مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورہائیکورٹ آٹا بحران کیس ، چکی مالکان ایسوسی ایشن کی لسٹ طلب

چکی مالکان اگر لائسنس کے تحت گندم خریدنے ہیں ان پر ڈی سی ریٹ کا اطلاق ہوتا

لاہور

لاہورہائیکورٹ نے آٹا بحران کیس میں گندم کا فریش اوپن مارکیٹ ریٹ اور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کی لسٹ طلب کر لی،، کیس پر آئندہ کارروائی چھ فروری کو ہو گی۔۔۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے آٹا بحران کیس پر سماعت کی، شہر میں چکی مالکان کو گندم فراہم کرنے کا ڈیٹا پیش کیا گیا،

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چکی مالکان اگر لائسنس کے تحت گندم خریدنے ہیں ان پر ڈی سی ریٹ کا اطلاق ہوتا،

تیرہ سو پچھہتر روپے فی من کے حساب سے روزانہ پانچ سو کلو گندم فراہم کی جاتی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا پانچ سو کلو گندم روزانہ نہیں مل رہی،

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شہر میں کل کتنے آٹا چکی مالکان ہیں، وکیل درخواست گزار نے بتایا پیتیس سو سے چار ہزار چکی مالکان رجسٹرڈ ہیں،

عدالت نے گندم کے مارکیٹ ریٹ اور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔۔۔

%d bloggers like this: