مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06فروری2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے استعفی دیئے جانے کی تردید کردی ،رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کا وڈیو بیان سامنے آگیا ،استعفےکی خبر بے بنیاد جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی ہے، اکرم چیمہ

کراچی: ٹھٹھہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،ٹھٹھہ ساکرو سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد،برآمد ہونے والے سامان میں 7 ایس ایم جیز اور 2 پستول شامل، ایس ایس پی ٹھٹھہ

لانڈھی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان نے پولیس پی فائرنگ کی،راہگیر زخمی، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار،پولیس

کامونکی:جی ٹی روڈ بھولا پیر کے قریب کھڑی بس کو لوڈر مزدا کی ٹکر ،بس کی آئل ٹینکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور اور کنڈکٹر جھلس کر جاں بحق ،ریسکیو ذرائع

کراچی : بلدیہ ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ خاتون زخمی ، 45 سالہ خاتون سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ، پولیس

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا،سلیمان خان چین کے شہر کم ان سے پرواز سی زیڈ 6071 پر اسلام آباد پہنچا

راولپنڈی گیگا مال کے فرسٹ فلور پر واقع دوکان  میں آگ لگ گئی ،آگ لگنے کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا کردیا گیا

صادق آباد فاروق اعظم روڈ  پر پولیس مقابلہ، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ، اسلحہ ایمونیشن برآمد،ڈکیتیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ڈکیتوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیت آصف خان عرف خانی  زخمی ہو گیا، ایس ایچ او

مردان ,نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر 2 سالہ عزیر کے اعضاء مخصوصہ تیز دار چیز سے کاٹ لیا۔۔بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل۔

ظاہرپیر۔موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی۔ظاہرپیر۔حادثہ میں 26 طلبہ زخمی ۔ریسکیو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر بحریہ ٹائون،سندھ گورنمنٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کی لمبی قطاریں ،سندھ گورنمنٹ کوآپریٹو سوسائٹی 1970 میں بنی متاثرین،15 ہزار سے زائد الاٹیز ہین اس کے لیکن ابھی تک پلاٹ کا قبضہ نہیں ملا ،متاثرین

نیلم ویلی :دو ماہ گزرنے کے باوجود گریس ویلی کی سڑک بحال نہ ہو سکی .دو ما قبل برف باری سے گریس ویلی کی سڑک بند ہو ئی تھی . گریس ویلی میں اس وقت 8 فٹ سے زائد برف زمین پر موجود ہے

موٹرسائیکل کی وارداتوں میں ملوث  ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شکیل بٹ شہید ہوگئے ،سی آئی اے پولیس ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرنے واہ کینٹ پہنچی، تمام قانونی تقاضے پورے کر کے واہ پولیس کے ہمراہ ملزم کے گھر چھاپہ مارا ملزم نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی

شور کوٹ:بچے کو چارپائی سے باندھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے کے خلاف مقدمہ درج،شورکوٹ:بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے ملزم ثقلین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے پر قوم خصوصاً صوبے کے عوام سے اظہار تشکر۔

سبی : سبی میں سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہوگیا،تبلیغی اجتماع میں ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند لوگ شرکت کرتے ہیں ،تین روزہ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کے روز ہوگی۔

لاہور: بیگم صفدر اعوان کو بچانے کے لیے آلِ شریف نت نئی تاویلیں پیش کر رہی ہے۔ بیگم صفدر اعوان کی غیر موجودگی میں نواز شریف کی علاج نہ کروانے کی ضد ڈرامے بازی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کامثبت آغاز,دوران کاروبار100انڈیکس میں140پوائنٹس کا اضافہ،کاروبار کے دوران انڈیکس41ہزار28پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا

نوشہرہ :اکوڑا خٹک کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ ۔ڈمپراور فلائنگ کوچ کے درمیان تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ،ڈمپر کی ٹکر سے 10افراد  شدید زخمی جس میں دو خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں ۔

خوشاب ۔موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جانبحق دوبچے شدید زخمی۔حادثہ کاشکار خاندان ہڈالی کا رہائشی تھا

کراچی:  چیف جسٹس آف پاکستان نے  احتجاج کرنے والوں کی سن  لی درخواست  ،چیف جسٹس کے حکم پر سپریم کورٹ کے  اسٹاف نے  احتجاج کرنے والوں  سے درخواستیں  لے لی

لاہور ہائیکورٹ میں ہائی ویز، اہم شاہراہوں پر پر پہچان، سگنل اور سمیت کا تعین ناں ہونے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، وفاقی وصوبائی حکمومت، موٹر وے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان سمیت چھ افراد کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے تمام سبطین خان سمیت چھ افراد کی حاضری مکمل کی

انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسہ کمی،انٹربنک میں ڈالر 154.40روپے پر آگیا

ضلعی انتظامیہ پشاور کا شہر کی مختلف شاہراہوں  پر گاڑیوں کا معائنہ ، غیر معیاری صورتحال پر جرمانے ،150سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کی جانچ ،سی این جی سلینڈرز کا بھی معائنہ ،ترجمان

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق معاملے کی سماعت ،سیکریٹری ریلوے،کمشنر کراچی،مئیر کراچی ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ و دیگر پیش ،سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق حکم پر عمل درآمد ہوا کے نہیں چیف جسٹس کا ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے استفسار

ملتان ، انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،جدہ جانے والے دو مسافروں 686 گرام نشہ آور گولیاں برآمد،  ائر پورٹ ذرائع

ملتان،ائر پورٹ پر جدہ سے آنے والی پرواز کی مسافر خاتون بھاری رقم گنوا بیٹھی ، لودھراں کی رہائشی خاتون صغراں ارم کے ائر پورٹ پر 2500 یو کے پاؤنڈز گم ہوگئے ، ذرائع

مظفرآباد :- مقبوضہ جموں کشمیر میں فوجی محاصرے کے 186 دن ہو گئے۔پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام "حق خودارادیت دستخطی مہم” ساتویں روز میں داخل۔

محراب پور: مورو میں بھائی نے شادی شدہ بہن کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ مقتول دادلی ابڑو کی نعش ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال منتقل۔ پولیس

الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی سماعت 2مارچ تک ملتوی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صدارت میں ایف بی آر کی طرف سے سندھ کی غیرقانونی کٹوتیوں کے حوالے سے اجلاس، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں،اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گا، سید مراد علی شاہ

لاہور: بزدار حکومت کی جانب سے چنیوٹ کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر چنیوٹ میں بی ایس پروگرام کی اجازت دے دی گئی۔

ملتان، تیزاب گردی کا شکار پانچ سالہ بچہ منتظر نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا،بیس روز قبل سورج میانی کے علاقے میں سگی چچی کے ہاتھوں  بچہ تیزاب گردی کا شکار ہوا

لاہور۔ لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں لیسکو ملازمین کا احتجاج ،ملازمین نے لیسکو ایسٹرن سرکل کی تمام سب ڈویژنز میں کام مکمل طور پر بند کردیا.سٹاف کی کمی اور معیاری  سیفٹی آلات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے

کراچی عبداللہ ہارون روڈ زینب مارکیٹ کے سامنے انٹرنیشنل سینٹر کے چوتھے فلو ر پر گودام میں آتشزدگی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سنٹرل پولیس آفس پشاورآمد،وزیر اعلی محمود خان کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں آئی جی خیبر پختونخوا سمیت پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے۔

نوازشریف کی  صحت کا ایک مسئلہ نہیں   ،ان کے دل  کی 3سرجریاں ہوچکی ہیں،نوازشریف  کی ذاتی  خواہش  بیٹی ان کے ساتھ رہے،رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری

لاہور۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا،لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں ہومینٹی اینڈ سوشل سائنسز بلاک نیا تعیمر کیا گیا ہے

صادق آباد۔ مجاہد کالونی چوک میں حلوائی کا کشمیر سے محبت کے اظہار کا انوکھا انداز ،حلوائی نے جلیبوں کو کشمیری پرچم کا رنگ دے دیا

کنڈیارو : کنڈیارو کے لنک روڈ پر نامعلوم افراد موٹرسائیکل سوار کو گولی مار کر فرار۔زخمی اظہر ڈیپر تشویشناک حالت میں کنڈیارو اسپتال منتقل۔ پولیس

لاہور۔تربیلا میں پانی کی آمد16ہزارکیوسک اور اخراج  35 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد14ہزار400 کیوسک اور اخراج20  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 52 ہزار  200کیوسک اور اخراج  46 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

ضلعی انتظامیہ لاہور کا منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن،02 منی پٹرول اسٹیشنز کی جلال پور کے علاقے میں چیکنگ.مشینوں کو ضبط کر لیا گیا اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے.

سیشن کورٹ میں ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ،ایڈیشنل سیشن جج شہزاد ہمدانی نے  اپیل پر سماعت کی،عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلاء کو بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ میں باپ سے بیٹے کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ،آئی جی پنجاب عدالت میں پیش،عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کے جواب کو مسترد کر دیا،عدالت نے آئیندہ سماعت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور: چھوٹی صنعتوں اور دستکاری کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا قدم،چھوٹی صنعتوں اور دستکاروں کو آسان شرائط پر آج سے قرضہ سکیم کا آغاز ہوگا،قرضہ سکیم کے لئے 30 کروڑ روپے مختص

ملتان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز بھٹی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے،ہارٹ اٹیک ہونے پر جج محمد نواز بھٹی کو ایمرجنسی میں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 239 سے ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی جعلی ڈگری کے معاملے پر سماعت  ،مخالف امیدوار سہیل زاہد کی درخواست پر تین رکنی بنچ نے سماعت کی مجھے ابھی نوٹس موصول ہوا ہے ، درخواست کی کاپی مہیا کی جائے ،  رانا عبدالروف، سماعت 5مارچ تک ملتوی

الیکشن کمیشن میں ن لیگی رہنما پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک کے اثاثوں میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت،الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی سماعت 18فروری تک ملتوی

خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف وزراء کی واپسی کے امکان معدوم،تینوں برطرف وزراء کی کابینہ میں پھر سے شامل ہونے کی کوشش ناکام،وزیراعلی نے محکمہ صحت کا اضافی چارج وزیرخزانہ کو تفویض کردیا،محکمہ مال کی وزارت صوبائی وزیرقانون سلطان محمد خان کو دینے کا فیصلہ، زرائع

لاہور ہائیکورٹ، عدالت عالیہ میں موبائل سگنلز کی عدم دستیابی کے  معاملہ پر درخواست پر  سماعت،نئے ٹاور کیلئے جگہ تلاش کرکے 13 فروری کو رپورٹ دیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حکام کو ہدایت

ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری ھیلتھ این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل عامراکرام بھی شریک،اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر صورتحال پر تفصیلی غور و خوض

سانگھڑ:خاتون نے مبینہ طور پر ھسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دے دیا،پیرومل کے علاقے سے رات کے وقت سول اسپتال میں ڈلیوری کے لئے لائی گئی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر  عملے کا ناروا سلوک اور بدتمیزی دھکے دے کر باہر نکال دیا،ورثاء کاالزام

سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ ریزنگ کیس سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 12 فروری کو سماعت کرے گا، فریقین کو نوٹسز جاری ۔

پشاور ہائی کورٹ میں وفاقی وزراء کا مشرف پھانسی کیس پر تبصروں کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت،عدالت میں درخواست گزار وکیل کے بجائے کلرک کی درخواست واپس لینے کی استدعا

ڈی جی خان کی رہائشی پندرہ سالہ لڑکی عاصمہ مجید کی برآمدگی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کو آخری موقع دے دیا،آئندہ سماعت تک اگر پیش رفت نہیں ہوتی تو آئی پنجاب خود عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت

ماورائے عدالت جرگوں اور پنچائتوں میں سزائیں دینے سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بلوچستان اور سندھ حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی،آئندہ سماعت پر اگر رپورٹ جمع نہ ہوئی تو متعلقہ صوبے کے چیف سیکٹری بھی عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت

اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید و دیگر انتالیس ملزمان کیخلاف گنے کی سبذڈی میں خرد برد کا ریفرنس ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی، نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں دو مزید ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

کراچی : گلستان جوہر میں گزشتہ روز پولیس اہکار کے ہلاک ہونے کا معاملہ، جوہر سے پولیس نے چوبیس گھنٹے میں معمہ حل کرلیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا ،پولیس

لاہور: طلبہ یونین بحالی مارچ میں حکومت مخالف نعرے لگانےکا معاملہ، بغاوت کیس میں گرفتار عالمگیر وزیر کی ضمانت پر رہائی کے درخواست ضمانت مسترد کردی،جسٹس اسجد جاوید گورال نے عالمگیر وزیر کی درخواست پر فیصلہ سنایا

لاہور۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے 34 ویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر کا افتتاح کردیا ، چیئرمین پیمرا نےمختلف سٹالز کا جائزہ لیا بک فیئر میں 275 سٹالز لگائے گئے ہیں

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرلی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی درخواست ضمانت رمضان شوگرملز کیس میں منظور کی گئی۔

سپریم کورٹ  نے کراچی کے راشد منہاس روڈ پر الہ دین پارک کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ سے متعلق  حکم امتناع کی درخواست مسترد کر تےہوئے عمارت  کو گرانے کا حکم دے دیا۔

گونر پنجاب چوہدری سرور کا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خطاب،گورنر پنجاب پنجابئ زبان میں خطاب کررہے ہیں ، سکھوں اور پاکستانیوں کے پیار کو کوئی توڑ نہیں سکتا چوہدری سرور

قومی اسمبلی اجلاس: احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگومریم نواز نے عدالت میں اپلائی کیا ہوا ہے، جو عدالت کا فیصلہ ہوگا،حکومت کی کم ظرفی مریم نواز کو روک رہی ہے، شاہد خاقان،ہر بیٹی کا ایک قانونی اور فطری حق ہے کہ اگر اس کے والد کی طبعیت خراب ہو تو وہ ان کے پاس تیماردارای کے لئے جائے، احسن اقبال

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی چئیرپرسن اور ممبران کی تقرری کے خلاف کیس،وفاق کی جانب سے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا گیا،کیس کی سماعت سنگل بنچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ترک صدر کی آمد سے متعلق ٹویٹ،ترک صدر کی پاکستان آمد پر ترک تاجروں کا بڑا وفد بھی ساتھ آئے گا،ترک تاجروں کی تفصیلات ایوان ہائے صنعت و تجارت کے عہدیداروں کو فراہم کردی ہیں

موجودہ حکومت نے سال 2023 تک کتنا اندرونی و بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش،موجودہ حکومت نے 2023 تک 28.2ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کرنا ہے, موجودہ حکومت رواں سال جولائی تک ایک ہزار نوسو ارب روپے کا مزید قرضہ لے گی، وزارت خزانہ کی دستاویزات میں انکشاف

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر کرپٹ افسران کی ڈھال بن گئے ،ڈاکٹر عارف زبیر نے عاصم بخاری کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا ڈائریکٹرفنانس تعینات کردیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی اسکریننگ کرنے والی  مشین خراب ، مشین خراب ہونے پر مینیئول چیکنگ کی گئی،مشین خراب ہونے پت محکمہ صحت کے عملے کی دوڑیں،مشین کی خرابی دور کرلی گئی ہے ، ایئرپورٹ حکام

اسلام آباد ائیر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار ،مسافر رضوان ساوتھ افریقہ کے جعلی ویزے پر براستہ دوبئی جنوبی افریقہ جانا چاہتا تھا،ایف آئی اے نے شک کی بنا پر ساوتھ افریقن اتھارٹی سے رابطہ کیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ الرحمن چوہدری کی قیادت میں وفد کی ملاقات،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔

نیب نے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے تین سو افراد کیخلاف ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ،،، نیب ذرائع کے مطابق بیرون ممالک میں جائیدادیں بنانے والے زیادہ تر افراد سابق حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کر چکے ہیں

حکومت کا 14 فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ،ترک صدر طیب اردگان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے, اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس

ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ،کل پورے پاکستان نے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا،پوری دنیا میں سفارت خانوں میں اور ممالک میں کشمیر کی آواز بلند کی گئی6 مہینے پہلے 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی حیثیت بدلنے کا یک طرفہ قدم اٹھایا

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہباز کی ضمانت کا خیر مقدم اور اظہار تشکر ،ناحق قید کاٹنے والے حمزہ شہباز کی جرات و استقامت قابل فخر ہے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں اخراج مقدمہ کے اخراج کے لیے کمسن بچوں کی درخواست پر سماعت،سنگل بینچ نے ڈیڑھ سالہ حماد اور 9 سالہ عامر کی درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے بچوں ہر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا

اسکردو: بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں شدید سردیوں کا زور برقرار ، شدید سردیوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10’جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا

اٹک۔بین الاقوامی گھڑ سوار ملک عطاء محمد خان آف کوٹ فتح خان  انتقال کر گئے۔نماز جنازہ کل 3بجے آبائی علاقے کوٹ فتح خان فتح جنگ میں ادا کی جائیگی۔

لاہور: بزدار سرکار، بچت کو بنا لیا شعار ،پنجاب حکومت کی بچت پالیسی نے کھربوں روپے بچالیے، پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے تقریباً ساڑھے چار کھرب روپے کی بچت کر لی

شکارپور :قومی شاہراہ پر جامڑا کے مقام پرٹرالر اور مسافر وین میں تصادم۔کے نتیجے میں وین سوار 12 مسافر شدید زخمی ہوگئے –پولیس

سرگودھا: شاہین آباد روڈ کے رہائشیوں کا سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے سرگودھا شاہین آباد روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دی

راولپنڈی : پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی کھلاڑی  پاکستان آرہے ہیں،نیا باولنگ اٹیک زبردست ہے،امید ہے باولنگ اٹیک ہمیں ٹیسٹ میچ جتائےگا،کپتان اظہر علی

لاہور میں مردہ، لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی، ٹولنٹن مارکیٹ سے 32 من مرغیاں برآمد،بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 6 پوائنٹس سیل کر دیے گئ

لاہور ہائیکورٹ میں سزائے موت کے قیدی کو وکالت نامہ دستخط کرنے کے حق سے محروم رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے سزائے موت کے قیدیوں کے وکالت نامے پر دستخط کروانے لیے پنجاب پولیس کو واضح قواعد پیش کرنے کا حکم دے دیا

لاہور: چوہدری شجاعت حسین کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ ، عمران خان اتحادیوں پر اعتماداور فسادیوں سے دور رہیں: چودھری شجاعت حسین

کندھ کوٹ:انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر بھٹو کا نام اور تصویر ہٹانے پر خواتین کا مظاہرہ،یپلز پارٹی خواتین ونگ کی جانب سے ڈی سی آفس سے لیکر گھنٹہ گھر چوک تک  مظاہرہ کیا گیا

سپریم کورٹ نے کے پی کے میں سپیشل سیکرٹری کے عہدہ تخلیق کرنے کا نوٹس لے لیا ،چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب ،بتایا جائے کتنے محکموں میں سپیشل سیکرٹری کا عہدہ قائم کیا گیا ہے، عدالت

سپریم کورٹ/پی آئی اے ملازمین کی پروموشن کے خلاف درخواست پر سماعت،چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری عدالت میں پیش،2009 سے پہلے کی الخیر یونورسٹی کی ڈگریوں کو ٹائم باڈ کی بنیاد پر درست قرار دیا گیا ہے. چیئرمین ایچ ای سی بارق بنوری

گونر پنجاب چوہدری سرور کی میڈیا سے گفتگو،اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ اتحادیوں نے واضح کیا کہ وہ حکومت نہیں گرانا چاہتے،اتحادیوں کے ساتھ حکومت کے تعلقات پر کسی قسم کی تشویش نہیں ہے،چوہدری سرور

قومی اسمبلی :چوہدری فقیر کی طرف سے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2020 پیش،مقدس مقامات کی بے حرمتی پہ سزاؤں میں اضافہ کیا جائے ،حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پہ بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا،اسلام آباد میں بچوں کے تحفظ کا ترمیمی بل 2020 پیش ،نفیسہ عنایت خٹک نے بل پیش کیا جو قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا

روس کا چار رکنی دفاعی وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت الیگزینڈر رومینچک کررہے ہیں،روسی دفاعی وفد استنبول  سے پرواز ٹی کے 710 پر اسلام آباد پہنچا ذرائع

لاہور: اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے پر اپوزیشن چیمبر میں خوشی کا سماں،  اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ملک ندیم کامران

اسلام آباد ہائیکورٹ ،سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم جان مزاری کی 10 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور،سلیم جان مزاری کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالتجج ویڈیو اسکینڈل کیس میں گرفتار ملزم نادر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی ،نادر خان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، وکیل نادر خان

الیکشن کمیشن نے مزید چار ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی،قومی اسمبلی کے دو، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی کے ایک ایک رکن کی ممبرشپ بحال

ضیا الدین یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ،سیمینار میں پرو چانسلر ضیاء الدین یونیورسٹی ڈاکٹر ندا حسین، ڈاکٹر سمرین سرفراز، ڈاکٹر اسامہ رحمان سمیت دیگر طبی ماہرین اور طالبعلم شریک

نیب نے میاں خرم رسول کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے میاں خرم رسول کی سزا بڑھانے کی درخواست کر دی

گجرات ۔ بچوں سے زیادتی پر شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی۔جلالپورجٹاں میں امام مسجد کی دو نابالغ طالب علموں سے مبینہ  جنسی زیادتی،مولوی صبغت اللہ نے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی

ایف آئی اے کے خلاف صندل خٹک کی درخواست پر سماعت،ٹک ٹاک اسٹار نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ میں  پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔

وزیراعظم عمران خان سے شفقت محمود کی ملاقات ،شفقت محمود نے مسلم لیگ ق کے تحفظات سے آگاہ کیا،مسلم لیگ ق جہانگیر ترین والی کمیٹی کی بحالی چاہتی ہے، شفقت محمود،

اوکاڑہ :15 سالہ لڑکا لوئر باری دوآب میں ڈوب گیا، لڑکے کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن ، نور شاہ روڈ پر لوئر باری دوآب میں 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا۔ ریسکیو زرائع

سپریم کورٹ،ملٹری کورٹ سے سزائے موت والے ملزمان کی سزا موت کے خلاف درخواست پرسماعت، عدالت نے کیس کی سماعت کوتین ممبر بنچ کے سپرد کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

چیونگم چبانے پر ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج سے رپورٹ طلب کرلی،ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج محمد عدنان کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی  فیسیں وصول کر نے کے خلاف درخواست پر سماعت 17فروری تک ملتوی ، عدالتی حکم پر نجی اسکولوں نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا

کراچی :ریلوے کی زمین پر ہوٹل کی تعمیر کرنے کا معاملہ ،عدالت عظمی نے ریلوے اراضی پرائیوٹ پارٹی کو دینے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس بھی جاری کر دیا

قانون سازی میں ایک چیز مسنگ ہے،ہم قانون سازی کردیتے ہیں لیکن رولز اداروں نے بنانے ہوتے ہیں،بیوروکریسی کے ہاتھ میں رولز جانے سے طاقت کا منبع انکے پاس چلا جاتا،طاقت کا منبع پارلیمنٹ کے پاس رہنا چاہیے،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے جنوری 2020تک 4344کیسز نمٹا دیئے ،گزشتہ ماہ کے دوران 50نئے کیسز لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کو موصول ہوئے۔

لاہور:چائنہ سدرن ائیر لائن نے لاہور سے اپنا اپریشن پھر بند کر دیا۔ چائنہ سدرن کی آج چین سے لاہور آنے والی پرواز منسوخ کر دی گئی تھی ،پرواز نے شام کو واپس ارمچی بھی جانا تھا

خان پور : گڑھی روڈ شمس آباد نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ،،ریسکیو 1122 نے لاش قبضہ میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ،، ریسکیو ذرائع

گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیوی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا،سیشن جج چوہدری ہمایوں امتیاز نے مجرم آفتاب احمد کو سزائے موت کا حکم دیا

لاہور: اتحادیو ں کے معاملات پر گورنرپنجاب اور وزیراعلی پنجاب کی مشاورت،چوہدری محمد سرور اور سردار عثمان بزدار کی لاہورائیرپورٹ پر ملاقات ،اتحادی جماعتوں بالخصوص پنجاب میں مسلم لیگ ق کے تحفظات پر بات چیت ،اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ،گورنر اوروزیراعلی پنجاب کا اتفاق

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد میں ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کر دیا گیا ،عوام کو صحت سے متعلقہ معلومات کی فراہمی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کردیا ہے ڈاکٹر ظفرمرزا

قومی کمیشن برائے مقام خواتین ایکٹ 2012 میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پاس کردیا گیا، قومی اسمبلی نے پاکستان ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ایکٹ 2008میں ترمیم کی منظوری دے دی،

لاہور:پنجاب حکومت نے نواز شریف کی تازہ رپورٹس پر اعتراضات اٹھا دئیے، سابق وزیراعظم کی تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی رروائی،برمنگھم جانے والے مسافر سے اڑھائی کلو گرام براون ہیروئن برآمد،آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد صغیر نے ہیروئن برتنوں میں چھپا رکھی تھی اےایس ایف

لاہور۔  آٹے کا بحران نہیں تھا اس کی قیمتوں کا مسئلہ تھا،آٹے کی تھیلے کی قیمت آٹھ سو آٹھ روہے مقرر کی،پنجاب میں کچھ مل مافیا نے کوشش کی کہ مصنوعی بحران پیدا کیا جائے۔مصنوعی بحران کے ذریعے وہ مافیا پیسہ کمانا چاہتا تھا

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈہسپتال کی جلدگراونڈبریکنگ کرنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ حکم فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سولہویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ذرعی مصنوعات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ۔ریسرچ اداروں کو کمیٹی سے منسلک کیا جائے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

لاڑکانہ: کنگا تھانہ کی حدود گاؤں کنگا میں نوجوان کا اقدام خودکشی، 25 سالہ صغیر شاہانی نے خود پر پسٹل کا فائر کر کے زندگی کا دیا ہمیشہ کے لیے بجھا دیا

مردان شیرگڑھ میں سوئی گیس منصوبے پر جاری کام کی بندش  پر احتجاجی مظاہرہ۔مردان مظاہرین نے مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا۔

مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں سے نالاں ،ن لیگ، پیپلز پارٹی، اور اے این پی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مدعونہیں کیا گیا،رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس کنوینئیر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی نے کل طلب کرلیا، ذرائع

لاہور گلشن راوی گندے نالے سے ملنے والے 24 سالہ نوجوان کی شناخت ہوگئی،مقتول ہمدان خان نیازی کو دو تاریخ کو شیرا کوٹ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا ۔پولیس

معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے تھیٹر ان کہی کے حوالے سے کراچی آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس ،احمد شاہ صاحب کا میں مشکور ہوں ، داؤدمحمود ڈائریکٹر ان کہی وہ کبھی میرہی خواہش نظر انداز نہیں کرتے، داؤدمحمود

لاہور ہائیکورٹ میں آٹا ،چینی بحران اورگندم کی درآمدکےخلاف کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی،عدالت نے گندم اور چینی کےمکمل سٹاک، ایکسپورٹ اورسمگلنگ کاریکارڈ  کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم۔پینل کی درخواست پر سماعت کی

چئیرمین کمیٹی فیض اللہ کاموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کمیٹی خزانہ کا اجلاس ،اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ نہ بننے پر کمیٹی کا اظہار برہمی ، زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور زرعی ترقیاتی بینک کا بورڈ جلد بنایا جائے کمیٹی کی سفارش

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ،عالمی قوانین کے تحت آج تک مسافر کو ادائیگی نہیں ہوئی، ریاض فتیانہ ،مقامی قوانین کے تحت پچاس لاکھ روپے امداد دی جاتی ہے، پی آئی اے حکام شاید پی آئی اے والے چاہتے ہیں انکے سربراہ کو بلائیں، ریاض فتیانہ

وزیر اعلی بلوچستان نے نواں کلی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ایک شخص بہتر مستقبل کے لے ووٹ استعمال کرتے ہے۔ جام کمال خان ،اپنے دور میں کچھ نہیں کیا تو اگلے الیکشن میں عوام مسترد کریں گے۔ جام کمال خان

لاہور: ہربنس پورہ کےعلاقے سلامت پورہ میں دہرے قتل کی واردات ، نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل  سواروں کوقتل کردیا ، مقتولین کی شناخت عبدالرزاق اوروقاص کےنام سے ہوئی

خیبرپختونخواحکومت کوصحت انصاف کارڈکےاجرا میں مشکلات کا سامنا ،انشورنس کمپنی کافی خاندان معاوضہ دوہزار روپے سے بڑھانے کامطالبہ ،صوبائی حکومت کاصحت کارڈاجراکا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کافیصلہ

تونسہ شریف۔ تھانہ صدر کی حدود سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔  نعش کی شناخت نواحی علاقے جھوک صدیق والی کے رہائشی مبصر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

کندھ کوٹ:انڈس ہائی وے ملیر اسٹاپ کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، جبکہ ایک زخمی. ریسکیو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ,سٹاک ایکسچینج کا کارڈ 25 لاکھ روپے میں دیا جاتا ہے ترجمان بروکرز ایسوسی ایشن ,لیکن 25 لاکھ کے کارڈ کو ایکٹیو کرنے کیلئے 5 کروڑ روپے درکار ہیں بروکرز ایسوسی ایشن

پمز اسپتال سے مزید تین نمونے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے، ترجمان پمز،این آئی ایچ  میں ایک چینی اور دو پاکستانی مریضوں کے نمونے بھجوائے گئے، ترجمان پمز

کراچی کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن سے بیوی کی دوائی لینے کے لئے نکلنے والا ریٹائرڈ اسکول ٹیچر  پراسرار طور پر لاپتہ ،یونس مسیح اکتیس جنوری کی رات  سے پراسرار طور پر لاپتہ ہے۔ اہلیہ

لاہور۔محکمہ ایکسائز نے اضافی ٹیکس گاڑی مالکان سے وصول کرنا شروع کردیا۔دوہزار پندرہ سولہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس کی کم وصولی کے باعث اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا

نیب نے کرپشن سے متعلق نیا گانا جاری کر دیا

احتساب عدالت میں صاف پانی کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزم قمرالسلام اور وسیم اجمل سمیت 20 ملزمان کے کیس کی سماعت۔لیگی رہنماء انجینئر قمرالسلام سمیت تمام ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست جمع کروا دی گئی

عمران فاروق قتل کیس، عمران فاروق کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ چیپ مین کا بیان قلمبند،عمران فاروق کے جسم پر زخم کے پچیس نشانات تھے،اندازہ لگایا کہ عمران فاروق کی موت گردن اور پیٹ میں چاقو کے وار سے ہوئی، گواہ

اسپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس ،اسپیکر اسد قیصر گورنر سندھ گورنر پنجاب۔ وزیر اعلی پنجاب وفاقی وزرا پرویز خٹک اسد عمر شفقت محمود اجلاس میں شریک  ہوئے،اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق ملاقاتوں اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

پتوکی: لاہور سے اغواہ کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان کی لاش جمبر نہر میں پھینک دی گئی،تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ کا رہائشی عبداللہ اپنے دوست کے ساتھ گیا واپس نہ آیا

کوٹ ادو؛ تھانہ دائرہ دین پناہ سے  چند گز کے  فاصلے پر لین دین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم ،دائرہ دین پناہ میں مہاجر برادری کا بھٹہ برادری کے لڑکوں پر تشدد،لڑائی میں لاتوں گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان کا میرپورآزادکشمیر میں جلسے سے خطاب،آج خاص وجہ سے میر پور آیا ہوں،5اگست کے بعد80لاکھ کشمیری مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں،وزیراعظم

جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور اہم ملزم کی ضمانت منظور ،سندھ بنک منی لانڈنرگ ریفرنس میں نامزد ملزم طارق احسن کی ضمانت منظور ،عدالت نے طارق احسن کی ضمانت 50 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا اور محکمہ تعلیم کے درمیان شجر کاری کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط،معاھدے کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری سکول، کالجز اور جامعات کے 40 لاکھ طلبا شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے

لاہور:نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ایک بار پھر نامکمل ، پنجاب حکومت نے نوازشریف کی تازہ رپورٹس پر  اعتراضات اٹھادئیے،نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھیجوائی گئیں، ذرائع

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین بنے گی قومی خزانے پر مزید بوجھ،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو فعال بنانے کیلئے 4 ارب روپے مانگ لیے

سابق  رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ملتان سے گرفتار ، جمشید دستی کو مظفر گڑھ  پولیس ساتھ لے گئی ،جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغواء اور تیل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس 159 پوائنٹس 40724 کی سطح پر ہوا

انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگاہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 154.41 سے بڑھ کر 154.49 روپے پر بند ہوا،فاریکس ڈیلرز

کراچی :پاکستان  سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کمی کے بعد 90600روپے فی تولہ ہوگئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کمی کے بعد 77674 روپے ہوگئی

پشاورمیں واقع صوبہ کے واحد کڈنی سنٹر میں پیوندکاری کے دوران انفکشن کا معاملہ معمہ بن گیا۔۔ سنٹر میں گردوں کی پیوند کار بحال نہ ہوسکی۔۔ انتظامیہ اور یونٹ انچارج کے بیانات میں تضاد سامنے اگیا۔۔

ساہیوال: ساہیوال میں ٹڈی دل کے لشکر نے دوبارہ حملہ کردیا ، ٹڈی دل کے حملوں سے آلو ، سرسوں ،گندم اور چارے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا

کراچی:کےڈی اےکی جانب سےسرجانی ٹاون میں زمین واہگزاہ کے لیے کارروائی ،کےڈی اے اور پولیس  علاقے میں داخل ہوتے  ہی مظاہرین سڑ ک پر نکل آئے کے ڈی اے کی ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا،کارروائی روکنے کے لیے خواتین سراپا احتجاج

