لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومت پنجاب کی اپیل پر سماعت سترہ فروری تک ملتوی کر دی۔۔
جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی،، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی کی،
سیشن عدالت نے قانونی جواز کے بغیر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،،
پراسیکیوٹر نے ریکارڈ کی فراہمی اور کیس کی تیاری کیلیے مہلت مانگی،، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت سترہ فروری تک ملتوی کر دی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،