دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31جنوری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

فنکار ہمارے وسیب کی تہذیب و ثقافت کے بہترین سفیر ہیں جن کے ذریعے معاشرہ میں امن وسلامتی کی فضا ہموار کرنے میں مدد ملتی ہے. علاقائی فنکاروں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے خطیر فنڈز فراہم کیے ہیں.

آج کی پروقار تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے. ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان ریاض الحق بھٹی نے کونسل کے آڈیٹوریم میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے فنکاروں کو زور دیا کہ وہ معاشرہ میں پائی جانے والی گھٹن کو دور کرنے کیلئے امن و محبت کے گیت گائیں اور ایک دوسرے کے احترام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. قبل ازیں انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

خطہ ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے فنکار بے مثال خوبیوں کے مالک ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے بلکہ علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے میں کلیدی کرداراداگیا ہے.

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ثقافتی سفیر آئندہ بھی علاقے کا نام روشن کرتے رہیں گے. پروگرام آفیسر فضل کریم نے کہاکہ فنکاروں کی مالی اعانت کا خوشگوار فریضہ سرانجام د ے کر حکومت پنجاب نے علاقہ کے فنکاروں کی جس خوبصورت انداز میں حوصلہ افزائی کی ہے اس سے آنے والے دنو ں میں یہاں نئے ٹیلنٹ کو روشناس کرانے اور تہذیب و ثقافت کو متعارف کرانے میں مدد ملے گی.

آج کی اس تقریب میں فنکار شیخ محمد اسماعیل، سیف الرحمن، عرفان بزدار، خالق شمیم، صادق امام، یامین صدف، محمد واجد، یاسین انصاری، واحد بخش، قادر بخش، خلیل حیات، محمد جمیل او ردیگر نے شرکت کی اور انہوں نے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی فن دوستی کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ

اب ہمارے فنکار نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی فنکارانہ مہارتوں سے ملک و ملت کی خدمت کریں گے. اس موقع پر بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 51فنکاروں میں مجموعی طو رپر دو لاکھ 55ہزار روپے کے چیک تقسیم کر دیئے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام میٹرک، ایف اے، بی ایس چار سالہ کورس، ایم ایس سی، ایم ایس، ایم فل او رپی ایچ ڈی کے داخلے جاری ہیں.

ریجنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان قیصر عباس کاظمی نے بتایا کہ میٹرک او رایف اے کے داخلے کی آخری تاریخ 21فروری، بی ایس چار سالہ، ایم ایس سی، ایم ایس،ا یم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے

آخری تاریخ 14فروری جبکہ بی اے، بی ایڈ اور ایم ایڈ کے داخلے 2مارچ سے شروع ہوں گے. مزیدمعلومات کیلئے ریجنل دفترعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے رابطہ کیاجاسکتاہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بلاک 17اور دریشک ٹاون کی مشترکہ جامع مسجد میں کھلی کچہری لگائی. مردو خواتین سائلین کے مسائل سنے اور درخواستوں پراحکامات جاری کیے.

عوام کی طرف سے واٹر سپلائی کی بحالی، سیوریج سسٹم اور صفائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے زیادہ درخواستیں پیش کی گئیں. ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

خاکروبوں کو لوڈررکشے فراہم کر د یئے گئے ہیں. کوڑا کرکٹ کیلئے مزید کلیکشن پوائنٹ بنائے جا رہے ہیں. پل پیارے والی، پل ڈاٹ کو کشادہ کرنے کے ساتھ مانکہ کینال پیدل کراس کرنے کیلئے مزید چار پل بنائے جائیں گے.

ہوٹلز، میرج ہال کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کو پابند کیا جائے گاکہ وہ اپنا فالتو مواد خود محفوظ ٹھکانے لگائیں عملدرآمد نہ ہونے پر کاروباری مراکز سیل کر د یئے جائیں گے. انہوں نے بتایاکہ سات سال بعد واٹر سپلائی کے پانی کی کلورینیشن کی جارہی ہے.

شہر کو صاف ستھرا کرنے کیلئے کمیونٹی کا تعاون درکار ہو گا. ڈ پٹی کمشنر نے چیف آفیسر کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ واٹر سپلائی کے کنکشن کے حوالے سے علاقہ میں کیمپ لگائیں اور درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرایاجائے.

ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر واپڈاکے لٹکتے تار، گرلز مڈل سکول چورہٹہ نمبر 3کی عمارت کے معاملہ سمیت دیگر امو رپر احکامات جاری کیے. دریں اثنا ء انہوں نے عوام کے مطالبہ پر گلی محلوں کا بھی پیدل چل کر معائنہ کیا

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اوردیگر افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

فیملی ہیلتھ کلینک ڈیرہ غازی خان کی انچارج ڈاکٹر انیلہ عقیل نے غازی میڈیکل کالج کی سال چہارم کے طلباء و طالبات کو انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹراسیپٹو طریقہ کار کے بارے میں آگاہی لیکچرز دئیے۔

ڈاکٹر انیلہ عقیل نے کہا کہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں کم سے کم دو سال کا وقفہ ضروری ہے۔

ماں بچے کو دوسال تک اپنا دودھ پلائے اس سے نوزائیدہ کی صحت بہتر ہونے کے ساتھ اس سے بچے کی پیدائش میں قدرتی طور پر دو سال کا وقفہ پیدا ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر انیلہ عقیل نے اس موقع پر طلباء وطالبات کے سوالوں کے جوابات دئیے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت ای۔لائبریری ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے کہا کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں،ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔کشمیریوں کی ہر پلیٹ فارم سے یک جہتی کا اظہار کیا جائیگا اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔انچارج ای۔لائبریری شفقت رفیق نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں بھارتی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے

اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت پنجاب کے انڈیکٹرز کے مطابق کارکردگی بہتر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ پنجاب پرفارمنس منیجمنٹ فریم ورک کے اجلاس میں کہی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں سائلین کو عزت وتکریم دی جائے۔

عوانی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔حکومت پنجاب کی پالیسیوں اور ہدایات پر سوفیصد عملدرآمد کرایا جائے۔

اس موقع پر سی ای اوز ڈاکٹر خلیل احمد،شمشیر احمد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں،انسٹرکٹر سول ڈیفنس عمران مہدی،ڈی ایف او سمیت دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کی تمام سرکاری اور اہم نجی عمارتوں کی بیرونی دیواروں کی کلر سکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر نسیم صادق نے ایکسئین بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران کو سروے اور تخمینہ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

عمارتوں کو ایک ہی سکیم کے تحت رنگ و روغن کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائیں گے۔

کلر سکیم تبدیل ہونے عمارتیں مزید خوبصورت نظر آئیں گی


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کو ملکر کامیاب کرنا ہوگا۔

سرکاری اداروں اور خالی رقبہ پر زیادہ پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کی جائے۔ انہوں نے یہ بات ماڈل چلڈرن ہومز میں وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگانے کے موقع پر کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے یتیم خانہ میں پودے لگائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد رضوان جمیل،سوشل ویلفئیر آفیسر و انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابرہیم،منیجر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا اور دیگر نے بھی پودے لگائے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ہر پودے کی نگرانی کرائی جائے گی۔زیادہ پودے لگاکر ماحول کو سرسبز اور شاداب بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہرپودے کی پرورش کرکے اسے تنآور درخت بنایا جائے


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں بس،ویگن سٹینڈ کے لائسنس اور سرکاری کوارٹرز میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا

کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور پر رہائش رکھنے والوں کو بیدخل کیا جائیگا۔

اڈوں کے علاوہ روڈ اور چوکوں پر مسافر بٹھانے اور اتارنے والی گاڑی کے ساتھ مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اڈا لائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔ٹریفک کی روانی اور عوام کی مشکلات کم کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اڈا لائسنس کی تجدید میں ہرممکن معاونت کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کیلئے مزید 200 کنٹینر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق معیاری کنٹینرز کا ٹینڈر دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں

کمشنرسے ہوٹل،میرج ہال مالکان نے ملاقات کی۔کمشنر نے مالکان کو تقریبات کے کڑا کو محفوظ ٹھکانے لگانے اور چاردیواری کے اندر پارکنگ کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی پر گاڑیاں بند ہونے کے ساتھ ہوٹل اور میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

کمشنر نے کہا کہ میرج فنکشن ایکٹ پر سوفیصد عملدرآمد کیا جائے۔تقریبات دس بجے رات تک ختم کردی جائیں۔

ون ڈش پر عملدرآمد کرایا جائے۔آتشبازی،ہوائی فائرنگ اور غیر ضروری لائٹنگ پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق کی ہدایت پر کمشنر آفس اور سرکٹ ہاؤس کے پانی کے واجبات 39400 روپے ادا کردئیے گئے

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان کے ذمہ 7200روپے اور سرکٹ ہاؤس کے ذمہ 32200 روپے کے واجبات تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ

کارپوریشن عملہ کو واضح ہدایات جاری کیں تھی کہ ادائیگی تک ان کے دفتر کا کنکشن بحال نہ کیا جائے۔

کمشنر آفس اور سرکٹ ہاؤس کے تمام واجبات ادا کرکے پانی کے کنکشن کی بحالی کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

شہر میں صفائی،سیوریج مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے،نادہندگان کارپوریشن کے واجبات اداکریں۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین پانی کے کنکشن فوری ریگولر کرائیں۔پانی کے کنکشن کے حصول کیلئے طریقہ کار آسان کردیا،

درخواست پر کارپوریشن کی ٹیم فوری کنکشن لگائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

بہاری کالونی ڈیرہ غازی خان میں چھ ایکٹر رقبہ پر پارک اور کھیل کے گراونڈ بنائے جائیں گے کمشنر نسیم صادق نے مجوزہ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ

بہاری کالونی میں چھ ایکٹر رقبہ کئی سال سے نشئیوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بنا ہوا تھا۔اس جگہ پر دو کھیل کے گراونڈ کے ساتھ پارک،ڈسپنسری اور کمرشل ایریا بنے گا۔

کمشنر نسیم صادق سے اہل علاقہ نے بھی ملاقات اور عوامی فلاح کے کام کرنے پر کمشنر نسیم صادق کو خراج تحسین پیش کیا۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کا موجب بننے والے تنگ چوکوں کو کشادہ کرنے اور سلپ روڈز کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں کسی بھی جگہ پر اوپن کوڑا نہیں رکھا جائیگا۔ شہر کے مختلف مقامات پر کنکریٹ کے پختہ کوڑا دان تعمیر کروائے جارہے ہیں۔

ان کوڑا دان سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھایا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیاگیا.

مرکز ی ریلی کچہری چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کی. اسی طرح کوٹ چھٹہ میں ریلی کا انعقاد کیاگیا.

ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے. شرکاء نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019ء کے نتائج کی بنیاد پر وظائف دینے کا اعلان کر د یاگیا ہے.

سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر نیشنل ٹیلنٹ او رہجری سکالر شپ کیلئے بالترتیب 1092سے 1077تک نمبر حاصل کرنے والے طلباؤطالبات کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے علاوہ ازیں بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی نوٹیفکیشن اپ لوڈ کر دیاگیا ہے.

مخصوص وظیفہ برائے حفاظ قرآن، ٹیچر چلڈرن بالترتیب چار، چار طلباء او رایک ایک طالبہ کیلئے میرٹ کی بنیاد پر 990نمبر سے لے کر 1070تک نمبر حاصل کرنے والوں کو وظیفے دیئے جائیں گے.

آخری پوزیشن پر دو طلباؤطالبات کے نمبر ایک جیسے ہونے کی صورت میں کم عمر طالب علم کو وظیفہ جاری کیا جائے گا. حفاظ قرآن اور ٹیچر چلڈرن کیلئے درخواستیں 29فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں

تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستیں مسترد تصور ہوں گی. سیکرٹری کے مراسلہ کے مطابق میٹرک امتحان میں 1088سے 1079نمبر حاصل کرنے والے 48 طلباء اور 1092سے 1080نمبر حاصل کرنے والی 36طالبات کو نیشنل ٹیلنٹ سکالر شپ دیاجائے گا

اسی طرح 1079 سے 1077نمبر حاصل کرنے والے 28طلباء اور 1080سے 1079نمبر حاصل کرنے والی سات طالبات کے علاوہ پانچ ٹیچر چلڈرن اور پانچ حفاظ قرآن کو ہجری سکالر شپ کیلئے اہل قرار دیاگیاہے.سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019کے نتائج کی بنیاد پر

پری میڈیکل گروپ بوائز میں 1053سے 1044نمبر حاصل کرنے والے چار امیدواروں، پری میڈیکل گروپ گرلز میں 1050سے 1046نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات، پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں 1037 سے 1028نمبرحاصل کرنے والے چار طلباء، پری انجینئر نگ گروپ گرلز میں 1045سے 1008نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات،

ہیومنٹیز اینڈ کامرس گروپ میں 1004سے 997نمبر حاصل کرنے والے تین طلباء اور اسی گروپ میں 990سے 967نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات، جنرل سائنس گروپ میں 1025سے 1017نمبر حاصل کرنے والے تین طلباء اور 1034سے 972نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات کو نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ کیلئے اہل قرار د یاگیا ہے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے ہر منصوبے کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

افسران فیلڈ میں نکلیں اور معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنائیں. منصوبوں کی بروقت تکمیل متعلقہ محکمو ں کی ذمہ داری ہو گی.

تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ متعلقہ محکمو ں کے سربراہان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد کے چھوٹے بھائی قیصر عباس بقضائے الٰہی وفات پاگئے انکی نمازجنازہ دربار ملا قائد شاہ کی جنازہ گاہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔

نمازہ جنازہ میں چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ،سابق سنیئر نائب صدور طارق اسماعیل قریشی،زاہد نظام قریشی،ممبران ایگزیکٹو حافظ سیف اللہ پتافی،محمد آصف رزاق،طاہر معراج،عبد العزیز خان،

انجمن تاجران ضلع کے سینئر نائب صدر حاجی محمد زبیر نظامی،محمد طارق خلجی، ہیئر ڈریسرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد لطیف سپل سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

اور مرحوم کی درجات بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کل بروز اتوار نیو ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور دعا 9 بجے ہو گی.


ڈیرہ غازیخان

پہلا عطا سپورٹس آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ بمقام گورنمنٹ ھائی سکول راجن پور میں جاری نیشنل فٹ بال کلب ڈی جی خان اور شاکر فرینڈز فٹ بال کلب راجن پور کے درمیان ایک کانٹے دار میچ ھوا جوکہ شاکر فرینڈز فٹبال کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ھوئے

نیشنل فٹ بال کلب ڈ ی حی خان کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرتے ھوئے یکے بعد دیگرے2گول داغ دئیے شاکر فرنینڈز کلب کی طرف سے پہلا گول وقاص احمد نے دوسرا گول چاند نے کیا

شاکر فرینڈز فٹ بال کلب راجن پور نے نیشنل فٹ بال کلب ڈ ی حی خان کو صفر کیمقابلہ میں 2گول سے جیت لیا اورسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا میچ کے مہمان خصوصی رانا مختیار احمد ایڈووکیٹ تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا

ریفریز کے فرائض سید خالد نزیر ڈپٹی ریفری کلیم انور اور اکبر شاہ نے سرانجام دئے مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ آرگنائزر عطا اللہ عرفان مکی اور منتظمین کی کاوش کو سہراتے ہوئے کہاکہ

راجن پور ضلع کی زمین سپورٹس کے حوالہ سے کافی زرخیز ھے یہاں سے بہت سے کھلاڑی پاکستان آرمی واپڈا اور دیگر محکمہ میں کھیل رھے ھیں میچ جیتنے پر شاکر فرینڈز فٹ بال کلب کی ٹیم کو مبارک باد دی.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری عبدالرشید عابد کا سنٹرل جیل کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری عبدالرشید عابد نے مجسٹریٹ دفعہ30 ڈیرہ غازیخان محمد حارث منیرکے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسر بھی موجود تھے سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان نے معزز ججز صاحبا ن کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاورسزائے موت بلاک کا دورہ کرایا

جہاں انھوں نے تمام حوالاتیان سے ان کے مسائل پوچھے تو کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہوئی اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیا

اور جیل ہذا کے سیکورٹی انتظامات بہتر پائے اور جیل کی صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیا.


ڈیرہ غازیخان

غازی گھاٹ پل کے قریب خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، جھوپڑیاں جل کر خاکستر، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیاتاہم رہائشی محفوظ رہے

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ غازی گھاٹ پل کے نزدیک خانہ بدوشوں کی آٹھ جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے غریبوں کی جھونپڑیاں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے جل کر خاکستر ہوگئیں

تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواواقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے فائر فائٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

اورایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور خانہ بندوشوں کو نکال لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حمزہ سالک کے حکم پر جج گل عباس کی زیر نگرانی میں انٹی کرپشن ٹیم سرکل آفیسر ارشد رند،عبدالستار اے ایس ائی،

عرفان غنی تیمور خان بابر،عمر پٹھان نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے راؤ نعیم پٹواری سے سولہ بھیگے کے انتقال کی مد میں ایک لاکھ روپے کی رشوت وصول کر رہا تھا

اینٹی کر پشن ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیاملزم سے بیس نوٹ پانچ ہزار والے بھی برآمد کر لیے اور مقدمہ 2/20 جرم 161 ت پ 5/2/47 مقدمہ درج کر لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کا آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچری میں سائلین کی بڑی تعداد کی شرکت۔ پولیس کے خلاف شکایت کے انبار لگا دئیے۔

آرپی او نے سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر آر پی او عمران احمر نے کہا کہ قانون کی بالا دستی،شفاف میرٹ،اور بدعنوانی کاخاتمہ انکی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے جائز مسائل کی خاطر بلجھجک میرے پاس دفتر آسکتے ہیں۔انصاف پر مبنی معاشرہ سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لیے نا گزیر ہے۔

قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ لازمی ہے۔عوام کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ تمام تروسائل برائے کارلائے جارہے ہیں۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں انکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ قوموں کی عروج کی بنیاد اچھی تعلیم و تربیت ہوتی ہے وہ

گذشتہ دنوں غازی یونیورسٹی میں ایک موٹیویشنل اور تربیتی سیمینار سے خطاب کر رہی تھی

سیمینار کا انعقاد مثبت پاکستانی تحریک اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے زیر انتظام ہوا سیمینار میں ریٹائرڈ کرنل فرخ سعید اور محمد نواز نے اپنے خوبصورت اور پرانئر انداز میں

طلبہ کو بڑے خواب دیکھنے اور خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے لائحہ عمل اور کوششوں بارے میں بتایا

سیمینار میں غازی یونیورسٹی کے اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی آخر میں غازی یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ اور اسپیکرز کا شکریہ ادا کیا کہ

یونیورسٹی میں بہترین پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کی ضرورت پر زور دیا۔

About The Author