پشاور میں بھی عام شہریوں سمیت تاجروں اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جگہ جگہ ریلیاں نکال کر مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔۔ وزیر اعلی کی قیادت میں کابینہ نے بھی ریلی نکالی۔۔
ہر زبان پر ایک ہی آواز۔۔۔کشمیر بنے گا پاکستان۔۔ان نعروں سے پشاور کی فضا گونج اٹھی۔۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی تقریب سے قبل وزیراعلی محمود خان نے ریلی کی قیادت کی۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ
مودی جبر سے کبھی کشمیریوں کو اپنا نہیں بنا سکتا۔۔کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی بنانے ۔۔ریلی میں شریک بچوں کا جذبہ بھی قابل دید رہا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شہرکی تاجر برادی اور سول سوسائٹی نے بھی ریلیاں نکالیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،