مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

چناکلے کے لئے یہاں سے امداد جمع کی گئی، پاکستانی بزرگ افراد نے اپنی جمع پونجی اور خواتین نے اپنا زیور تک ہمارے لئے قربان کردیا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آج پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے ۔

رجب طیب اردوان پاکستانی پارلیمان سے چار بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما بن گئے

رجب طیب اردوان نے پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی تینوں حکومتوں میں پارلیمان سے خطاب کیا

رجب طیب اردوان نےاکتوبر 2009 اور مئی 2012 میں پارلیمان سے خطاب کیا

نومبر 2017 کو بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمان سے خطاب کیا۔

انہوں نےآج پارلیمان کے  مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا کہا احوال درج ذیل ہے:

ترکی کی 83 ملین قوم کی طرف سے پارلیمنٹ اور پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں

پاکستان میرے لئے اپنا دوسرا گھر ہے میں یہاں اجنبی ہے

ترکی اور پاکستان کے بردارانہ تعلقات شائد ہی دنیا میں کسی قوم میں دیکھنا نصیب ہوں

آج جو تعلقات قابل رشک ہیں وہ قدیم ترین تاریخی تعلقات ہیں

ظہیر الدین بابر، محمود غزنوی، عبدالرحمان پشاوری اور اسد اللہ غالب سے ہمارا مشترکہ ورثہ ہے

محمد علی جناح اور شاعر مشرق ہمارے رہنما ہیں

ہم یہاں ہمارے لئے ہونے والے اظہار یکجہتی کے مظاہروں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے

چناکلے کے لئے یہاں سے امداد جمع کی گئی، پاکستانی بزرگ افراد نے اپنی جمع پونجی اور خواتین نے اپنا زیور تک ہمارے لئے قربان کردیا

علامہ اقبال نے اس تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا اور اپنے خواب کا تذکرہ کیا

اقبال نے حضور اکرم کو خواب میں دیکھا اور اپنی شاعری سے دنیا کو آگاہ کیا

پاکستانی قوم سے محبت نہیں کرینگے تو کس سے کریں گے

انہوں نے اپنے خطاب میں چناکلے کے شہیدوں کے لہو کا تذکرہ بھی کیا تھا

ہم کبھی بھی اس محبت اور خلوص کو فراموش نہیں کرسکتے

اس وقت کشمیر بھی ہمارے لئے وہی جو آپ کے لئے ہے، ہمارے کشمیر کے حوالے سے وہی جذبات ہیں

کل چناکلے تھا اور آج کشمیر بھی چنا کلے ہیں

ہم شوکت علی اور جوہر کو کیسے بھول سکتے ہیں

ہم کس طرح ہمارے لئے دعائیں کرنے والون کو بھلا سکتے ہیں۔

ہم شدید دباؤ کا شکار ہونے کی باوجود ترک قوم کو نہ چھوڑے والے پاکستانی بھائیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں

ہمارا اخوت کا رشتہ صرف رشتہ نہیں دل کا رشتہ ہے

پاکستان کا درد ہمارا ردر، اسکی خوشی ہماری خوشی، اس کی کامیابی ہماری کامیابی ہے

ہم نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

پاکستان نے دہشت گرد الفتح کے سکولوں کو ختم کرکے دوستی کا حق ادا کیا ہے

صرف زبانی جمع خرچ کرنے والون کی بجائے پاکستان نے ترکی کا بھرپور ساتھ دیا

اوملاتی سیلابوں میں پاکستان کے تمام طبقوں سے یکجہتی اور تعاون کا پیغام ملا جس پر شکر گزار ہیں

اے اللہ ہمارا یہ تعاون اور رشتہ قائم رکھنا

پاکستان اور ترک کی پختہ دوستی کا طلب گار ہوں یہ سلسلہ مستقل میں بھی جاری رہے گا

ایف اے ٹی ایف کی بھرپور حمایت کا پختہ یقین دلاتے ہیں

پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر کی طرف رواں دواں ہے اس کے لئے مزید محنت اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

ترقی کے حصول میں استحکام بہت ضروری ہے

بزنس اور سرمایہ کاری کے لئے اقدامات پاکستان کو جازب نظر نظر آرہے ہیں

ایک بڑے کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان آیا ہون ، نماز جمعہ کے بعد اس پر پیش رفت ہوگی

آج کے اقتصادی فریم کا بنیادی متن سرمایہ کاری سے تجارت اور سٹریٹیجک تعاون کا حامل ہوگا

پاکستان کے 21 کروڑ اور ترک 8 کروڑ عوام اکٹھے چلیں گے

پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

پاکستان دہشت گردی اور علیحدگی پسند تنظیموں کے خلاف نبرد آزما رہا

ہم خود دہشت گردی اور وحشی تنظیموں کا مقابلہ کرتے رہے

انسداد دہشتگری میں پاکستان کا مکمل ساتھ دینگے

مومنین سے تعاون اور مدد فراہم کرنا اسلام کا بنیادی درس ہے

قرآن کی سورہ ہجرات میں واضح کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں


ترک صدر کے خطاب سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کیا کہا اس کا احوال درج ذیل ہے:

میرے لیے آج یہ ایک انتہائی اعزاز کا مقام ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی

میں اِس معزز ایوان کو ایک ایسی تاریخ ساز شخصیت سے متعارف کر رہا ہوں ، اسپیکر اسد قیصر

جو نا صرف اہلِ پاکستان کے سچے دوست، اور قابل اعتماد بھائی ہیں ، اسد قیصر بلکہ جو موجودہ اسلامی دنیا کےحقیقی راہنما اور دانشور ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

جناب  رچپ طیّب اردو آن، صدر جمہوریہ ترک

جنابِ صدر! بائیس کروڑ غیور اور پُر عزم اہلِ پاکستان کا یہ منتخب اور نمائیندہ ایوان آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

اِس ایوان کوماضی میں بھی آپ کے محترم خیالات سننے کا اعزاز حاصل رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اور ہم آج بھی منتظر ہیں کہ بدلتے ہوئے بین القوامی منظر نامے میں اہل اسلام کے بہادر اور باوقار فرزند کے افکار سے استفادہ کریں، اسپیکر قومی اسمبلی

جناب صددآپ اُس عظیم ترک قوم کے نمائیندہ ہیں جس سے مسلمانانِ برصغیر کی جذباتی وابستگی ہم دونوں کی مملکتوں کے قیام سے بھی پہلے کی  داستان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ہمارے اجداد پہلی جنگِ عظیم کے بعد ترکی کے مفادات پر آنے والی زد کے خلاف تحریکِ خلافت کے پرچم تلے متحد ہوئے اور ترکوں کے دفاع کو اپنا نصب العین بنا لیا، اسپیکر اسد قیصر

درحقیقت  یہی تحریکِ خلافت تحریکِ پاکستان کا نقطہِ آغاز تھی کیونکہ قومی ہمیت  اور وقار کا درس برصغیر کے مسلمانوں کو اِسی تحریک خلافت سے ملا جو بالاخر قیامِ پاکستان کی صورت میں دنیا کے سامنے آشکار ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی

سو اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہو گا کہ اہلِ پاکستان کے دل ترک قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسد قیصر

ہماری تاریخ  مشترک ہے، ہمارا مذہب ایک ہے، اور  ہمارے ثقافتی و تہذیبی رشتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

جناب صدر   آپ کا موجودہ دورہ پاکستان  ایک ایسے موقعہ  پر ہو رہا ہے جب دنیا میں جنگ  اور بدامنی  کے گہرے بادل منڈلا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اور  عالمی دہشتگردی  کی ستائی مسلم  آبادیوں کو اسلامو فوبیہ جیسی حقارت آمیز  مذہبی منافرت کا سامنا بھی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ گذشتہ سال اگست میں بھارت نے جس انداز سے خود اپنے ہی آئین کو پامال کر کے کشمیر کو اپنی نوآبادی میں تبدیل کیا ، مہذب دنیا میں اِس کی مثال نہیں ملتی، اسپیکر قومی اسمبلی

مُودی سرکار کے اِن  ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ مظلوم کشمیری ہر طرح کے انسانی حقوق سے محروم کر دیئے گئے ہیں بلکہ  کشمیر نے ایک نیا  عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے اس خطہ میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، اسد قیصر

اِن حالات میں جس مردِ مجاہد نے انتہائی دلیری اور بے باکی سے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے  وہ آپ کی ذاتِ گرامی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

جنابِ صدر ! اِس مسلے پر آپ کے دو ٹوک موقف پر یہ ایوان  اہلِ کشمیر  اور اہل پاکستان آپ کو اور آپ کی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، اسپیکر اسد قیصر

فی زمانہ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کا موجودہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت عطا کرے گا اور ہمارے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کی بھی نئی راہیں کھولے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

یہ ایوان اِن تمام امور پر آپ کا اظہارِ خیال سننے کا مشتاق ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

مجھے امید ہے کہ آپ کی فہم و فراست اور استدلال  اِس ایوان کو نئی اور کامیاب حکمتِ عملی سے آشنا کروائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

پاک ترک دوستی زندہ باد

%d bloggers like this: