مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں آٹا بحران پیدا کرنے میں محکمہ خوارک کی چھوٹے ملازمین کے خلاف کاروائی

آٹا بحران میں ملوث کلرک، چوکیدار اور انسپکٹر سمیت پندرہ ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کردی

پنجاب میں آٹا بحران پیدا کرنے میں محکمہ خوارک نے بڑوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے چھوٹے ملازمین پر غصہ نکال دیا،،،

زرائع کے مطابق محکمہ خوارک نے حکومت کو خوش کرنے کے لیے آٹا بحران میں ملوث کلرک، چوکیدار اور انسپکٹر سمیت پندرہ ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کردی

محکمہ خوراک نے آٹا بحران میں لاہور سے فوڈ گرین آفیسر شاہد سمیع کو معطل کرکے یڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا ،،

دیگر افراد میں عرفان احمد، غلام مرتضیٰ، جمیل، ریاض، اسد، جواد، نشاط، رشید ،عابد، ظہور، صدیق، اعجاز نامزد ہیں ،،،

محکمہ خوراک کے افسران نے اپنے فرائض سے مجرمانہ غفلت کی، کرپشن کی، گندم غائب کی اور آٹا کی فراہمی کو تعطل کا شکار بنایا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ بہادر جھنگ میں اکتیس میٹرک ٹن سے زائد گندم غائب کی گئی ،،، ملتان غلے کے گودام سے بھی گندم چوری ہوئی ،،،

وہاڑی میں بھی محکمہ خوراک کے افسران ہی ملوث نکلے ہیں۔

%d bloggers like this: