دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شورکوٹ: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

ویڈیو وائرل ہونے پر کینٹ پولیس نے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

شورکوٹ۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سات سالہ بچے کو چارپائی سے باندھ کر تشدد کرنے والے

ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تھانہ شورکورٹ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے سات سالہ بچے کو چارپائی سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر
کینٹ پولیس نے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق سات سالہ عبدالحنان جو گھر سے دوکان پر جارہا تھا کہ راستے میں ثقلین نامی شخص نے گھر سے بازار جاتے ہوئے اغوا کیا

اور چارپائی کے ساتھ رسیوں سے بانھ کر تشدد کیا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا

جس پر بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔

About The Author