جولائی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 14 فروری کو بلانے کا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 14 فروری کو بلانے کا اعلان کر دیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں مشترکہ اجلاس میں ارکان کی حاضری یقینی بنائیں۔

خیال رہے ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے،

وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر، وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزاز میں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے،

پاک، ترک اعلی سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے،

ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

%d bloggers like this: