مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین:کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 361 ہوگئی

تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں نے کرونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے  ۔

چین میں کرونا وائرس کے وار جاری ۔  جان  لیوا وائرس مزید ستاون جانیں  لے  گیا،،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 361  ہو گئی،

17ہزار238 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ  مشتبہ افراد کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

کرونا وائرس سے متاثرہ475افراد کو بچا لیا گیا، ووہان سے فلپائن پہنچنے والا 44سالہ شخص چل بسا ۔ تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں نے کرونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے  ۔

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا ۔

وائرس سے مزید ستاون افراد موت کا شکار ہو گئے ۔

چھپن ہلاکتیں ہوبائے صوبے میں ہوئیں ۔

چین سے باہر  بھی ایک ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

فلپائنی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چوالیس سالہ شخص چند روز پہلے ووہان سے آیا تھا ۔

ووہان سے فرانس پہنچنے والے 20افراد میں بھی کرونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں ۔

فرانسسیسی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ افراد کو علیحدہ کر کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب تھائی لینڈ نے کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نزلے اور ایچ آئی وی کے مرض کی ادویات ملا کر استعمال کرنے سے ابتدائی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کرونا وائرس  سے اب تک دنیا کے 27 ممالک متاثر ہوچکے ہیں

آسٹریلیا، امریکا، جاپان، روس اور اٹلی نے چین سے آنے والوں پر پابندی لگا رکھی ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی معیشت کو رواں سہ ماہی میں 60 ارب ڈالر تک کا خسارہ ہو سکتا ہے۔

چین میں کرونا وائرس کے بعد برڈ فلو کی وبا بھی دوبارہ سر اٹھانے لگی

صوبہ ہونان میں مرغیوں میں برڈ فلو وائرس پھیل گیا ۔

وزارت زراعت نے 18 ہزار مرغیاں تلف کرنے کا حکم دے دیا ۔

برڈ فلو پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات کم ہیں ۔

%d bloggers like this: