مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17فروری2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان:

چلڈرن کمپلیکس ملتان میں رات کی ڈیوٹی سے ڈاکٹرز اور نرسز کا غائب رہنا معمول

مستقل ایم ایس نہ ہونے سے جنوبی پنجاب میں بچوں کی واحد بڑی علاج گاہ خود علاج کی منتظر

لواحقین نے وارڈز میں مریض بچوں کے رش اور سٹاف کی خالی کرسیوں کی ویڈیو بنا لی

ویڈیو میں لواحقین ڈاکٹر اور دیگر سٹاف نہ ہونے کا گلہ کرتے سنائی دے رہے ہیں

مرنے والے بچوں کے لواحقین سے خواتین ڈاکٹرز ہتک آمیز سلوک کرتی ہیں،

ہمارا سات روز کا بیٹا گزشتہ رات چلڈرن کمپلیکس میں دن توڑ گیا،ڈاکٹر کے خلاف شکایت کرنے کیلئے کو انتظامی افسر سیٹ پر تھا ہی نہیں.


ملتان،

بستی ملوک کے علاقے میں پولیو ورکرز خواتین کو ہراساں کرنے پر ایک شخص گرفتار،

پولیو ورکر شبانہ اور شاہین بچوں کو قطرے پلارہی تھیں کہ بابر علی نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دھمکایا، ہراساں کیا،

تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزم بابر علی کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی.


ملتان:

کورونا وائرس کے شبہ میں ملتان کے رہائشی خاندان کے تین افراد نشتر ہسپتال داخل،زیر علاج مشتبہ مریضوں کی تعداد پانچ ہو گئی

نشتر ہسپتال ملتان میں سوموار کی صبح نیو ملتان کے رہائشی اقبال انکی بیوی حمیرا اور بیٹی سائرہ کو داخل کیا گیا

جنہیں کورونا وائرس کے شبہ میں آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے،جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ سائرہ چائنا سے پندرہ روز قبل واپس ملتان پہنچی تھی،

جبکہ تین روز سے سائرہ سمیت اسکے والدین کو سانس میں تنگی،کھانسی ،نزلہ ،زکام اور بخار کی شکایت تھی،

ادھر کورونا وائرس کے شبہ میں بدستور ملتان کا رہائشی خرم اور محمود آئی سو لیشن وارڈ میں پہلے سے زیر علاج ہیں

یوں زیر علاج مشتبہ مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے اور اب تک داخل اور ڈسچارج ہونے والے تمام افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔


ملتان

ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ قطر ایئر ویز کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ،،، 233مسافروں کو لیکر پرواز سیالکوٹ سے دوحہ جارہی تھی کہ فنی خرابی کے باعث ملتان ائیر پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی

ملتان انٹرنیشل ایئر پورٹ پر قطر ائیر ویز کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 631 سیالکوٹ سے دوحہ جارہی تھی ذرائع کے مطابق

طیارے کے دائیں پر میں اچانک خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔پرواز میں عملہ سمیت 233مسافر سوار تھےپرواز کے عملہ اور مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا،

طیارہ ملتان ائیر پورٹ پر موجود ہے،جس کی انسپکشن کی جارہی ہے فنی خرابی دور کرنے کے بعد طیارے کو پرواز کی اجازت دی جائے گی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے دھوکا دہی کے ذریعے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا گیا۔


ملتان،

ملتان ایف آئی اے ملتان نے جنوبی پنجاب میں بی آئی ایس پی پروگرام میں فراڈ کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا

بی آئی ایس پی پروگرام میں فراڈ کے ذریعے رقوم وصول کرنے والوں میں ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور کے سرکاری ملازمین شامل، ایف آئی اے حکام

مظفرگڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف کے خلاف بھی انکوائری شروع،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف پر خواتین کے نام موبائل سموں کے ذریعے رقوم وصول کرنے کا الزام،


ملتان،

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی

تحصیلدار عبدالغنی کی قیادت میں ٹیم کا غلہ منڈی کے قریب دو گوداموں پر چھاپہ

گوداموں سے ذخیرہ کیے گئے گھی کے 4 ہزار کارٹن، چاول کی ایک ہزار، چینی کی 500, گرم مصالحے اور دالوں کی 5, 5 سو بوریاں برآمد

گودام مالکوں مرزا اعجاز کو دو ہزار جبکہ عثمان کو5000 روپے جرمانہ کیا گیا۔

%d bloggers like this: