دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے

امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئےوزی

دتہ خیل:

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات پر آپریشن کیا،

جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ہلاک دہشتگروں کی شناخت نوار عرف کمانڈنٹ، ظفرعرف ڈودا، جمیل عرف ٹیٹک اور میرو کے نام سے ہوئی جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت تا حال نہ ہوسکی،

لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

About The Author