نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

08فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

گھریلو جھگڑے سے تنگ شوہر نے بھائیوں سے لیکر بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر لٹکا دیا، تڑپ تڑپ کر بیوی نے جان دے دی،

والدہ کی رپورٹ پر داماد سمیت اس کی والدہ بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ اد وکے نواحی علاقہ قصبہ سنانواں موضع مہسیر چاہ کلکی والہ کے رہائشی امام بخش لغاری کی بیٹی نسرین بی بی کی شادی

5سال قبل اپنے رشتہ دار شیرا لغاری کے بیٹے رمضان لغاری کے ساتھ ہوئی تھی، جس سے نسرین کے 4بچے تھے، رمضان کی اپنی بیوی سے اکثر لڑائی رہتی تھی، جس پر دونوں کے درمیان کئی بارصلح بھی کرائی گئی

مگر لڑائی جھگڑا معمول رہا،آئے روز جھگڑوں سے تنگ خاوند رمضان نے گزشتہ شب اپنے بھائیوں غلام فرید لغاری،محمد بلال لغاری اور والدہ عائشہ کے ہمراہ نسرین مائی کو قابو کرلیا

اور ا س کے گلے میں پھنڈاڈال کر اسے لٹکا دیا،جس پر نسرین بی بی نے تڑپ ٹرپ کر جان دے دی، پولیس سنانواں نے مقتولہ نسرین بی بی کی والدہ نسیم مائی کی

مدعیت میں مقدمہ نمبر 38/20زیر دفعہ 302 – 34درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے.


کوٹ ادو

انسانی حقوق کی تنظیم سندھو بچاؤ ترلا تحریک کے کار کن خادم حسین کھرکے بھائی پر قاتلانہ حملے کا معاملہ،

ڈی پی او مظفرگڑھ کے حکم پرایس ایچ او کی موقع پر معززین علاقہ سے تحقیقات،موقع بھی چیک کیا،بیان بھی قلمبند کئے،

رپورٹ ڈی پی او مظفرگڑھ کو پیش کی جائے گی،اس بارے تفصیل کے مطابق 8ماہ قبل تونسہ بیراج پرانسانی حقوق کی تنظیم سندھو بچاؤ ترلا تحریک کے کار کن خادم حسین کھرکے چھوٹے بھائی لیاقت حسین جو کہ سیکنڈ ائیر کا سٹوڈنٹس ہے پر قاتلانہ حملہ کیا گیاتھا،

جسے چھریوں کے گہرے زخم آئے تھے، ملزمان محمد اسلم شیخ وغیرہ پر تھانہ نہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ نمبر19 / 255 درج کیا گیا تھا،4 ماہ بعد مدعی مقدمہ مضروب لیاقت حسین و گواہان سمیت خادم حسین کہر وغیرہ پر الٹا کراس ورشن کیا گیا

اور چار دیواری کراس کا جھوٹا دفعہ 452 لگایا گیا، انسانی حقوق کی تنظیم سندھو بچاؤ ترلا تحریک کے کار کن خادم حسین کھر نے جھوٹے کراس ورشن کے خلاف ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کو دوبارہ تفتیش کی درخواست دی تھی،

جنھوں نے ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری سے اس معاملہ پر رپورٹ طلب کی، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی ہدایت پر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عصمت عباس نے موقع دیکھا

اور نزدیک غیر جانبدار لوگوں اور نزدیک گہر کے بزرگوں اور بستی اللہ والی کے لوگوں کے بیان لیے، ایس ایچ او عصمت عباس نے کاروائی اور بیان قلم بند کر لیے،جسکی رپورٹ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کو پیش کی جائے گی،

اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم سندھو بچاؤ ترلا تحریک کے کار کن خادم حسین کھرکہا کہ ان کے خلاف دیا گیا کراس ورشن میں وہ بالکل بے گناہ ہیں،

وہ اس بے بنیاد جھوٹے کراس ورشن کیخلاف اور انصاف کیلئے ہر دروازے پر دستک دیں گے تاکہ دوبارہ کسی غریب یا بے گناہ افراد پر جھوٹا مقدمہ نہ بنایا جاسکے.


کوٹ ادو

کوٹ ادو کا رہائشی تقریباً 5 سالہ پیدائشی معذور مدثر اقبال کسی مسیحا کا منتظر، بچہ بولنے اور سننے سے محروم، بیت المال کے ایم ڈی نے علاج کا وعدہ کیا جو وفا نہ ہوسکا،

بچے کی عمر بڑھنے لگی،والدین پریشان،والد کی وزیراعظم سمیت آرمی چیف اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ نورے والا کا رہائشی مزدور امجد حسین کا 5 سالہ بچہ پیدائشی معذور مدثر اقبال پیدائشی طور پر بولنے اور سننے سے محروم ہے،

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ بچے کا علاج پانچ سال کی عمر تک ممکن ہے،اس بارے بچے کے والد امجد حسین نے بتایا کہ اس کے معذور بیٹے کے علاج پر 25 لاکھ روپے خرچ بتایا گیا،

بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بپی نے لاہور میں بچے کے علاج کا وعدہ کیا تھا جو کہ تاحال پورا نہ ہوسکا،عون عباس بپی کے حکم پر انہوں نے ہزاروں خرچ کرکے بچے کے تمام ٹیسٹ کروائے،مگر ٹیسٹوں کے بعد بیت المال والے ابطہ نہیں کررہے،

بچے کی عمر مکمل ہورہی وعدہ وفا نہیں ہورہا،انہوں نے کہا کہ اس کی تمام جمع پونجی خرچ ہوگئی،امجد حسین نے وزیر اعظم عمران خان،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردرا عثمان خان بزدار،آرمی چیف اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس بچے کے علاج کیلئے امداد کریں .


کوٹ ادو

نامعلوم چور زمیندار کے بھانہ سے قیمتی مال مویشی لے گئے،عادی چور موبائل ٹاورکے چوکیدار کو باند ھ کر ٹاور سے لاکھوں کی ڈرائی بیٹریاں لے گئے،دوست نے تعلقدار سے ادھار رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

پولیس نے 2غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل کردیں، پٹرول سمیت آلات قبضہ میں لیکر مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے شراب کی چالو بھٹی بھی پکڑ لی، بھاری مقدار میں دیسی شراب سمیت آلات کشید برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ واپڈا کالونی میں محمد صدیق آرائیں کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ایک گائے ایک بھینس کل مالیتی 4 لاکھ چوری کرکے لے گئے

جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ذوالفقار آباد میں موبی لنک کے ٹاور پر سیف اللہ گسورا، صفدر ،عدنان بخاری اورمحمد اظہر جوئیہ نے دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر چوکیدار ظہور احمد کوباندھ کر کمرہ میں بند کردیا

اور ٹاور سے 23 ڈرائی بیٹریاں اور ایک جنریٹر کی بیٹری کیری ڈبہ میں چوری اٹھاکر فرار ہوگئے، تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع جھنڈیر دریجہ غربی کے رہائشی عبدالجبار آرائیں سے اس کے دوست رانا محمد اکمل نے 4 لاکھ ادھا رلیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

پولیس محمود کوٹ نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپہ کے دوران متیلا چوک میں قائم فاروق آرائیں کی پٹرول ایجنسی اور گجر چوک میں قائم غلام عباس آرائیں کی دونوں ایجنسیاں سیل کرکے دونوں مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،

پولیس سنانواں نے موضع سنانواں میں مدثر رضوی کی شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ مارکر شراب فروش مدثر رضوی کو گرفتار کرکے موقع سے 120 لیٹر دیسی شراب ایک سو لیٹر لہن شراب اور بندوق سمیت آلات کشید برآمد کرلیے،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے.


کوٹ ادو

چوہدری محمد صدیق مرحوم کی اہلیہ چوہدری محمد آصف،چوہدری عارف صدیق، حاجی ساجداقبال،چوہدری محمد عامر کی والدہ کا نماز جنازہ گزشتہ روز

مدرسہ مظاہرالعلوم میں ادا کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج جامع مسجد قاسمی نور شاہ چوک میں ادا کی جائے گی،

دعا ٹھیک8بجے ہوگی.


علی پور،

مہنگائی اور بیروزگاری ایک اور زندگی نگل گئ، بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، اہل خانہ غم سے نڈھال، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا،

ملک میں جاری مہنگائی اور بیروزگاری نے ایک اور زندگی کو نگل لیا، علی پور کے علاقے خیر پور سادات کا 26 سالہ اشفاق نامی نوجوان گزشتہ ایک سال سے بے روزگار تھا،

گھر میں نوبت فاقوں تک جا پہنچی تھی، بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے اپنی اور اپنے گھر والوں کی بھوک نا مٹا پانے میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی،

گھر میں فاقوں سے تنگ اہل خانہ اپنے پیارے کے اچانک بچھڑ جانے سے غم سے نڈھال ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے،


علی پور،

علی پور میں جیب کترا گروہ متحرک ہو گیا، متعدد شہری نقدی سے محروم ہو گئے، متاثرہ افراد انصاف کے حصول کے لئے تھانے پہنچ گئے، شہریوں کی جیبیں کاٹتے،

جیب کتروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہم نیوز کو موصول ہو گئی، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی،

علی پور شہر میں جیب کترا گروہ متحرک ہو گیا، گزشتہ روز جیب کتروں نے سوئیٹ شاپ سے شہری کی جیب سے 20 ہزار سے زائد کی رقم نکال لی،

دوسری واردات علی پور کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں پیش آئ، جس میں زمین کا انتقال کرانے آئے شخص کو 46 ہزار روپے سے زائد رقم سے محروم کر دیا،

جبکہ تیسری واردات میں جیب کتروں نے شاپنگ مال میں آئے شخص کو ایک لاکھ سے زائد نقدی سے محروم کر دیا، انصاف کے حصول کے لئے متاثرہ افراد کا تھانے تانتا بندہ گیا،

شہریوں کی جیبیں کاٹتے ہوئے جیب تراشوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہم نیوز نے حاصل کر لی، پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کرنے ناکام ہو گئی،


کوٹ ادو
تونسہ بیراج صحافی وسماجی کار کن خادم حسین کهر کے بهائی پر پچهلے سال قاتلانہ حملے کا معاملہ ایس ایچ او کی موقع پر معززین علاقہ سے تحقیقات

پچھلے سال جون میں میرے چهوٹے بهائی لیاقت حسین جو کہ سیکنڈ ائیر کا سٹوڈنٹس ہے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تها چھریوں کے گہرے زخم آئے ملزمان محمد اسلم شیخ وغیرہ پر تهانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ نمبر19 / 255 درج کیا گیا تها

4 ماہ بعد مدعی مقدمہ مضروب لیاقت حسین و گواہان سمیت خادم حسین کهر وغیرہ پر الٹا کراس ورشن کیا گیا اور چار دیواری کراس کا جھوٹا دفعہ 452 لگایا گیا جھوٹے کراس ورشن کے خلاف ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کو دوبارہ تفتیش کی

درخواست کی ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری نے آج ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عصمت عباس کو موقع دیکھنے اور معززین علاقے سے بیان لے کر رپورٹ طلب کی ہے ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عصمت عباس نے موقع دیکھا

اور نزدیک غیر جانبدار لوگوں کے بیان لیے نزدیک گهر کے بزرگوں اور بستی اللہ والی کے لوگوں نے مدعی مقدمہ میرے بهائی لیاقت حسین اور میرے حق میں حق اور سچ پر مبنی بیان دیے

ایس ایچ او عصمت عباس نے کاروائی اور بیان قلم بند کر لیے رپورٹ ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کو پیش کی جائے گی .

عصمت عباس ایس ایچ او .میں انسانی حقوق تنظیم اور مقامی صحافی ہونے کے ناطے میڈیا کے توسط سے اپنے خلاف کیے گئے جھوٹے مقدمے میں بے گناہ ہوں اپنے مقدمے میں انصاف کے ہر دروازے پر دستک دونگا تاکہ دوبارہ کسی غریب یا بے گناہ افراد پر جھوٹا مقدمہ نہ بنایا جائے۔

About The Author