لاہور
لاہورہائیکورٹ نے آٹا بحران کیس میں گندم کا فریش اوپن مارکیٹ ریٹ اور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کی لسٹ طلب کر لی،، کیس پر آئندہ کارروائی چھ فروری کو ہو گی۔۔۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے آٹا بحران کیس پر سماعت کی، شہر میں چکی مالکان کو گندم فراہم کرنے کا ڈیٹا پیش کیا گیا،
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چکی مالکان اگر لائسنس کے تحت گندم خریدنے ہیں ان پر ڈی سی ریٹ کا اطلاق ہوتا،
تیرہ سو پچھہتر روپے فی من کے حساب سے روزانہ پانچ سو کلو گندم فراہم کی جاتی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا پانچ سو کلو گندم روزانہ نہیں مل رہی،
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شہر میں کل کتنے آٹا چکی مالکان ہیں، وکیل درخواست گزار نے بتایا پیتیس سو سے چار ہزار چکی مالکان رجسٹرڈ ہیں،
عدالت نے گندم کے مارکیٹ ریٹ اور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،