مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کیلٸے ہم آواز ہے، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری

بھارت طاقت کے بے رحمانہ استعمال سے مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تسلط برقرار نہیں رکھ سکتے

اسلام آباد .

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے بھارت طاقت کے
بے رحمانہ استعمال سے مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تسلط برقرار نہیں رکھ سکتے ،

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ
آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی
کیلٸے ہم آواز ہے .

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی قاٸد عوام شہید نے کشمیر کی آزادی کو سیاسی جدوجہد کا حصہ بنایا تھا ، انہوں نے کہا کہ

اب اس بات کی ضرورت ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے اس فلسفے کو لیکر دنیا باور کرایا جاٸے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو آپس میں ملنے کی آزادی سلب کر چکا ہے جس کی وجہہ سے وہ اپنے پیاروں کے دکھ اور درد میں شرکت نہیں کر سکتے

جو انسانی حقوق کی وحشیانہ پاٸیمالی ہے ، سابق صدر نے کہا کہ
کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے وہاں انسانی خوراک اور صحت کے
مساٸل در پیش ہیں .

آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر آج یہاں پیپلز پارٹی حکومت ہوتی تو صدر اقوام متعدد کے سامنے اور وزیر اعظم لندن ،جبکہ اراکیں پارلیمنٹ دنیا کے بااثر ممالک میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہوتے .

سابق صدر نے کہا کہ مسٸلہ کشمیر کا حل صرف کشمیریوں کی راٸے شماری ہے آزادی ان کا بنیادی ، جمہوری اور انسانی حق ہے جو اقوام متعدہ کے چارٹر کا اہم نقطہ بھی ،

%d bloggers like this: