مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کا ریکارڈ طلب کر لیا

نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کے وکلا کو بحث کے لیے گیارہ فروری کو طلب کرلیا ہے

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کا ریکارڈ طلب کرنے کی نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کے وکلا کو بحث کے لیے گیارہ فروری کو طلب کرلیا ہے

جیل حکام نے خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے قیصر امین بٹ کی رپورٹ پیش کی

اور عدالت کو بتایا کہ قیصرامین بٹ بیمار ہیں۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے رپورٹ واپس کردی اور کہا کہ ریفرنس میں بھی تمام ضروری دستاویزات کی کاپیاں لف کی گئی

جبکہ قانون کے مطابق اصل دستاویزات لگانی چاہیتے تھی ،،،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کا ریکارڈ عزیز بھٹی ٹاؤن سے طلب کرنے کی استدعا کی

جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی اور ملزمان کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

%d bloggers like this: