دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29جنوری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

پیشہ ورانہ امور میں سستی،اساتذہ سےناروا سلوک،ٹیچر یونین کے صدر سے غیر اخلاقی رویہ سی ای او ایجوکیشن ضلع راجن پور حشمت لنگاہ کے خلاف احتجاج،انڈس ہائی وے بلاک،اے سی راجن پور میں مداخلت پر دھرنا ختم،راجن پور سے تبادلہ تک جام پور اور روجھان میں بھی احتجاج کی دھمکی ,سید قیصر عباس بخاری

گزشتہ دنوں مبینہ طور پر ایک شیخ عبد المجید نامی سکول ٹیچر جوکہ اپنے ریٹائرمنٹ کیس کے سلسلے میں بار بار ایجوکیشن آفس کے چکر لگا رہے تھے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی تھی جس پر انہوں نے

پنجاب ٹیچر یونین ضلع راجن پور کے صدر سید قیصرعباس بخاری کوکال کی اور اس موقع پر ٹیچر یونین کے صدراور سی ای او ایجوکیشن کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور معاملات بڑھتے گئے

اور آج فاضل پور میں مین چوک انڈس ہائی وے پر درجنوں اساتذہ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور خوب نعرے بازی کی اس سلسلے میں اے سی راجن پور کی مداخلت پر دھرنا تو ختم کر دیا گیا

مگر سی ای او ایجوکیشن حشمت لنگاہ کے تبادلہ تک احتجاج جاری رکھنے اور کل جام پور اور روجھان میں احتجاج کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا

اس موقع پر ٹیچر کا کہنا تھا کہ سی ای او ایجوکیشن کے ہتک اور ذلت آمیز رویہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر پنجاب ٹیچر یونین اور ینگ ٹیچرز یونین کے درجنوں اساتذہ موجود تھے

اور انکا کہنا تھا کہ اساتذہ کی عزت نفس،اور حقوق کے لیئے کوششیں جاری رکھیں گے۔


حاجی پورشریف

سابقہ ادوار میں تو نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا تحریک انصاف کی حکومت بھی نوجوانوں کے لیئے کچھ نہ کرسکی

ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف جہاں نہ تو کوئی پارک ہے اور نہ کھیل کا میدان جو یہاں کے عوامی نمائندوں کی بے حسی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے حالانکہ یہاں کے نوجوان فٹبال،کرکٹ،والی بال،پلاسٹک گوڑھی،کبڈی و دیگر کھیلوں کے دلدادہ اور مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لیتے رہے ہیں

اور ٹرافیاں بھی انعام میں حاصل کرتے رہے ہیں اور گاہے بگاہے مختلف میچز بھی اپنی مدد آپ کے تحت یہاں کے نوجوان منعقد کرتے رہےہیں مگر بدقسمتی سے حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہونے کے سبب کوئی مستقل طور پر کھیل کا میدان نہ ہونے کے سبب نوجوان کا ٹیلنٹ

اور چھپی صلاحتیں اجاگر نہ ہوسکیں حالانکہ گورنمنٹ کے سرکاری رقبے حاجی پورشریف شہر کے مختلف اطراف میں موجود ہیں جن پرمبینہ طورپر ناجائز قابضین قابض ہیں اور غیر قانونی کو قانونی شکل دے کرمزید قبضے کی کوششیں بھی جاری ہیں مگر اسکے باوجود پارک یا کھیل کے میدان کے لیئے کوئی جگہ مختص نہ ہوسکی حالانکہ اس حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی شکایت درج کرائی گئی

جو کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اسسٹنٹ کمشنر جامپور اور اے سی جام پور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے انکوائری کے کمنٹس تک محدود ہو کر رہ گئی

مزید چیئرمین لینڈ ریکارڈاتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک کو بھی سوشل میڈیا کے توسط سے جگہ کی فراہمی کی گزارش کی گئی جو انہوں نے بہت جلد رابطے کی امید دلائی مگر افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اس سلسلے میں حاجی پورشریف کے نوجوانوں اور کھیلوں میں دلچسپی رکھے والے کھلاڑیوں نے

ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف ذوالقرنین حیدر،اے سی جامپور سیف الرحمان بلوانی،ڈی سی راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے فوری طور پر پارک اور کھیلوں کے میدان کے لیئے جگہ کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ کے لیئے مکمل سہولیات ،مراعات اور مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


حاجی پورشریف

فاضل پور انڈس ہائی وے پراساتذہ کا سی ای او ایجوکیشن کے ہتک آمیز رویہ کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا

پنجاب ٹیچر یونین ضلع راجن پور کے ترجمان کی مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد خالد خان کو

سی ای ایجوکیشن حشمت لنگاہ کیخلاف انکوائری افسر مقرر کردیا ہے اوریکم فروری 2020 کوانکوائری ہوگی۔


روجھان
اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی صاحب کے نام
بوائز ہائیر سیکنڈری سکول عمرکوٹ کے سامنے سڑک پر بارش اور نالیوں کا گندہ پانی بھرا پڑا ہے. جسے پورا ایک ماہ ہوگیا ہے.

میں نے کئی بار حکام بالا سے کہا کے اس سڑک کو صاف کروا دیں. کیونکہ اسی سڑک سے عوام. سکول کے بچے اور بچیاں, اور ٹیچرز گزرتے ہیں.

اس پانی کی وجہ سے گزرنا محال ہے. مگر ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی. کل ایک بچہ موٹرسائیکل پے اپنی بہنوں کو سکول لے جا رہا تھا

موٹر سائیکل سلپ ہوگیا اور وہ اس گندی کیچڑ میں گر گئے. ان کے کپڑے اور کتابیں سب کچڑ سے بھر گئے. مجھے اتنا دکھ ہوا. مگر میں کچھ نا کر سکا.

اسی طرح کوئی نا کوئی روز گر پڑتا ہے. اب آپ سے امید رکھ کے اہلیانِ عمرکوٹ کے سکول کے بچے, بچیوں اور اساتذہ کی اپیل ہے.
پلیز آپ اس جگہ کی صفائی کروا دیں کسی کے ذمہ لگا دیں.


روجھان

تحصیل روجھان کے آٹے کے پانچوں پوائنٹس پر آٹے کی فروخت ہوئی روجھان سٹی میں آٹے کے تینوں پوائنٹس پر اور عمر کوٹ کے دونوں پوائنٹس پر سرکاری آٹا مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کا گیا

جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کل آٹے کے تھیلوں کی تعداد 1035
جن میں اشفاق سومرو کریانہ سٹور دریشک فلور مل سے 100 تھیلہ
ملک الطاف کریانہ سٹور مبارک فلور سے 150 تھیلہ،

عبشہ فلور مل رحیم یار خان سے 645 جن میں فقیر بخش کریانہ سٹور 300 تھیلہ
عمرکوٹ 345 تھیلہ

مزاری کریانہ سٹور اور دریشک فلور مل سے 140 تھیلہ بھی (بنگلہ ہدایت) عمرکوٹ کو دیا جاتا ہے ۔ اسطرح کل 1035 آٹے کے تھیلے عوام میں 805 روپے سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی موجودگی میں فروخت کیئے گئے ہیں

علاوہ ازیں آج دفتر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی روجھان میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے آٹا فروخت کرنے والے مالکان شاپ کو ہدایت دیں انہوں کہا کہ آٹا لینے والے کا نام اندراج کریں تاکہ کوئی شخص دو بار نہ لے سکے

اور دوسرے ضرورت مندوں کا حق تلف نہ ہو اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے روجھان سٹی آٹے کے تینوں پوائنٹس پر اپنے ملازمین (پٹواریوں) تعینات کر دیئے تاکہ آٹے لینے والوں کا نام اندراج ہو سکے اور آٹا نظم و ضوابط کے ساتھ آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کی تاکید کی

جس پر تینوں مالکان سٹورز نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان کو یقین دلایا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان کو غریب مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے لئے بھی کسی ایک مقرر کردہ شاپ پر کھلا آٹا 41 سے 42 روپے کلو میں فروخت کرنے کی رائے دی گئی

جس پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے شہریوں کی رائے کو اہمیت دیتے و مدنظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں کسی ایک شاپ کو آٹا فراہم کیا جائے گا اگر اس شاپ مالک نے مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز کیا تو اس کو ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں شہادت دختر رسول خدا ص کے سلسلے میں امام بارگاہ کاظمی شاہ والی میں یک روزہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں ذاکر اہلبیت مظہر حسین آف بھونگ نے شہادت خاتون جنت س ع کے موضوع پر فلفسہ شہادت بیان کی

جس میں شاہ والی اوراس کے گرد و نواح کے مومین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کے حکم اور ایس ایچ او شاہ والی افتخار قریشی کی ہدایت پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

امام بارگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے اہلکاروں نے تلاشی کا عمل بھی جاری رکھا سیکورٹی انچارج عبدالغنی مزاری اور دوسرے اہلکاروں نے سیکورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دی

اس موقع پر متولی امام بارگاہ شاہ محمد شاہ کاظمی نے ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کی دعا مانگی گئی اور فول پروف سیکورٹی کے انتظامات پر ڈی ایس پی روجھان اور ایس ایچ او شاہ والی کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر سید نیاز حسین شاہ ہمیں لمحہ با لمحہ رپورٹ کرتے رہے ۔


روجھان

روجھان کے ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا دریائی اسٹیل پل کے راستے کی خرابی کا نوٹس کمشنر کو ٹیلی فون سڑکیں درست کرنے کی ہدایت ایس ڈی محکمہ ہائی وئے کوٹیلی فون سڑکوں کی رقم سڑکیں درست کرنے پر خرچ کی جائے

رقم کھانے کی اجازات نہیں دینگے ایم این اے ریاض خان مزاری  روجھان کے ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری دریائی اسٹیل پل سے لاہور جارہے تھے کہ

دریائی اسٹیل پل کی خراب سڑکیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کا کیا اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کو ٹیلی فون کیا خراب سڑکیوں اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ایم این اے سردار سردار ریاض محمود مزاری کو یقین دہانی کرائی کہ دریائی اسٹیل کی سڑکیں درست کی جائے گئ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے ایس ڈی او محکمہ ہائی وئے کو ٹیلی فون کیا اور دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں خراب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا

اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ محکمہ ہائی وئے سڑکوں کی گرانٹ سڑکیں درست کرنے پر خرچ کریں دریائی اسٹیل پل کی گرانٹ میں خرد برد کرنے اور کھانے کی اجازات کسی کو نہیں دینگے

انھوں نے کہا کہ دریائی اسٹیل پل عوام کو سہولیات دینے کے لیے بنوائی ہے عوام کو سہولت نہ ملے تو دریائی اسٹیل پل بنوانے کا فاہدہ کیا۔

About The Author