتے ہوئے سیکرٹری ایگریکلچرپنجاب واصف خورشید نے ، گریڈ 11 کے اہلکار حافظ محمد طاہر کو اس پوسٹ پر تعینات کیا ہے جسکے خلاف متعدد انکوائریز زیر سماعت ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حافظ محمد طاہرجوئیہ جنہیں ایڈیشنل سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا چارج دیا گیا ہے کو سابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر رانا سلیم افضل نے بھی ناقص کارکردگی پر معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا اور وہ انکوائری تاحال زیر سماعت تھی کہ

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر برائے عشر و زکوۃ نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیزکوسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات کروارکھاہے۔7جنوری2020 کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون کی طرف سے سیکرٹری ایگریکلچرکو لکھے گئے

لیٹر کے مطابق، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہاولنگر میں مارکیٹ کمیٹی سے متعلق کچھ انتہائی اہم ایشوز کو ڈیل کرنے کے لیے اس انتہائی اہم پوسٹ پر تعیناتی کے لیے ایک قابل افسر کی ضرورت ہے ۔

لیٹرمیں ایڈیشنل سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی حافظ محمد طاہر جوئیہ کو پوسٹ کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے انکی بجائے مذکورہ پوسٹ پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد راؤ عتیق الرحمن کو تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

مگرطاہرجوئیہ اپنے سیاسی تعلقات کی بناپرگزشتہ 30 سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہے- ذرائع کے مطابق مذکورہ لیٹر 13 جنوری کو سیکرٹری ایگریکلچر نے وصول کیا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود اس ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لیٹر کا جواب دیا گیا

اور نہ ہی مذکورہ انسپکٹر کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی سیٹ سے ہٹایا گیا- حالآنکہ گریڈ 17 سکیل کے حامل سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد راؤ عتیق کوویڈ لاک بیس اور گریڈ کے حساب سے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر کی سیٹ کے لیے موزوں ترین امیدوار تھے اور ہیں

اس مقصد کے لیے وہ گزشتہ ایک برس سے کوششیں کرر ہے تھے ۔ راؤ عتیق الرحمن نے جنوری 2019 میں جب وہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ تعینات تھے ، ویڈ لاک بیس پر بہاولنگر میں تعیناتی کے لیے درخواست گذاری تاہم صوبائی وزیر عشر زکوۃ شوکت لالیکا کی مداخلت پر انہیں بہاولنگر کی بجائے ہارون آباد میں تعینات کروا دیا گیا

تاہم جب دسمبر2019 میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بہاولنگرکی سیٹ خالی ہوئی تو راؤ عتیق نے دوبارہ ویڈ لاک بیس پر درخواست گذاری جسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپروو کرتے ہوئے موسٹ سوٹ ایبل کینڈیڈیٹ کے طور پر انکی درخواست کو محکمانہ پراسس کے لیے فارورڈ کیا

تاہم ایک بار پھر پی ٹی آئی منسٹر شوکت علی لالیکانے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے برعکس سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے انکی تعیناتی میں نا صرف رکاوٹ ڈالی بلکہ ایک انتہائی جوئیر اور اس پوسٹ کے لیے نااہل اہلکار جسکے خلاف متعدد انکوائریز زیر سماعت ہیں کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر کے طورپر تعینات کروا دیا-

راؤ عتیق الرحمن کے کزن سابق یوسی ناظم راؤ نجم الزمان نے نمائندہ ڈیلی سویل کو بتایا کہ منسٹر شوکت علی لالیکا نے اس سے قبل بھی راؤعتیق کی ہارون آباد میں تعیناتی کے لیے رکاوٹ ڈالی تھی جب وہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ تعینات تھے اور بعد ازاں کورٹ کے حکم پر

راؤعتیق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تعینات ہوئے -نمائندہ ڈیلی سویل نےایڈیشنل سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بہاولنگرکی سیٹ پر براجمان حافظ طاہر جوئیہ کےمئوقف کے لیے انکے فون پرمتعددباررابطہ کیا گیا مگروہ دستیاب نہ ہو سکے۔

منسٹر عشر زکوۃ پنجاب شوکت علی لالیکا کا مئوقف جاننے کے لیے انکے نمبر پر کال کی گئی مگر ان کا نمبر پاور آف تھا تاہم لالیکا کے بھتیجے عمر زمان لالیکا نے منسٹر کا آفیشل سپوکس پرسن ہونے کا دعوی کرتے ہوئے ڈان کو بتایا کہ

طاہر جوئیہ کی تعیناتی میں منسٹر کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی حافظ طاہر انکا رشتہ دار ہے ۔ عمر کا کہنا تھا کہ اگر طاہر کی تعیناتی غیر قانونی ہے یا اس کی پرمانس بہتر نہیں تو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو اس کا ایکشن لینا چاہیے ۔

نمائندہ ڈیلی سویل نے سیکرٹری زراعت واصف خورشید کا موقف جاننے کے لیے 3 دن تک انکا انتظار کیا تاہم انہوں نے کسی کال یا میسیج کا جواب نہیں دیا.


بہاولنگر

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے محکمہ ہیلتھ بہاولنگر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر وسیم احمد کو تبدیل کرکے پرائمری ہیلتھ لاہور افس پابند کرلیا

جبکہ انکی جگہ ملتان سے ڈاکٹر شاہد سلیم کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگرCeoہیلتھ تعینات کردیا, واضع رہے کہ

ڈاکٹر وسیم احمدکو ایک سال قبل بہاولنگر اسوقت تعینات کیا جب سی ای او بہاولنگر کی سیٹ پر آنے کو ڈرتا تھا مشکل اور کٹھن حالات میں ڈاکٹر وسیم احمد نے چارج سمنبھال کر

ضلع بہاولنگر میں محکمہ ہیلتھ کاقیلبہ درست کردیا, سیاسی پریشر کو نظر انداز کرکے اپنی ڈیوٹی دبنگ انداز میں نبھائ,

میرٹ کو لازم بنایا, جسوجہ سے وہ اپنے محکمہ اور پبلک میں معتبر رہے۔


بہاولنگر

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی ہدایت پر چینی کے ذخیرہ اندوز عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں منچن آباد میں دو مختلف گوداموں پر چھاپے

کے دوران 50 کلو کے 1706 چینی کے تھیلے ضلعی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے کر منچن آباد میں فورڈواہ کینال برج پر ریونیو سٹاف کی زیرنگرانی سیل پوائنٹ

قائم کرکے صارفین کو 70 روپے فی کلو کے حکومتی نرخوں پر فروخت جاری ہے

اور ضبط شدہ چینی کے 1706 تھیلوں میں سے ابتک 600 تھیلے عوام الناس کو فروخت کیے جاچکے ہیں اور عام آدمی کو 70 روپے کلو چینی کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے ۔


ہاولنگر

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی ہدایت پر چینی کے ذخیرہ اندوز عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں منچن آباد میں دو مختلف گوداموں پر چھاپے کے دوران 50 کلو کے 1706 چینی کے تھیلے

ضلعی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے کر منچن آباد میں فورڈواہ کینال برج پر ریونیو سٹاف کی زیرنگرانی سیل پوائنٹ قائم کرکے صارفین کو 70 روپے فی کلو کے حکومتی نرخوں پر فروخت جاری ہے

اور ضبط شدہ چینی کے 1706 تھیلوں میں سے ابتک 600 تھیلے عوام الناس کو فروخت کیے جاچکے ہیں اور عام آدمی کو 70 روپے کلو چینی کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے ۔


بہاولنگر

ایس ایچ او سب انسپکٹر سیف اللہ حنیف کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی بروقت اور بڑی کاروائی، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر دو ادارہ جات پر سیکیورٹی انتظامات میں نقایص پاے جانے پرمقدمات،

،ساو نڈ سسٹم کے تحت ایک مقدمہ درج،جبکہ دوسری کاروائی میں سب انسپکٹر محمد اکرم نے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی زیر قیادت ٹیم کے ہمراہ غلہ منڈی اور عقب غلہ منڈی میں جواء پرچی ڈولی دانہ پر جواء کھیلتے ہوئے شرافت ،علی حسن وغیرہ پانچ ملزمان کو پابند سلاسل کردیا،

ایس ایچ اوسیف اللہ حنیف کو عوامی شکایات موصول ہوئی کہ محلہ غلہ منڈی اور عقب غلہ منڈی میں عادی جواری جواء پرچی اور ڈولی دانہ پر جواءکھیلنے میں مصروف ہیں۔

اطلاع مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایس ایچ او سیف اللہ حنیف نے کہا کہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے موثر کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔.


بہاولنگر

ہارون آباد؛فورٹ عباس پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی، کٹیگری اے کے عدالتی مفرورملزم ساجد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں پولیس ٹیمیں متحرک ہیں،پولیس کی تشکیل کردہ ٹیمیں ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ عدالتی مفروران کے خلاف بھی کامیابی سے آپریشن جاری کیے ہوئے ہے۔

ایس ایچ او سب انسپکٹر خالد روف نے کہا ہے کہ قانون شکنی کے مرتکب افراد کی حوصلہ شکنی کے لیے فورٹ عباس پولیس ہمہ وقت متحرک ہے۔جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی سے ہی جرائم میں واضح کمی لائی جاسکتی ہے۔

بالخصوص منشیات کی روک تھام کے لیے بھی فورٹ عباس پولیس نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ان معاشرتی ناسوروں کے گرد مزید گھیرا تنگ کردیا ہے تاکہ

ان ناسوروں سے ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔عوامی خدمت، معاشرتی برائیوں کا خاتمہ، منشیات کا خاتمہ،میرٹ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی، مظلوموں کی داد رسی کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


بہاولنگر

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاول نگر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کورٹس سے ڈی سی آفس روڈ بہاول نگر میں آگاہی واک کی گئی

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا خرم جاوید اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی ۔

واک کا مقصد لوگوں میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور درختوں کے کلچر کو پروان چڑھانا سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔

واک کے شرکاء نے کلین اینڈ گرین مہم کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اس مہم کی اہمیت کے نعرے درج تھے ۔

About The Author