پشاور ہائی کورٹ میں حلقہ پی کے 55 سوئی گیس منصوبے میں تاخیر کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت،عدالت نے  سیکرٹری پٹرولیم کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیا

چیف جسٹس کی کراچی تجاوزات پر سماعت کا معاملہ،سندھ حکومت کے بڑوں کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا گیا ،وزیر اعلی سندھ کو ہنگامی بنیادپربلاول ہاؤس بلایا گیا ہے  ،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ،سعید غنی،چیف سیکریٹری سندھ بھی بلاول ہاؤس بلالئےگئے ،سعید غنی کے توہین عدالت کے نوٹس سےکیسےنمٹاجائے،کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے پر مشاورت

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی غیر حاضر،عدالت نے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

لاہور: وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ،صوبائی وزیر قانون ،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی شرکت ،پنجاب میں نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

عمرکوٹ: تھرکے گاوں لپلو میں زمین کی مالکی کے تنازعے پر مخالف گروپ کےافراد نے گھر کو آگ لگادی،لکڑیوں سے بنے گھر کو آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے راکھ میں تبدیل کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی چھان بین کا معاملہ، پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کاروائی ملتوی

اے این ایف کی ملک بھر میں 18 کارروائیاں، کارروائیوں کے دوران 97.324 کلو گرام منشیات برآمد، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 21 ملزمان گرفتار، ترجمان اے این ایف

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے سربراہ پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو، آج ہم نے اتحادیوں سے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا ہے،اس ہفتے سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے کوئی مسلئہ نہیں،اتحادیوں سے مذاکرات کا پہلے سے طے شدہ طریقہ کار پر بات ہوگی

خیبرپختونخوا زکواة وعشر کونسل نے زکواة فنڈ کے اجراءکی منظوری دے دی۔ تمام اضلاع کو آبادی کے لحاظ سے فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ انجنئیر عمر فاروق کی زیر صدارت زکواة و عشر کونسل کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی

اوکاڑہ: اوکاڑہ  میں بھی  ٹڈی دل کے لشکر نے حملہ کردیا ،فصلوں کے نزدیکی کالونیوں اور گھروں پر ٹڈی دل کے غول کی یلغار ،ٹڈی دل کے حملوں سے آلو ، سرسوں ،گندم  کی فصل کو شدید نقصان

ایم کیو ایم وفد کی وزیر پلاننگ کمیشن اسد عمر سے ملاقات،ملاقات میں تحفظات اور ممکنہ حل کے لئے مشاورت،حکومت ایم کیو ایم کو کابینہ میں واپس آنے کیلئے قائل کرنے میں کوشاں، ذرائع

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کی ملاقات، صدر مملکت نے مہمان ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی  خوش آئند ہے، صدر مملکت

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب,کشمیر میں موجودہ صورتحال اور مودی کے شدت پسند عزائم ہںندوتوا سوچ کی عکاسی ہے- اعجاز احمد شاہ

لندن جا نے والے مسا فروں کے لئے خوشخبری ,پی آئی اے نے پا کستان سے لندن جا نے والی تما م پروازوں پر دس 10فیصد رعائت کا اعلان کر دیا رعایت بزنس کلاس سمیت تما م کلا سز پر ہو گی ترجما ن پی آئی اے

اسلام آباد ٹریفک پولیس کاراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے کرکٹ میچز کیلئے مورخہ 11فروری تک ٹریفک ڈائیورشن پلان،پارکنگ کیلئے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ مختص۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر  کرپشن اور بدعنوانیوں کی ایک نئی  کیٹگری متعارف ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے  خصوصی کیٹییگری متعارف

ملتان:  سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمات کی لمبی فہرست سامنے آ گئی ،2001 سے 2019 تک صرف ضلع مظفر گڑھ میں 32 مقدمات درج ، مظفر گڑھ کے متعدد تھانوں میں جمشید دستی مقدمات میں نامزد ملزم ہیں

محکمہ شماریات کے 60 سے زائد افسران کی  گریڈ  16 سے 17 اور 17 سے 18  میں ترقی  ،وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن کی زیر صدارت اہم اجلاس، اجلاس میں ممبر ادارہ شماریات محمد سرور گوندل اور جوائنٹ سیکرٹری اینڈمن ارشد چوہدری نے بھی شرکت

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس،، کورکمانڈرز کانفرنس میں داخلی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر

سیہون شریف:ایس ایچ او کومائینز سکندر رودنانی کو تیتر کا شکار مہنگا پڑگیا،محکمہ وائیلڈ لائف نے غیر قانونی طور پر تیتر کا شکار کرنے پر مقدمہ درج کردیا

وزیر اعظم عمران خان سے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات ،ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز آلائی، صالح محمد، علی خان جدون اور عظمی ریاض ملک محمد عامر ڈوگر بھی  موجود

%d bloggers like this: