مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جدہ میں زیرحراست ملزمہ کی کمسن بیٹی دس ماہ بعد پاکستان واپس آگئی

4سالہ ایمان پی ائی اے پرواز سے پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پہنچی۔

جدہ میں زیرحراست ملزمہ کی کمسن بیٹی دس ماہ بعد پاکستان واپس اگئی ۔۔4 سالہ ایمان پی ائی اے پرواز سے پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پہنچی۔

باچا خان ائر پورٹ پشاور زرائع کے مطابق چار سالہ ایمان کو وزارت خارجہ اور اورسیز فاونڈیشن کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا۔۔ایمان کی والدہ رانی بی بی مئی 2019 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں جدہ سے گرفتار ہوئی تھی۔۔۔

زیر سماعت کیس میں رانی بی بی کو سزائے موت یا بیس سال قید کی سزا کا امکان ہے۔۔۔قونصل خانے کے فلاحی ونگ نے چار سالہ ایمن کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔۔۔ایمان دس ماہ سے جدہ میں محکمہ سوشل پروٹیکشن جدہ میں مقیم تھی۔۔

کل جیل میں بچی کی اپنی والدہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔

%d bloggers like this: