مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہین باغ کے بعد ممبئی باغ میں بھی خواتین کا شہریت قانون کے خلاف دھرنا

ممبئی باغ میں بھارتی پولیس نے تقاریر پر پابندی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو اس دھرنے کی کوریج کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ کے سامنے بھارتی خواتین ڈٹ کر کھڑی ہو گئیں

شاہین باغ کے بعد ممبئی باغ میں بھی خواتین کا شہریت کے  کالے قانون کے خلاف دھرنا جاری ہے

خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کیے بغیر واپس گھروں کو نہیں جائیں گی 

یہ جنگ ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ،، جنہیں مودی سرکار کے ناپاک عزائم کے ہاتھوں تباہ  ہونے نہیں دیں گے ،، ان کا کہنا تھا کہ جب تک مودی کا کالا قانون واپس نہیں لیا جائے گا وہ خاموش نہیں ہوں گی

ممبئی باغ میں پولیس نے تقاریر پر پابندی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو اس دھرنے کی کوریج کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ 

سینیئر صحافی کے آتے ہی بھارتی پولیس اس پر چھڑھ دوڑی اور مات پیٹ کی

ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر خواتین کو فون پر احتجاج میں جانے کی بات کرتے سنا ،، تو انہیں لے کر تھانے پہنچ گیا

،، ڈرائیور کا کہنا تھا کہ شکر کرو میں تمہیں اور نہیں لے کر گیا ،، جس کے بعد مسافر خواتین نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام دیا کہ یہ رہا نیا بھارت جہاں ملک کا کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں ،، ہر جگہ مودی سرکار کے غنڈوں کا راج ہے

%d bloggers like this: