مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کبڈی ورلڈکپ 2020ء چوتھے روز کے مقابلے کینیڈا، ایران اور انگلینڈ فاتح رہے

ایران نے جرمنی کو 55-23 اور انگلینڈ نے سیرالیون کو 41-26سے ہرایا

کبڈی ورلڈکپ 2020ء چوتھے روز کے مقابلے میں کینیڈا، ایران اور انگلینڈ فاتح رہے
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے پہلے میچ میں کینیڈا نے آذربائیجان کو 40-31، ایران نے جرمنی کو 55-23 اور انگلینڈ نے سیرالیون کو 41-26سے ہرایا

لاہور

کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے چوتھے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تین میچز منعقد ہوئے، شائقین کبڈی کی بڑی تعداد نے میچز دیکھے،

پہلے میچ میں کینیڈا نے آذربائیجان کی ٹیم کو40-31 سے شکست دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی اور سی پی او فیصل آباد محمد سہیل چودھری نے نوین اور روی کمار کو انعامات دیئے،

آذربائیجان نے ٹاس جیت کر پہلے ریڈ کیا،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، مجموعی طور پر کینیڈا کے کھلاڑی آذربائیجان کی ٹیم پر حاوی رہے،

بہترین ریڈر کینیڈا کے نوین اور سٹاپر روی کمار کو قرار دیا گیا،دوسرے میچ میں ایران نے جرمنی کوہرا کر کامیابی حاصل کی،

ایران نے ٹاس جیت کر پہلے ریڈ کیا، ایران کے ریڈرز اور جاپھیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ 55-23سے جیت لیا،

رکن صوبائی اسمبلی لطیف گجر نے بہترین ریڈر کا انعام ایران کے مثال محمد جبکہ بہترین جاپھی کا انعام ایران کے کپتان علی سفری کو دیا،

تیسرا میچ میں سیرالیون اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے سیرالیون کو41-26سے ہرادیا،

بہترین ریڈرانگلینڈکے کلونڈر اور سٹاپرروپا کو قرار دیا گیا۔

%d bloggers like this: