مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22روز قبل پسند کی شادی کرنے والی نومسلم عیلزہ عدالت میں پیش

علیزہ کا والدین کیساتھ جانے کے بیان کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جیکب آباد

22روز قبل گھر سے فرار ہوکر اسلام قبول کرنے اور پسند کی شادی کرنے والی نومسلم عیلزہ سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کل پیش ہوئی ،

علیزہ کا والدین کیساتھ جانے کے بیان کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔۔

جیکب آباد عدالت کی جانب سے علیزہ کو والدین اور شوہرکے ساتھ الگ الگ ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی تھی ملاقات کےبعدلڑکی نے عدالت میں والدین کے ساتھ رہنے کا بیان رکارڈکرادیا تھا

لڑکی کےوالدین کےساتھ جانے کے بیان کے بعد سیشن جج غلام علی کناسرو کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے

جو نومسلم عیلزہ کافیصلہ 18 فیبروری کو سنایاجائیگا جبکہ چانڈکا میڈیکل کالج کے بورڈ نے علیزہ کا میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی عدالت میں پیش کردیا ہے

میڈیکل سرٹیفیکٹ کے مطابق لڑکی کی عمر15سے16سال ہے علیزہ کودارلامان لاڑکانہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا واضع رہے کہ

علیزہ کے والدین نے لڑکی کو نابالغ قرار دیتے ہوئے عدالت میں درخواست دائرکی تھی 22روز قبل مہک کماری نے اسلام قبول کر کے علی رضا سولنگی سے نکاح کیا تھا۔

%d bloggers like this: