دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوازشریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رائے کا انتظار ہے،صوبائی وزیر صحت

میڈیکل بورڈ نے دو بار سابق وزیراعظم کی رپورٹس ناکافی قرار دے کر واپس بھیجیں،

نوازشریف کی صحت سے متعلق خط پر میڈیکل بورڈ کی رائے کا انتظار ہے،، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، پنجاب میں تمام چینیوں کی اسکریننگ کر لی،،،

وزیر صحت پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا میڈیکل بورڈ نے دو بار سابق وزیراعظم کی رپورٹس ناکافی قرار دے کر واپس بھیجیں،، اب ایک خط ملا،، جس پر بورڈ سفارشات مرتب کرے گا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تقریباً پچاس ہزار چینی پاکستان میں کام کر رہے ہیں، دو ہزار پنجاب میں ہیں، جن کی سکریننگ کر لی گئی ہے

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ کے پاس کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کٹس آ گئی ہیں،، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی لیب کو موثر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،، صوبے بھر میںوائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز بنا دیے ہیں،،

About The Author