مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معاشرے میں قدرتی توازن، امن اور فلاح کا پیغام ہے.قاری گلزار احمد قاسمی

قران و حدیث کی تعلیمات ہی راہ نجات ہے. دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے

رحیم یار خان

معروف عالم دین جامعات قاسمیہ گوجرانوالہ کے بانی و مہتمم قاری گلزار احمد قاسمی نے جام ریاض احمد گانگا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے صبحانہ کے دوران گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

قران و حدیث کی تعلیمات ہی راہ نجات ہے. دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے. دنیاوی ترقی کی بے تحاشا دوڑ اور اندھی حرص و ہوس نے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے.موجودہ مہنگائی کا طوفان بھی دین اور دینی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے.

اللہ کا قران اور نبی کریم کا فرمان سراسر خیر و شفا ہے.معاشرے میں قدرتی توازن، امن اور فلاح کا پیغام ہے. قاری گلزار احمد قاسمی نے جام ایم ڈی گانگا کو

جامعہ قاسمیہ کے 41ویں سالانہ اجتماع کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 3اپریل کو جامعہ قاسمیہ قاسم ٹاون گوجرانوالہ میں ہونے والے اس اجتماع میں ممتاز علما کرام مشائخ عظام، دینی جماعتوں کے قائدین، دانشور اور زعمائے ملت کا خطاب ہوگا.

اس اجتماع کے دوران 101 طلبا و طالبات کی دستار فضیلت و بسلسلہ دوپٹہ پوشی بھی ہوگی.انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں قران وسنت کی تعلیم و اشاعت، تربیت اور خدمت خلق کے حوالے سے خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں.

%d bloggers like this: