دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی،،، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی،،، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسروں کو جھاڑ پلا دی، کل تک جواب طلب کر لیا۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،، چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے محکمہ ماحولیات کے افسروں سے استفسار کیا کہ

نہر کے اطراف میں دھڑا دھڑا درخت کاٹے گئے آپ کی اتھارٹی کہاں ہے؟ کینال ہیری ٹیج ایکٹ ہونے کے باوجود درخت کیوں کاٹے گئے؟

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی،،

عدالت نے افسروں کو جمعرات تک جواب جمع کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔۔۔

About The Author