جدہ میں زیرحراست ملزمہ کی کمسن بیٹی دس ماہ بعد پاکستان واپس اگئی ۔۔4 سالہ ایمان پی ائی اے پرواز سے پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پہنچی۔
باچا خان ائر پورٹ پشاور زرائع کے مطابق چار سالہ ایمان کو وزارت خارجہ اور اورسیز فاونڈیشن کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا۔۔ایمان کی والدہ رانی بی بی مئی 2019 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں جدہ سے گرفتار ہوئی تھی۔۔۔
زیر سماعت کیس میں رانی بی بی کو سزائے موت یا بیس سال قید کی سزا کا امکان ہے۔۔۔قونصل خانے کے فلاحی ونگ نے چار سالہ ایمن کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔۔۔ایمان دس ماہ سے جدہ میں محکمہ سوشل پروٹیکشن جدہ میں مقیم تھی۔۔
کل جیل میں بچی کی اپنی والدہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔
اے وی پڑھو
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی
سعودی عرب کا ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ
سعودی عرب ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا گیا