مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: وزرات صحت کی موثر حکمت عملی کے پول کُھل گئے

گزشتہ روز چین سے آنے والے بن یانگ نامی مسافرکا ٹمپریچر معمول سے زیادہ ہونے پر پمز کے آئیسولائشن وارڈ میں شفٹ کیا گیا

گزشتہ روز چین سے آنے والے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے سمپل این آئی ایچ کو موصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ سیمپل کے ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ کو آج کا دن درکارہوگا۔

ادھر پمز میں قائم آئیسولائشن وارڈ کے انتظامات نے وزرات صحت کی موثر حکمت عملی کے پول بھی کھول دیے ہیں۔

ترجمان پمز کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں ہیڑ نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی پر تعینتات ڈاکٹر اور عملہ ساری رات سردی سے ٹھٹھرتے رہا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پمز میں کرونا وائرس کا مشتبہ چینی مریض داخل ہونے سے عملے میں بھی خوف پایا جاتاہے۔ پمز میں N95 ماسک کی بھی شدیدقلت ہے۔

گزشتہ روز چین سے آنے والے بن یانگ نامی مسافرکا ٹمپریچر معمول سے زیادہ ہونے پر پمز کے آئیسولائشن وارڈ میں شفٹ کیا گیا

پبلک ہیلتھ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں پھیلنے والے لاعلاج وائرس کے باوجود پاکستان کا چین کے لیے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ ہرگز بھی دانشمندانہ نہیں۔

%d bloggers like this: