مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15فروری2020:آج ضلع رحیم یارخان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے یونین کونسل چاچڑاں شریف اور یونین سہجہ سے تعلق رکھنے والے زمینداروں محمد ایوب بلوچ، محمد عامر خان کورائی، غلام مرتضی قریشی اور سردار محمد نیازی پر مشتمل وفد سے گانگا نگر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

زرعی ملک کی زراعت کا گلا گھونٹ کر ترقی و خوشحالی کے خواب دیکھنے والے کوئی احمق ہی ہو سکتے ہیں. وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرائے بغیر ملک و قوم آزادی اور خود داری آگے نہیں بڑھ سکتے. جب تک ہم آئی ایم ایف کی ہدایات اور احکامات کے

تحت اپنی پالیسیاں بناتے اور لاگو کرتے رہیں گے. قرض اور غلامی کا مرض بڑھتا رہے گا. جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ معیشت کا رخ درست کرنے اور رفتار تیز کرنے کے لیے ہمیں اپنی بنیاد اور ریڑھ کہ ہڈی زراعت اور کسانوں سے متعلق اپنی ترجیحات کو بدلنا پڑے گا.

کسانوں کے نام پر مختلف قسم کی. غیر فائدہ مند بلکہ بے کار سیکیموں پر اربوں روپے کا ضیاع کیے جا رہے ہیں. درآمدات اور برآمدات کی پالیسیوں کا از سرے نو جائزہ لیا جائے.

پالیسیوں کو کمیشن خوروں سے بچایا جائے. کپاس کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے کم ازکم 5000روپے قیمت مقرر کی جائے.

آٹے اور گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے گندم کی قیمت میں اضافہ کرکے کسانوں کو ان کا حق دیا جائے. گندم کی قیمت 1500روپے من مقرر کی جائے. سردار محمد نیازی نے کہا کہ کسان گنے کی کاشت کم کریں. اس سے کسانوں کی عزت و وقار اور گنے کی قیمت میں اضافہ ہوگا.


رحیم یار خان

گلوکار احمد رضا مون نے کہا ہے کہ ریاضیت موسیقی و گائیگی کی غذا ہے. ریاضیت کے بغیر موسیقی کا علم،

گائیگی کا فن اور آواز میں پختگی نہیں آ سکتی. میرے والد شہزادہ سخاوت حسین خان اور دادا جان تمغہ ریاست حسین بخش خان ڈاڈھی موسیقی میں میری مضبوط اور گہری بنیادیں ہیں.

سرائیکی موسیقی ہی ہمارے خاندان کی پہچان ہے. حضرت خواجہ فریدؒ کی کافی اور ہماری گائیگی لازم و ملزوم ہیں.

صوفیا کے کلام میں عام شاعروں کے کلام کی نسبت زیادہ تسکین اور کشش ہوتی ہے. ایک سوال کے جواب میں احمد رضا مون نے کہا کہ

لاہور میں مواقع کی فروانی اور ترقی کے چانسز کی اپنی اہمیت ہے مگر مجھے خان پور اور سرائیکی وسیب کی دھرتی اور وسیب کے لوگوں کی محبت و خلوص نے گھیرا ہوا ہے.

%d bloggers like this: