نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: کچے میں کارروائیوں کیلئے بکتر بند گاڑیاں تیار

ایم ٹی ورکشاپ سندھ نے محکمہ پولیس کے مختلف شعبہ جات رینج میں کھڑی46 آف روڈ بکتربندگاڑیوں میں 35 کی بعدازمرمت قابل استعمال کردیا ہے

جرائم اوربالخصوص کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے لیئے خراب بکتربند گاڑیاں تیار کرلی گئیں

ایم ٹی ورکشاپ سندھ نے محکمہ پولیس کے مختلف شعبہ جات رینج میں کھڑی46 آف روڈ بکتربندگاڑیوں میں 35 کی بعدازمرمت قابل استعمال کردیا ہے

11بکتربند گاڑیاں ابھی ذیرمرمت ہیں جنھیں جلدہی قابل استعمال بنادیاجائیگا

سندھ پولیس کے پاس مجموعی طورپر96 بکتر بند گاڑیوں کا فلیٹ ہے

بکتربندگاڑیوں کے فلیٹ میں سینٹرل پولیس آفس کی 03
سی ٹی ڈی03 کراچی رینج 36 ایم ٹی سندھ11 لاڑکانہ 13 شامل ہیں

میرپورخاص 02سکھر09 ایس ایس یو05
ٹریننگ برانچ سندھ03 حیدرآباد07 شہیدبینظیرآباد رینج کی 04 بکتربند گاڑیاں شامل ہیں

آئی جی سندھ نے اوور ہال کی گئیں بکتر بند گاڑیوں کی انسپیکشن کی

پولیس وہیکلز بالخصوص بکتربند گاڑیوں کی ہمہ وقت درست حالت میں موجودگی اشدضروری ہے

بکترگاڑیوں‌کےجرائم کے خلاف استعمال سے پولیس کارکردگی مذید بہتر ہوتی ہے آئی جی سندھ

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بکتر بند گاڑی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے آئی جی سندھ

About The Author