دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کے جنسی اعضاء کاٹ دیے

نوجوان کو زخمی حالت میں پہلے پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ  منتقل کیا گیا جہاں ڈاکڑوں نے نوجوان کو کراچی سول اسپتال ریفر کردیا،

نواب شاہ میں گھریلو لڑائی پر بیوی نے شوہر کے جنسی  اعضاء  کاٹ دیے۔

نوجوان کو زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا،،

پولیس ذرائع کے مطابق  نواب شاہ کے علاقے جام صاحب میں ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے میں گزشتہ رات گھریلوتنازعہ پر لڑائی ہوگئی جس پر خاتون خانہ نے اپنے 25سالہ شوہر کے جنسی اعضاء کاٹ دئے ۔

نوجوان کو زخمی حالت میں پہلے پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ  منتقل کیا گیا جہاں ڈاکڑوں نے نوجوان کو کراچی سول اسپتال ریفر کردیا،

دوسری جانب پولیس نے واقع کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کررہے ہیں زخمی نوجوان کے اہلخانہ میں سے ابھی تک رپورٹ درج کروانے کے لیے کوئی بھی تھانے نہیں پہنچا ہے

واقع کا مقدمہ درج ہونے پر مزید کاروائی کی جائے گی،،۔

About The Author