دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چلتی وین میں پندرہ سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی پر توجہ دلاؤ نوٹس

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملےکی اب تک کی تفتیش سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے

گجرات میں چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی پندرہ سالہ طالبہ سے زیادتی کےخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا گیا ،،

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملےکی اب تک کی تفتیش سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے

پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس مسلم لیگ نون کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ

پندرہ سالہ طالبہ کھاریاں کے گاوں علی چک کی رہائشی ہے اور چکوال کے علاقہ تلہ گنگ میں ایک مدرسہ میں عالمہ فاضلہ کا کورس کررہی تھی۔

دو روز قبل جب وہ وین میں سوار ہوئی تو وین ڈرائیور اور بعدازاں کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان طالبہ کو بےہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔

نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے؟ کیا پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لیگی رکن نے مطالبہ کیا کہ معاملے سے متعلق اب تک کی تفتیش سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

About The Author