نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنز اور مینٹیننس کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دے دیا

ٹرین چلانے کی ٹیکنالوجی آٹح سال میں پاکستان کو منتقل ہو گی

مہنگی ترین سواری پر سفر تو لاہوریوں کیلئے خواب ٹھہرا، مگر پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنز اور مینٹیننس کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دے دیا، ٹرین چلانے کی ٹیکنالوجی آٹح سال میں پاکستان کو منتقل ہو گی،،

لاہوریے یوں تو مارچ میں بھی اورنج لائن ٹرین کا مزہ نہیں لوٹ سکیں گے لیکن صوبائی حکومت ٹرین کو ٹریک پر لانے کے لئے کام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مہنگی سواری کی مینٹیننس کے لئے چینی کمپنی کو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے

چینی کمپنی آٹھ سال کے لئے اورنج ٹرین کو چلانے کی ذمہ دار ہو گی، کمپنی پندرہ سو ملازمین بھرتی کرے گی جن میں سے گیارہ سو مقامی اور چار سو چینی ہوں گے،، کمپنی ٹرین کے حوالے سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی بھی ذمہ دار ہو گی

حکام کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے چینی ملازمین کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرین کا افتتاح بھی التوا کا شکار ہو گیا ہے،،، چینی کمپنی نے ٹرین کو جون دوہزار بیس میں عوام کے لئے کھولنے کا اعادہ کیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے کرائے کے لئے بھی سر جوڑ رکھے ہیں۔۔۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ پچاس روہے رکھنے کی سفارش کی ہے تاہم وزیراعلی پنجاب اورنج لائن ٹرین کا کرایہ چالیس روپے رکھنے پر مصر ہیں۔۔

About The Author